نیا فورم

نیا فورم کیسے بنایا جاتا ہے
میں چاہتا ہو کہ یہاں ایک پشتو فورم بھی ہو جیسے پنجابی فورم اور سیندھی فورم ہیں
احباب رہنمائی کریں شکریہ
 
نیا فورم کیسے بنایا جاتا ہے
میں چاہتا ہو کہ یہاں ایک پشتو فورم بھی ہو جیسے پنجابی فورم اور سیندھی فورم ہیں
احباب رہنمائی کریں شکریہ
2010 میں جب ہم نے اردو محفل میں شمولیت اختیار کی تھی تو اس وقت پشتو فورم بھی موجود تھا یا ایک پشتو فورم کا لنک دیا جاتا تھا۔ بعد میں شاید اسے اسپن آف کردیا گیا یا اس کا لنک ہٹا دیا گیا۔ درست شاید سعود ابن سعید بھائی بتا سکیں!
 
بہت بہت شکریہ اب ابن سعید بھائی کا انتظار ہے کہ وہ تشریف لے ائے اور مذید رہنمائی فرمائے
 
جہاں تک ہماری یاد داشت ساتھ دے رہی ہے، محفل میں براہ راست پشتو فورم نہیں تھا، البتہ پنجابی اور سندھی فورموں کے ساتھ ہی پشتو فورم نام سے ربط موجود تھا جو ایک علیحدہ ویب سائٹ دستار ڈاٹ کام کے حجرے تک لے جاتا تھا۔ آج کل اس سائٹ پر اشتہارات پارک کیے ہوئے مل رہے ہیں۔ اس بارے میں زیادہ معلومات غالباً نبیل بھائی اور جیہ بٹیا دے سکیں۔ :) :) :)
 
فرقان احمد

محفلین
کیا ایسا نہیں ہوسکتا کہ اردو محفل کا عملہ ایک علیحدہ فورم بنائے پشتو کے نام سے
جاسمن
ابن سعید
محمد خلیل الرحمٰن
متفرقات کی ذیل میں پنجابی فورم اور سندھی فورم کے نام سے زمرہ جات موجود ہیں۔ شاید آپ پشتو کے حوالے سے الگ زمرے کی تشکیل کے خواہش مند ہیں۔ الگ سے فورم بنانا تو کافی مشکل کام معلوم ہوتا ہے تاہم، ہماری دانست میں نئے زمرے کی تشکیل کچھ ایسا مشکل کام نہیں ہونا چاہیے بشرط یہ کہ فورم پر پشتو بولنے والے احباب کثیر تعداد میں موجود ہوں اور ان کی طرف سے یہ مطالبہ انتظامیہ کے سامنے رکھا جائے۔
 
فرقان احمد

محفلین
فرقان احمد
تو گویا اب پشتو بولنے والے حضرات ڈھونڈنے پڑے گے
میرے خیال میں بہت مشکل ہوگیا کیونکہ ایک بھی پشتو بولنے والوں نے دلچسپی ظاہر نہیں کی
دراصل، جہاں تک ہماری سمجھ دانی کام کرتی ہے، اس کے مطابق، انتظامیہ تبھی اس حوالے سے 'راست قدم' اٹھائے گی اگر چند پشتون محفلین اس حوالے سے باقاعدہ مطالبہ پیش فرمائیں۔ ہماری دانست میں، اس جانب محفل میں آپ نے پہلی مرتبہ توجہ دلائی ہے۔ اب آپ جلد از جلد دیگر پشتون محفلین کے سامنے قرارداد پیش فرمائیں اور ان سے دستخط بھی کروائیں تاکہ یہ مطالبہ باقاعدہ انتظامیہ کے سامنے رکھا جا سکے۔ ویسے، آپ متفرقات کے سیکشن میں جا کر پشتو کے حوالے سے کسی بھی لڑی کا اجراء کر سکتے ہیں؛ اس حوالے سے فی الوقت کسی نئے زمرے کی ضرورت محسوس نہیں ہونی چاہیے۔ اس بہانے یہ بھی معلوم ہو جائے گا کہ اس لڑی میں کتنے محفلین دلچسپی ظاہر کرتے ہیں۔ :)
 
Top