نیب کو خواجہ آصف کی جانب سے کشمالہ طارق کو کروڑوں کی ادائیگیوں کے ثبوت مل گئے

جاسم محمد

محفلین
نیب خواجہ آصف کی جانب سے کشمالہ طارق کو کروڑوں کی ادائیگیوں کے ثبوت مل گئے
By ویب ڈیسک On جنوری 12, 2021

قومی احتساب بیورو(نیب) کو مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کی جانب سے کشمالہ طارق کو کروڑوں روپے کی ادائیگیوں کے ثبوت مل گئے ہیں۔

نجی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خواجہ آصف نے اپنے ایک فرنٹ مین کے ذریعے 2 بار کشمالہ طارق کے اکاؤنٹ میں 12 کروڑ روپے کی خطیر رقم جمع کروائی ہے۔

رپورٹ کے مطابق خواجہ آصف کے فرنٹ مین نے جنوری 2015 میں کشمالہ طارق کے اکاؤنٹ میں 7 کروڑ روپے جبکہ ستمبر 2015 میں 5 کروڑ روپے جمع کروائے تھے۔

تفتیش میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ کشمالہ طارق نے جنوری 2015 میں جمع کروائے گئے 7 کروڑ میں سے 5 بار ایک، ایک کروڑ روپے کی رقم نکلوائی، مارچ 2016 میں 3 کروڑ روپے نکلوائے جبکہ 4 کروڑ روپے کی رقم اگست 2016 میں نکلوائی گئی۔

نیب نے دوران تفتیش پتا لگایا ہے کہ کشمالہ طارق نے فریدہ یاسین کے ساتھ ایک جوائنٹ اکاؤنٹ میں سے پنجاب انٹرپرائزز کو 2 بار بڑی رقوم منتقل کیں، یہ پنجاب انٹرپرائزز خواجہ آصف کے ہی ایک فرنٹ مین جاوید وڑائچ کے نام پر رجسٹرڈ کمپنی ہے، کشمالہ طارق کا اس کمپنی کے ساتھ کیا تعلق ہے اس حوالے سے نیب کی تفتیش جاری ہے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ آصف ان دنوں آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں نیب کی حراست میں ہیں، جبکہ کشمالہ طارق مسلم لیگ ن کے سابقہ حکومت کےدور میں وفاقی محتسب مقرر ہوئی تھیں اورابھی تک اس عہدے پر براجمان ہیں نیب کی جانب سے کشمالہ کو پوچھ گچھ کیلئے طلب کیے جانے سے متعلق ابھی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔
کشمالہ طارق کو کروڑوں کی ادائیگی، خواجہ آصف مہربان؟
 
Top