الف نظامی
لائبریرین
نیشنل بینک آف پاکستان نے کامیاب تجربے کے بعد اپنی اے ٹی ایم مشینوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، نیشنل بینک نے تجربے کے طور پر ڈیفنس کراچی میں ایک اے ٹی ایم کو سولر انرجی پر منتقل کیا ہے جس کے نتائج بہت مثبت رہے ہیں۔ بینک ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث بیشتر اے ٹی ایمز کام نہیں کرتے جس کی وجہ سے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ڈیفنس کی ایک مشین کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فائدہ یہ ہوا کہ اب اے ٹی ایم بجلی بند ہونے کی وجہ سے بند نہیں ہوتی۔ ذرائع کے مطابق بینک نے اس تجربے کے بعد مزید 20 مشینوں کو سولر پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد یہ تعداد مزید بڑھائی جائے گی۔
متعلقہ:
بینک الفلاح کی " اے ٹی ایم" مشینیں شمسی توانائی پر منتقل
متعلقہ:
بینک الفلاح کی " اے ٹی ایم" مشینیں شمسی توانائی پر منتقل
آخری تدوین: