نیب ہیڈ کوارٹر جانے کی کوشش کرنے والے پیپلز پارٹی کے درجنوں کارکنان گرفتار

جاسم محمد

محفلین
نیب ہیڈ کوارٹر جانے کی کوشش کرنے والے پیپلز پارٹی کے درجنوں کارکنان گرفتار
وقار ستی

198235_6716291_updates.jpg

نادرا چوک پر جیالوں کا پولیس پر پتھراؤ، ایک اہلکار زخمی، درجنوں کارکنان سیکیورٹی حصار توڑتے ہوئے نیب ہیڈکوارٹر پہنچ گئے۔ فوٹو: جیو نیوز اسکرین گریب

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کی قیادت کی نیب ہیڈکوارٹر طلبی کے موقع پر جیالوں نے نیب دفتر جانے کی کوشش کی جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 150 سے زائد کارکنان کو حراست میں لے لیا۔

نادرا چوک پر موجود پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے رکاوٹیں ہٹا دیں اور نیب ہیڈ کوارٹرز کی جانب جانے کی کوشش کی اور پولیس پر پتھراؤ بھی کیا جس کی زد میں آکر ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔

پولیس نے جیالوں کو پیچھے دھکیلنا شروع کیا تو کارکنان مشتعل ہوئے جس پر پولیس نے پکڑ دھکڑ کرتے ہوئے 150 سے 200 کارکنوں کو گرفتار کرتے ہوئے اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں منتقل کردیا۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نیئر بخاری نے جیالوں کی گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کارکنوں کو گاڑیوں میں اٹھا کر لے جارہی ہے، پُرامن کارکنوں کی گرفتاریاں فوری طور پر بند کی جائے، کارکنان اپنے قائد کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے آئے ہیں۔

یاد رہے کہ نیب نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور پارٹی صدر آصف علی زرداری کو آج طلب کیا ہے جب کہ پارٹی قیادت کی آمد کے موقع پر ملک بھر سے کارکنان کو آنے کا حکم دیا گیا تھا۔
 

الف نظامی

لائبریرین
نعرہ نعرہ نعرہ روٹی
جئے جئے جئے روٹی

کھوکھروں نے آکسفورڈ سے پڑھ کر لینڈ مافیا کی بنیاد رکھی اور اب نعرہ نعرہ نعرہ بنیاد پرستی کر رہے ہیں۔
 

جاسم محمد

محفلین
نعرہ نعرہ نعرہ روٹی
جئے جئے جئے روٹی

کھوکھروں نے آکسفورڈ سے پڑھ کر لینڈ مافیا کی بنیاد رکھی اور اب نعرہ نعرہ نعرہ بنیاد پرستی کر رہے ہیں۔
مال بچاؤ کھال بچاؤ آل بچاؤ مہم کا آج باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے
 
Top