نیا رکن اردو کیسے لکھے۔۔؟ ( کچھ رہنمائی)

امن ایمان

محفلین
السلام علیکم!

مجھے یہ تو نہیں پتہ کہ ایسا کوئی تھریڈ یہاں پہلے سے موجود ہے یا نہیں۔۔؟ میں نے خود سے تلاش تو کیا تھا لیکن نہیں ملا (ویسے مجھے اکثر سامنے کی چیزیں نظر نہیں آتیں :oops: )

کیا یہاں کوئی ایسا تھریڈموجود ہے جس میں نئے آنے والے رکن کے لیے مکمل رہنمائی موجود ہو۔۔؟ (ویسے تو بے شمار تھریڈز ہیں) لیکن کوئی ایسا جس میں آسان لفظوں میں بتایا گیا ہو؟

اگر نہیں ہے تو میں ایڈمنز اور موڈ سے درخواست کروں گی کہ آپ نئے آنے والوں کے لیےایک نئے موضوع میں ابتدائیہ لکھیں اور اسے pinned کردیں۔

یہاں کے سب اراکین ماشاءاللہ سے بہت معاون ہیں۔۔۔مجھے بھی قدم قدم پر رہنمائی ملتی رہی ہے لیکن کچھ لوگ ایسے ہیں جو مکس اپ ہونا نہیں چاہتے۔۔۔یا پھر ان کو پہلے سے اتنی مدد کا اندازہ نہیں ہوتا۔۔۔اس لیے وہ پھر ہمت ہار کر چلے جاتے ہیں۔۔۔ چونکہ ایساایک بار ہوچکا ہے۔۔اس لیے میں نہیں چاہتی کہ کوئی رکن یہاں سے مایوس ہوکر جائے۔

اب مجھے دیکھ لیں۔۔۔جب میں یہاں آئی تو مجھے ان پیج پر کچھ کچھ لکھنا آتا تھا۔۔۔لیکن یہاں جب میں لکھتی تھی تو کچھ الفاظ ڈبوں کی شکل میں بدل جاتے تھے۔۔۔مجھے یہاں سے فونٹ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے کہا گیا۔۔
http://www.urduweb.org/mehfil/local_links.php?action=jump&id=43&catid=5

مجھے یہ تک پتہ نہیں تھا کہ ایکس پی پر ڈائریکٹ اردو لکھی جاسکتی ہے۔۔۔یہ بہت بعد میں مجھے پتہ چلا جو میں نے یہاں سے ڈاؤنلوڈ کی۔۔( شکریہ منصور بھائی)

http://www.urduweb.org/mehfil/local_links.php?action=jump&id=43&catid=5

اب اگر کوئی مجھ سے پوچھے کہ اگر اردو انسٹال ہے تو کیا اردو فونٹس کو بھی انسٹال کرنا ضروری ہے۔۔۔اس کا جواب مجھے نہیں پتہ۔ :oops: ۔۔۔ آف لائن ایڈیٹر اتنے سارے موجود ہیں۔۔کہ اگر میرا موجودہ ایڈیٹر ڈیلیٹ ہوجائے تو مجھے نہیں پتہ کونسا اچھا ہے اور کہاں سے دوبارہ ملے گا۔ یہ چھوٹے چھوٹے مسائل ہیں جن کو وہی سمجھ سکتے ہیں جن کے لیے کمپیوٹر پر اردو لکھنا ابھی بھی بہت بڑا کارنامہ ہے۔۔۔انھیں نقش اشیاء، نستعلیق وغیرہ سے کوئی غرض نہیں۔۔وہ بس اردو لکھنا چاہتے ہیں۔۔۔اور پھر وقت کے ساتھ ساتھ خوب سے خوب تر کی تلاش میں ان چیزوں کا پتہ چلتا ہے۔
بہت بول لیا۔۔۔میں اب اپنی تقریر کا اختتام کررہی ہوں :) ۔۔۔ یہ سب لکھنے کا مقصد ایک آسان سے پوسٹ جس میں ابتدائی طور پر استمعال ہونے والے سافٹ ویرز کے بارے میں رہنمائی موجود ہو۔

شکریہ ( آپ نے بہت حوصلے سے یہ سب پڑھا) :p
اور اگر ایڈمنز کے خیال میں اس کی ضرورت نہیں ہے۔۔تو آپ میری یہ پوسٹ ڈیلیٹ کرسکتے ہیں۔۔۔آپ کو میری طرف سے پوری اجازت ہے۔۔۔:)
 

نبیل

تکنیکی معاون
امن، بہت شکریہ اس پوسٹ کا۔ میں نئے آنے والوں کی رہنمائی کے لیے آپ کی کاوشوں کا خیر مقدم کرتا ہوں۔ یہ اصل میں ہمارا کام ہے اور کافی عرصے سے overdue ہے۔ میں کوشش کروں گا کہ جلد اس سلسلے میں کچھ کر سکوں۔

نئے اردو ٹائپ کرنے والوں کے لیے اردو ویب پیڈ میں شامل کی میپ سے واقفیت حاصل کرنا بھی مفید ثابت ہو سکتا ہے۔ اس کی تفصیل ذیل کے ربط پر موجود ہے:

اردو صوتی کی بورڈ
 
میں سوچ رہا تھا کہ اس حوالہ سے ایک مختصر مگر جامع تصویری ٹیوٹرل لکھوں۔۔۔ لیکن پھر خیال آیا کہ کہیں اس پر پہلے کام نہ ہوا ہو کیونکہ یہ تو مقبول عام موضوع ہے۔
اگر اس حوالہ سے کام کہیں ایک جگہ جمع نہیں ہے تو یہ کیا جاسکتا ہے کہ مختلف جگہ بکھرے ہوئے مواد کو کسی ایک جگہ اکٹھا کردیا جائے۔ کیا خیال ہے؟
 
ٹھیک ہے بھائی! میں پہلے تحریری متن کو ایک جگہ جمع کردیتا ہوں۔ اسے حتمی شکل دے کر پھر تصویری طریقہ کو ترتیب دیں گے۔ ان شاء اللہ!
 

امن ایمان

محفلین
شکریہ نبیل، آپ میری بات سمجھ گئے۔۔ راہبر آپ کی تجویز بہت اچھی ہے۔۔۔ نبیل میں نے آپ کا بتایا ہورا ربط دیکھا ہے۔۔۔اس سے تو ٹائیپنگ سیکھنا بہت آسان ہوجائے گی۔۔۔بس اس ٹیٹوریل میں خاص خاص ڈاؤنلوڈز جو اردو لکھنے کے آغاز میں ضروری ہوتے ہیں ۔۔ان کے بارے میں بھی ضرور بتا دیجیئے گا۔
شکریہ
 
کہنے کو تو میں نے حامی بھرلی تھی لیکن جب یہ کام کرنے بیٹھا تو سمجھ ہی نہیں آیا کہ مجھے کرنا کس طرح ہے۔ خیر اپنی سمجھ کے مطابق میں نے ایک ٹیوٹرل لکھ تو دیا تھا، خدا جانے کس حد تک کامیاب ہوا ہوں۔ فی الحال وہ ٹیوٹرل یہاں سے اتارا جاسکتا ہے۔
یہاں جو پی۔ڈی۔ایف کی فائل پڑی ہے، وہ اتاریئے گا۔ ‌ اعشاریہ دو سات ایم۔بی کا حجم ہے۔ اس کو دیکھ لیں اور اپنی آراء سے نوازیں تاکہ اس میں بہتری لائی جاسکے۔ میرے پاس یہ پاورپوائنٹ پر سلائیڈ اور جے۔پی۔جی کی صورت میں بھی موجود ہے۔ اس کو فلیش پر بھی کیا جاسکتا ہے لیکن پہلے بہتر ہے کہ اس کو حتمی شکل دیدوں اس کے بعد کچھ اور۔۔۔۔۔
 

دوست

محفلین
بہترین چیز ہے۔
بس اس میں شارٹ کٹ دے دیں زبان بدلنے کے
آلٹ شفٹ الٹے ہاتھ والے سے زبان تبدیل
اور سیدھے کنٹرول شفٹ سے سمت تبدیل کرسر کی۔
 
کچھ میری کاہلی اور کچھ ناسمجھی، کہ میں یہ کی۔بورڈ کے شارٹ۔کٹس تصویری شکل میں دینے سے قاصر رہا۔ اگر کوئی ساتھی اس کام میں میری مدد کردے اور ایسی تصویریں بنادے جس میں ان شارٹ۔کٹس کے استعمال کا طریقہ بتایا گیا ہو۔
 
عمدہ کام کیا ہے عمار ، ایک فلیش کا ٹیوٹوریل موبی نے بنایا ہوا ہے اسی سلسلے میں مگر یہ ایک اچھا اضافہ ہے۔
 
سراہنے کا بہت بہت شکریہ محب بھائی۔
ویسے میں اسی موضوع پر ٹیوٹرل ایک دوسری طرح سے تیار کرنے کا بھی سوچ رہا ہوں۔ مختلف سافٹ ویئرز ہوتے ہیں نا “اسکرین ریکارڈنگ“ کے۔ وہ آپ کے کمپیوٹر اسکرین پر ہونے والے کام کی مووی بنادیتے ہیں۔ آپ ساتھ میں آواز بھی ڈال سکتے ہیں۔ شاید اس سے زیادہ آسانی ہوجائے گی لوگوں کے لئے۔ بس فی الحال ایک اچھے “اسکرین ریکارڈر“ کی تلاش ہے جو مفت بھی ہو :wink:
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

