نیشنل جیوگرافک کا سالانہ تصویری مقابلہ

تھائی لینڈ کے ایک چڑیاگھر میں اپنا جسم خشک کرنے کی کوشش میں مصروف شیر کی اس تصویر نے نیشنل جیوگرافک کے سالانہ تصویری مقابلے میں مجموعی طور پر پہلا انعام جیتا ہے۔ اس مقابلے میں ڈیڑھ سو سے زائد ممالک کے بائیس ہزار فوٹوگرافرز نے تصاویر بھیجیں۔

130107153454_winners_the-explosion.jpg


بہ شکریہ بی بی سی اردو
 
منصفین کے علاوہ نیشنل جیوگرافک کے ناظرین نے بھی فاتحین کا انتخاب کیا۔ مقامات کی کیٹیگری میں ناظرین کی پسندیدہ ترین تصویر ایڈم کوئیش کی ’آئس برگ ہنٹر‘ رہی

130107153411_vc_iceberg-hunters.jpg
 
افراد کی کیٹیگری میں ناظرین کی پسندیدہ تصویر ان برفانی راستوں پر ہونے والی ریس کی رہی جن پر مشہور مہم جو ایمنڈسن نے قطب جنوبی پہنچنے کے لیے سفر کیا تھا

130107153409_vc_expedition-amundsen.jpg
 
فطری مناظر کی کیٹیگری میں ناظرین کی جانب سے پہلا انعام سنجیو بھور کی اس تصویر کو ملا جس میں صحرائے ماسی مارا میں ایک مادہ چیتے اور اس کے بچے کو دکھایا گیا ہے

130107153450_vc_tender-moment.jpg
 
مقابلے میں حوصلہ افزائی کے بھی کئی انعامات دیے گئے۔ اس تصویر میں انتہائی تیز قوتِ سماعت کی حامل سرخ لومڑی دو فٹ برف تلے موجود چوہے کا کھوج لگا رہی ہے

130107153402_red-fox-catching-mouse-unde.jpg
 
وینڈل فلپس نے یہ تصویر انڈونیشیا میں ذہنی امراض کا شکار افراد کے ایک بحالی مرکز میں کھینچی۔ اس مرکز میں ڈھائی سو افراد کو رکھا گیا ہے جن میں سے کچھ پا بہ زنجیر بھی ہیں۔

130107153352_captive.jpg
 
اندرا سواری نے سردیوں کی ایک شام میں پیرس کے مشہور ایفل ٹاور کو اپنے کیمرے میں قید کیا اور حوصلہ افزائی کا انعام پایا

130107153358_eerie-eiffel.jpg
 
سٹلٹ فشنگ مچھلیاں پکڑنے کا وہ انوکھا طریقہ ہے جو سری لنکا میں رائج ہے۔ اس طریقے میں مچھیرا مونگے کی چٹانوں میں نصب بانس پر کھڑا ہو کر مچھلیوں کا شکار کرتا ہے۔ تصاویر: (2012 نیشنل جیوگرافک کا سالانہ تصویری مقابلہ)

130107153404_stilt-fishing.jpg
 
Top