طمیم
محفلین
جیسا کہ درج بالا مراسلے میں خواہش کا اظہار کیا گیا ہے واقعی بعض دفعہ ایسی سہولت کی کمی محسوس ہوتی ہے کہ موضوع شروع کرنے والے کو اس بات کی اجازت ہونی چاہیئے کہ وہ اپنے شروع کردہ موضوع میں اس ایسی پابندی لگا سکے کہ دوسرے وہاں غیرضروری مراسلے درج نہ کرسکیں۔ کیونکہ بعض اوقات اس انتہائی غیرمتعلق مراسلے بھی اسی موضوع کے تحت درج ہوتے ہیں جس سے اس سلسلہ کو پڑھنے کا اتنا مزا نہیں آتا جتنا آنا چاہئے۔لیکن ایک گزارش تمام محفلین سے کہ کسی قسم کا تبصرہ کسی بھی پوسٹ پر نہ ہو اس طرح سے لڑی بحث و مباحثے اور بعض دفعہ مزاحیہ باتوں میں بھر جاتی ہیں اور پڑھنے کا مزا نہیں آتا۔ صرف ریٹنگ کے ذریعے اپنی رائے کا اظہار کریں
لیکن دوسری طرف بعض دفعہ مراسلے ہی ایسی ہوتے ہیں کہ ان پر بے اختیار کچھ نہ کچھ لکھنے کو جی چاہتا ہے۔ اس لئے معلوم نہیں کہ اس مسئلہ کا کوئی حل ہوسکتا ہے یا نہیں۔
اسی طرح اگر یہ اختیار مل بھی جائے تو اس کا غلط استعمال بھی ہوسکتا ہے ہر کوئی اپنے مراسلہ پر نیا پیغام درج کرنے کی سہولت ختم کردے گا اور اگر کسی نے کوئی تبصرہ کرنا ہو یا کوئی معلومات دینی ہوں تو اس ایک نیا سلسلسہ شروع کرنا ہوگا۔ کیونکہ بعض دفعہ دوسروں کے پاس بھی اسی موضوع سے متعلقہ معلومات ہیں۔