Qamar Alam
محفلین
نیا دور نئی مسلمانی
نیا یہ دور ہے صاحب نئی ہے اب مسلمانی
عمل کی ہے بڑی قلت ہے فتوں کی فراوانی
ذبح کرتے ہیں بچوں کو مساجد ہیں نشانوں پر
یہ ہے اسلام ! جانے دو نہیں یہ کام انسانی
میں کب تک چپ رہوں لوگو مری فطرت نہیں ایسی
نہیں برداشت کر سکتا فحاشی اور عریانی
لبادہ اوڑھ کر اسلام کا وہ ہیں سیاست میں
نظر انکی ہے حلوں پر پلاننگ میں ہے بریانی
کوئی صورت نکل آئے کوئی تو اب مسیحا ہو
یہ سانڈھ اب ہو گئے فربہ وطن مانگے ہے قربانی
قمر اس ملک میں ہم نے یہی دیکھا ہے برسوں سے
بنے پھرتے ہیں جو واعظ چلن انکے ہیں شیطانی
قمر عالم