نیلے ڈرموں میں مرغی ذبح کرنے پر پابندی عائد

حکومت پنجاب نے نیلے ڈرموں میں مرغی ذبح کرنے پر پابندی عائد کردی۔
ذرائع کے
مطابق نیلے ڈرموں میں مختلف قسم کا زہریلا کیمیکل پایا جاتا ہے قصاب مرغی ذبح کرکے اسے جان نکلنے تک نیلے ڈرموں میں پھینک دیتے ہیں جس سے مرغی کے گوشت میں جراثیم شامل ہوجاتے ہیں جو انسانی صحت کیلئے مضر صحت ہیں۔

اس سلسلہ میں حکومت نے تمام اضلاع کے ڈی سی اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نیلے ڈرموں میں مرغی ذبح کرنے کی پابندی کو یقینی بنائیں۔
روزنامہ جنگ
 
ذرائع کےمطابق نیلے ڈرموں میں مختلف قسم کا زہریلا کیمیکل پایا جاتا ہے قصاب مرغی ذبح کرکے اسے جان نکلنے تک نیلے ڈرموں میں پھینک دیتے ہیں جس سے مرغی کے گوشت میں جراثیم شامل ہوجاتے ہیں
اس نیلے ڈرم پر خون اور گند کی اتنی تہیں جم چکی ہوتی ہیں، کہ ڈرم پر موجود جراثیم دم گھٹنے سے وفات پا چکے ہوتے ہیں۔
 
یہاں بجلی اخباروں پر بنتی ہو یہاں صحت ڈی ایم ڈی ڈاکٹروں کے یہاں ملتی ہو وہاں حکومت صرف ٹیکس اور عوام کا پیسہ کھاتی ہے
 
علی دا ملنگ

محفلین
واہ جی واہ حکومت تو بڑی سیانی ہے۔
پہلی بار سن رہے ہیں کہ نیلے ڈبے میں بھی جراثیم ہوتے ہیں۔
ویسے جراثیم چاچو تو بے چارے دم گھٹنے سے مر جاتے ہوں گے۔ بھئی اتنی گندگی میں کون زندہ رہ سکتا ہے۔
 
ہادیہ

محفلین
عدنان بھیا آج سے مرغی کا گوشت کھانا بند۔۔ آپکا:pمجھے کافی آسانی ہے کیونکہ میں سبزی خور ہوں ۔۔ اور ایسی خبریں پڑھنے کے بعد ویسے بھی کھانے کو دل نہیں کرتا۔ کچھ عرصہ پہلے سرعام کا پروگرام دیکھا تھا اسی حوالے سے۔۔ اور آج یہ خبر۔۔ ہم نہیں کھاتے گوشت:oops:
 
آخری تدوین:

یاز

محفلین
پہلی نظر میں ہمیں لگا کہ نیلے ڈراموں میں مرغی ذبح کرنے پر پابندی۔ بخدا اس لڑی میں یہی پڑتال کرنے کو وارد ہوئے کہ یہ رنگدار ڈراموں کی کونسی نئی قسم آ گئی ہے۔
 
پہلی نظر میں ہمیں لگا کہ نیلے ڈراموں میں مرغی ذبح کرنے پر پابندی۔ بخدا اس لڑی میں یہی پڑتال کرنے کو وارد ہوئے کہ یہ رنگدار ڈراموں کی کونسی نئی قسم آ گئی ہے۔
نیلے ڈرامے یعنی بلو فلمز؟ توبہ توبہ!!!!
 
شہزاد وحید

محفلین
بطور قوم ہم اتنے پست ہیں کہ حکومت جو مرضی اقدام اٹھاتی رہے ہماری جوتی کو بھی نہیں پرواہ۔ کیونکہ ہر گھٹیا کام کرنے کی قسم کھائی ہے ہم نے۔ صبح آفس جاتے ہوئے میں جی ٹی روڈ پر تعمیر شدہ پُل کے تھم دیکھ رہا تھا جس پر آرٹسٹوں سے بڑی محنت سے پاکستان کی مختلف مقامات اور مختلف تاریخی عمارتیں پینٹ کی تھیں۔ کافی لمبا پُل ہے گوجرانوالہ کے بیچوں بیچ اور کافی زیادہ تھم ہیں اور ہر تھم ہر ہی آرٹ کے نمونے ہیں۔ لیکن لعنت ہو ان خبیث بے عقل کم عقل اور تہذیب سے عاری لوگوں پہ جنہوں نے تمام کے تمام تھموں پر جا بجا محفلوں اور عرسوں کے پوسٹر لگا لگا کر ان آرٹ کے نمونوں کو غلاظت کے نمونے بنا ڈالا ہے۔ان مدرسوں کے استاد ذرا نہیں بتاتے سمجھاتے کہ پبلک پراپرٹی ان کو خراب کرنا کس قدر بے تہذیبی اور جرم ہے؟ یا شاید وہ خود بھی تمیز سے عاری ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ کوڑا کرکٹ کے نمونے۔ نئی تعمیر شدہ سڑک کو جان بوجھ کر توڑنا، پھلوں کے چھلکوں سے گندہ کرنا اور جو جو گھٹیا پن ممکن ہے وہ کرنا۔ یہ ہیں ہم لوگ۔ اور ہم نے نیلے ڈرموں والی مرغی چھوڑنی ہے۔
 
اگر فریج کام کر رہا ہے تو ٹھنڈے پانی کے ایک دو گلاس نوش فرمائیے قبلہ۔
 
فاتح

لائبریرین
جراثیموں کا تو نہیں پتا لیکن ان نیلے ڈرموں میں مری ہوئی مرغیاں ضرور ڈالی ہوتی ہیں (مری ہوئی کی گردن پر چھری پھیر کر) ان مرغی والوں نے اور زندہ مرغی پر چھری پھیر کے بھی اسی ڈرم میں پھینکتے ہیں ٹھنڈی ہونے کے لیے اور پھر مردہ والی نکال کے کھال اتار کے آپ کی خدمت میں پیش کر دیتے ہیں
 
Top