نیا اردو جملہ ٹیمپلیٹ کیسے انسٹال کیا جائے

ٹیپو سلطان

محفلین
سلام
فری ہوسٹ پر موجود ویب سائیٹ پر نیا جملہ ٹیمپلیٹ کیسے انسٹال کیا جائے ؟ روٹ پر موجود فائل اٹریبیوٹ بھی چینج کر کے دیکھ لیے ہیں
جس میں مندرجہ ذیل
media/ Writeable
administrator/templates/ Writeable
templates/ Writeable
images/stories/ Writeable
ہیں
لیکن نیا جملہ ٹیمپلیٹ انسٹال ہونے ہی نہیں آ رہا؟
یہ ایرر موڈ کو بے کیف کر رہا ہےبلکہ غمگین کر رہا ہے۔
ERROR: Could not find an XML setup file in the package.
Installation file not found:
/home/vhosts/shiacenter.freetzi.com/media/install_4756e36d160a6
کیا کیا جائے ؟
 

ٹیپو سلطان

محفلین
اگر کچھ دیر غور و فکر کے بعد سوال پوچھے تو میرا خیال ہے مسئلہ انسان خود بھی حال کر سکتا ہے۔ یہ مسئلہ بھی زیادہ مشکل نہیں تھا مگر اردو ویب کی اب عادت پڑھتی جا رہی ہے۔ سوال تو میں نے پوسٹ کر دیا لیکن سوچا کہ جب تک جواب نہیں آتا خود مغز ماری کرتا ہوں۔ اس مغز ماری سے سمجھ آئی کے سوال خاصہ بیوقوفانہ تھا۔ یہ تو زیادہ مشکل مسئلہ نہیں تھا
بس اتنا کیا کہ نیا ٹیمپلیٹ جو زیپ فائل میں تھا کو ان زیپ کیا اور اس ان زیپ فولڈر کو روٹ میں Templates کی ڈائریکٹری میں اپ لوڈ کر دیا ۔ لیں جناب مسئلہ حل ہو گیا۔
میرا خیال ہے ماڈیولز اور کمپونینٹس اور ممبوٹس کو بھی ایسے ہی انسٹالر کیا جاتا ہے ؟؟ لیکن میں نے تجربہ نہیں کیا کیا کوئی اور اللہ کا بندہ ہے جس نے تجربہ کیا ہو تو تجربے سے آگاہ کرے۔
التماس دعا
 

ٹیپو سلطان

محفلین
اس مرتبہ کافی غور فکر کے بعد سوال کر رہا ہوں انسٹال تو ٹیمپلیٹ ہو گیا ہے(اوپر والے طریقے سے) اب مسئلہ یہ ہے کہ جب اس کو ڈیفالٹ بنا کر لوڈ کرتا ہوں تو صرف اردو ٹیکسٹ ہی نظر آتی ہے ؟اگرافکس وغیرہ یا سٹائل شیٹس وغیرہ کچھ نظر نہیں آتا۔ کیوں؟ سمجھ نہیں‌آرہی
 

دوست

محفلین
یہ حوصلہ افزائی کی پوسٹ ہے۔ :)
امید ہے نبیل اگر فارغ ہوں تو ادھر بھی نظر کریں گے۔ کہیں یہ ٹیمپلیٹ کا مسئلہ تو نہیں؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم۔ میں معذرت چاہتا ہوں، مجھے مسئلے کی سمجھ نہیں آئی۔ جملہ ٹیمپلیٹس کو انسٹال کرنے کے لیے ان ٹمپلیٹس کو جملہ کے templates فولڈر میں کاپی کر دینا کافی ہوتا ہے۔ اس کے بعد انہیں ایڈمن سیکشن سے منتخب کیا جا سکتا ہے۔

ماڈیول، کمپوننٹ اور ممبوٹ‌ انسٹال کرنے کے لیے انہیں ان زپ کرکے اپنے ہوسٹ پر ہی کسی فولڈر پر ٹرانسفر کریں اور اس کے بعد انسٹال پیج پر اس کی پاتھ مہیا کر دیں۔ باقی کام جملہ خود کر لے گا۔ اس کے ٹھیک کام کرنے کے لیے ضروری ہے کہ مطلوبہ فولڈرز کے پرمیشن صحیح سیٹ ہوئے ہوئے ہوں۔

جملہ میں مختلف کمپوننٹس انسٹال کرنے کا اصل طریقہ ایڈمن سیکشن سے زپ فائل اپلوڈ کرکے انسٹال کرنا ہے لیکن یونیکوڈ کے مسائل کے باعث یہ طریقہ اردو جملہ میں کام نہیں کرتا ہے۔ اسی لیے اوپر بتایا گیا متبادل طریقہ استعمال کرنا پڑتا ہے۔ امید کی جاتی ہے کہ جملہ 1.5 میں یہ مسائل ختم ہو جائیں گے۔
 
Top