نیشنل جیوگرافک سوسائٹی کے 125 سال

نیشنل جیوگرافک سوسائٹی اپنی ایک سو پچیسویں سالگرہ منا رہی ہے۔ اس تصویر میں جیزا کے احرام کے پاس تین اونٹوں کے سوار نظر آرہے ہیں۔

130114131525_10_ng_125_eygpt.jpg


بہ شکریہ بی بی سی اردو
اسی موضوع پر سید شہزاد ناصر انکل کا دھاگہ
 
اس تصویر میں نیشنل جیوگرافک کی پرانی تصاویر میں سے کچھ یہاں شامل کی گئی ہیں جیسا کہ فوٹوگرافر رابرٹ ای پئری کی انیس سو نو کی قطب شمالی کی مہم کے دوران کی یہ تصویر ہے۔

130114131519_02_ng_125.jpg
 
رابرٹ ای پئری اپنی تصاویرکی فلم کو برفانی تودوں میں گھرے یخ بستہ نمکین پانیوں میں روزانہ دھونا ان کے معمولات میں شامل تھا۔ اس مہم کے لیے نیشنل جیوگرافک نے انہیں سپانسر کیا تھا۔

130114131521_03_ng_125_1909.jpg
 
فوٹو جرنلسٹ مینارڈ اوون ولیمز اپنی پسندیدہ تصویر کے بارے میں یاد کر کے حیران ہوتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ حیرانی کی بات یہ ہے کہ افغانستان کے شہر ہرات کے بازار میں اس تصویر کے کھنچنے کے دوران کے تین سیکنڈز میں کسی نے آنکھ تک نہیں چھپکی۔

130114131523_07_ng_125_1931.jpg
 
انیس سو اڑتیس میں میتھیو سٹرلنگ نے میکسیکو کے علاقوں ٹبیسکو اور ویراکروز میں گیارہ بڑے بڑے پتھر کے سر دریافت کیے جن کا تعلق قدیم اولمیک تہذیب سے تھا۔ یہ سر پندرہ سالوں تک مدفون رہے۔

130114131527_11_ng_125_olmec.jpg
 
انیس سو چونسٹھ کی اس تصویر میں پریماٹولوجسٹ جین گوڈل اور ایک چمپینزی بچے فلنٹ کے درمیان تعلق کا ایک دل کو چھونے والا لمحہ قید ہے۔ یہ تصویر تنزانیہ کے گومبے سٹریم ریزرو میں لی گئی۔

130114131530_15_ng_125_goodall.jpg
 
انیس سو تریسٹھ کی ایک تصویر جب پہلی امریکی کوہ پیماؤں کی ٹیم نے ماؤنٹ ایورسٹ کی چوٹی سر کی۔ یہ تصویر فوٹوگرافر بیری بشپ نے کھینچی۔

130114131532_16_ng_125_everest.jpg
 
ز
اس تصویر میں نیشنل جیوگرافک کی پرانی تصاویر میں سے کچھ یہاں شامل کی گئی ہیں جیسا کہ فوٹوگرافر رابرٹ ای پئری کی انیس سو نو کی قطب شمالی کی مہم کے دوران کی یہ تصویر ہے۔

130114131519_02_ng_125.jpg
بردست کاکا
کیا یاد دلا دیا
رابرٹ ای پیری نے قطب شمالی کی پہلی دفعہ بیرونی دنیا سے روشناس کرایا
جیو کاکا جیو :bighug:
 
انیس سو چوراسی میں نیشنل جیوگرفک سوویت یونین کے آہنی پردے کے پیچھے گیا جس کی ایک تصویر میں ماسکو میں سرخ سکوئر میں پارٹی ورکرز یوم مئی کا مارچ کر رہے ہیں۔

130114131534_17_ng_125.jpg
 
نیشنل جیوگرافک میں شائع کی گئی بہت اہم تصاویر میں سے ایک چاند پر خلابازوں کے اترنے کی تھی۔ اس تصویر میں خلا باز بز ایلڈرن چاند کے خاموشی اور سکون کے سمندر پر ٹہل رہے ہیں۔

130114131536_18_ng_125_nasa.jpg
 
اگست انیس سو اٹھانوے میں نیشنل جیوگرافک نے زیرِ سمندر ٹائٹینک جہاز کے غرق شدہ حصے کی تصاویر شائع کیں جس کا مضمون ’سہ طرفہ سانحہ‘ کے نام سے شائع ہوا تھا۔ یہ تصویر انیس سو اکانوے میں بہترین فوٹوگرافی کی ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے بنائی گئیں تھیں۔

130114131540_21_ng_125_titanic.jpg
 
بندھو گڑھ نیشنل پارک بھارت میں ایک پھندے میں رکھے ہوئے کیمرے کو اس شیرنی نے خود ہی حرکت دی جس کے نتیجے میں اس کی یہ تصویر بنی۔

130114132807_23_ng_125.jpg
 
انیس سو اڑتیس میں میتھیو سٹرلنگ نے میکسیکو کے علاقوں ٹبیسکو اور ویراکروز میں گیارہ بڑے بڑے پتھر کے سر دریافت کیے جن کا تعلق قدیم اولمیک تہذیب سے تھا۔ یہ سر پندرہ سالوں تک مدفون رہے۔

130114131527_11_ng_125_olmec.jpg
ویرا کروز کے نام سے ایک فلم بھی بنی ہے جس میں گیری کوپر اور برٹ لنکاسٹر نے مرکزی کردار ادا کیا ہے
 
Top