جاسم محمد
محفلین
نیشنل جیوگرافِک کی انعام یافتہ چند بہترین تصاویر
نیٹ جیو کے مقابلے کی یہ ایک بہترین تصویر ہے جس میں ایک سفید بگلا مینڈک کو نوالہ بنارہا ہے اور مینڈک نے آخری وقت میں بھی مزاحمت کررہا ہے۔ تصویر: فرینک ہیلیوسکا
واشنگٹن: نیشنل جیوگراف نے حال ہی میں انسٹاگرام پر فوٹوگرافی مقابلے کا انعقاد کیا جس میں 94 ہزار سے زائد افراد نے اپنی بہترین تصاویر پیش کیں۔ اس مقابلے کو #natgeo100contest کا نام دیا گیا ہے اور اس کے فالوورز کی تعداد دس کروڑ سے بھی تجاوز کرچکی ہے۔
ذیل میں اس مقابلے میں اعزاز پانے والی چند بہترین تصاویر پیش کی جارہی ہیں۔ یہ تصاویر عکسبندی کرنے والے کے صبر، محنت اور مہارت کو واضح کرتی ہیں۔
صبح کا ناشتہ
کین گائیگر کی اس تصویر میں صبح کی روشنی پس منظر میں ہے اور سدرن یلو ہارن بل پرندہ مزے سے ایک ٹڈے کو کھارہا ہے۔ اس تصویر کو فائنلسٹ کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔
جنگی ہرنوں کی ڈار
تنزانیہ کے مشہور دریا مارا سے جنگلی ہرنوں (وائلڈ بیسٹ) کی ایک ڈار گزر رہی ہے اور تصویر پر کسی پینٹنگ کا گمان ہوتا ہے۔ یہ جانور انسانوں پر حملہ آور بھی ہوسکتے ہیں اور اسی بنا پر یہ ایک بہترین تصویر ہے۔ جسے فائنلسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔
کاکاٹو کے دلفریب انداز
یہ تصویر بھی پینٹنگ کی مانند دکھائی دیتی ہے۔ اس میں کاکاٹو نسل کے خوبصورت پرندے مغربی آسٹریلیا میں ایک جھیل کنارے پرواز کررہے ہیں ۔ تصویر میں رنگ برنگی پرندے مختلف انداز سے پرواز کررہے ہیں جس سے تصویر میں گہرائی اور حسن پیدا ہوگیا ہے۔ اس تصویر کو بھی فائنسلٹ کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔
گرانڈ کینیئن کا ایک حسین منظر
یہ دلفریب عکس تین تصاویر کا مجموعہ ہے جسے ایک طوفان کے بعد دیکھا گیا ہے۔ اسے فائنلسٹ کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے جسے فرانسس جے پیرز نے کھینچا ہے۔ امریکا میں گرانڈ کینیئن پر بجلی کڑکنے کے مناظر کو مہارت سے کیمرے میں مقید کیا گیا ہے۔
گوریلا اور انسان کی محبت
ایڈم کائفر کی یہ تصویر پوری دنیا میں مقبول ہوئی ہے اور اس حتمی تصاویر کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ اس میں نیشنل پارک کا کارکن میتھیو شاماوو ایک بچہ گوریلا کو تسلی دے رہا ہے جسے کے گوریلا باپ کو شکاریوں نے مارڈالا تھا۔ یہ پارک کانگو میں موجود ہے جو گوریلاؤں کا تحفظ کرنے والا دنیا کا واحد مرکز بھی ہے۔
بارہ سنگھا اور سورج
چیتنیا دیش پانڈے کی یہ تصویر ایک خوبصورت امتزاج ہے جس میں سورج کو ہرن کے سینگھوں کے عین اوپر دیکھا جاسکتا ہے۔
زرافے کی پیاس
ماجد سلطان نے ایک پیاسے زرافے کی یہ حسین تصویر لی ہے جس میں کئ عناصر نے مل کر تصویر کو مزید دیدہ زیب بنادیا ہے۔