نیا سیکشن بلوچی زبان میں

Mubsir24

محفلین
سب سے پہلے، میں بلوچ ہوں. مزید براں، میں یقین ہوں کہ اس فورم میں اور بلوچ ہیں، جن بلوچی زبان بولتے ہیں. میں بلوچی زبان نہیں بولتا ہوں، لکن میں بلوچی زبان سیکشن پر سیکھ سکتا ہوں.

میں سوچتا ہوں کہ نیا بلوچ سیکشن بنانا اچھا فیصلہ ہوگا. اس فورم کے پاس سیکشنز سندھی اور پنجابی زبانوں میں پہلے سے ہی ہے.

آپ کیا سوچتے ہیں؟ کیا آپ متفق ہیں؟
 
آخری تدوین:

شمشاد

لائبریرین
مجھے آپ کی تجویز سے مکمل اتفاق ہے۔ اردو محفل میں جب پنجابی اور سندھی سیکشن ہیں تو بلوچی اور پشتو بھی ہونے چاہییں۔
 
مجھے آپ کی تجویز سے مکمل اتفاق ہے۔ اردو محفل میں جب پنجابی اور سندھی سیکشن ہیں تو بلوچی اور پشتو بھی ہونے چاہییں۔
کچھ تعلق سمجھ میں نہیں آرہا ہے۔ کیا اردو محفل پاکستانی ویب فورم ہے کہ یہاں پر سب پاکستانی علاقائی زبانوں کی بھی نمائندگی ہو؟ اردو محفل اردو کی ترویج کے لیے بنایا گیا ایک فورم ہے اور یہی اس کی پہچان ہے۔ اگر بلوچی اور پشتو بھی ہونی چاہئیں تو فارسی و عربی، ہندی، مراٹھی، تیلگو وغیرہ کیوں نہیں؟
 

باباجی

محفلین
اگر تو یہ صرف اردو محفل ہے تو پھر
سندھی اور پنجابی سیکشن نہیں بنانے چاہیئے تھے
لہٰذا بلوچی اور پشتو سیکشن بننا لازمی چاہیئے
اگر نہیں تو پھر پنجابی اور سندھی سیکشن ختم کردیے جائیں
 
Top