عمار، آپ نے ایک نہایت اہم کام کی نشاندہی کی ہے۔ اس طرح کے ویڈیو ٹیوٹوریلز کو سکرین کاسٹ کہتے ہیں۔ showmedo پر بہت سے سکرین کاسٹ موجود ہیں۔ آپ نے یہاں شوبی کے بنائے ہوئے ٹیوٹوریل بھی دیکھے ہوں گے۔ ان کے جانے کے بعد یہ کام آگے نہیں بڑھ سکا ہے۔ میں نے کافی عرصے سے سوچ رکھا ہے کہ میں اس جانب کام کروں لیکن ابھی میں کچھ اور پراجیکٹس میں مصروف ہوں اور دوسرے سکرین کاسٹ بنانے کے لیے ضروری مہارت حاصل کرنے میں بھی وقت درکار ہوتا ہے۔

شوبی اپنے فلیش ٹیوٹوریل بنانے کے لیے Wink سوفٹویر کا استعمال کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ CamStudio بھی اس مقصد کے لیے ایک فری سوفٹویر ہے۔ ساؤنڈ ریکارڈنگ اور ایڈیٹنگ کے لیے audacity استعمال کیا جا سکتا ہے۔ آخر میں فلیش ویڈیو بنانے کے لیے ایڈوب فلیش استعمال کیا جا سکتا ہے۔

مجھے ان میں کسی سوفٹویر کے استعمال کا تجربہ نہیں ہے اس لیے میں آپ کی اس سلسلے میں زیادہ رہنمائی نہیں کر سکوں گا۔ لیکن اگر آپ کچھ وقت صرف کرکے یہ کام سیکھ لیں تو اس سے ہماری بڑی مدد ہو سکے گی۔

والسلام
 
وعلیکم السلام نبیل بھیا!
camstudio‌‌کا‌اچھا‌یاد‌دلایا۔‌میں اسے پہلے استعمال کرچکا ہوں۔ ویسے اسکرین کاسٹ ٹیوٹرل بنانا زیادہ مشکل نہیں۔ میں ایسے تجربے پہلے کرچکا ہوں۔ ان شاء اللہ ایک دو دن میں اس حوالہ سے کسی پیش رفت سے ضرور آگاہ کروں گا۔ ویڈیو بن جانے کے بعد فلیش فائل تو کسی بھی ویڈیو کنورٹر سے بنائی جاسکتی ہے۔ ابھی میں نے ایک اور تصویری ٹیوٹرل بنایا ہے جو ان پیج سے یونیکوڈ اور یونیکوڈ سے ان۔پیج میں تحریر کی تبدیلی کا ہے۔ اسے اپ۔لوڈ کررہا ہوں۔
آج کل میں ویڈیو ٹیوٹرل کا بھی کچھ کرتا ہوں۔
فی امان اللہ
والسلام
 
میں نے CamStudio استعمال کرکے دیکھا ہے۔ مجھے دو مسائل کا سامنا ہے۔ ایک تو یہ کہ جب اس کے ذریعہ ریکارڈنگ کی جارہی ہو تو کمپیوٹر کافی سست پڑ جاتا ہے۔ دوسرا مسئلہ یہ کہ جو ویڈیو مسل بنتی ہے، اس میں رنگ صحیح نہیں ہوتے۔ اگر کوئی صاحب اس حوالہ سے راہنمائی کرسکیں تو مہربانی ہوگی۔
 

الف عین

لائبریرین
میں نے ایک بار وِنک استعمال ضرور کیا تھااور کم از کم اس میں مجھے کوئی مشکلات نہیں محسوس ہوئی تھیں۔ کیم سٹوڈیو کا تجربہ نہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

میں نے خود سے کبھی CamStudio استعمال نہیں کیا ہے۔ ذیل کے ربط پر CamStudio کے ذریعے سکرین کاسٹ بنانے اور اس کی مختلف سیٹنگ کے بارے میں ٹیوٹوریل موجود ہیں:

Make ShowMeDos with CamStudio

اس کے علاوہ ذیل میں بھی CamStudio کے استعمال کا ایک ٹیوٹوریل موجود ہے:

[youtube]http://www.youtube.com/watch?v=otzKgXPf6JM[/youtube]
 
رہنمائی کا بہت بہت شکریہ نبیل بھیا! آپ کے فراہم کردہ ٹیوٹرل نے میری مشکل آسان کردی۔ اصل میں میرے پاس بنیادی مسئلہ اسکرین ریزولیشن کا تھا۔
 
Top