نیوزی لینڈ کے بعد انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان بھی کینسل

علی وقار

محفلین
ٹیم بین الاقوامی کرکٹ نہیں کھیلے گی تو زیادہ بڑے مسائل پیدا ہوں گے۔ ہوم سیریز متحدہ عرب امارات یا کسی اور ملک میں کھیلنے پر غور کرنا چاہیے اور اپنے تحفظات آئی سی سی میں رکھنے چاہئیں، اس کے علاوہ اگر کوئی جذباتی فیصلہ کیا گیا تو دنیا کو کوئی بڑا فرق نہیں پڑے گا۔ ایک بار پھر ہم دس بارہ برس پہلے والی صورتحال میں ہیں۔ المیہ یہ بھی ہے کہ یہ اس زمانے میں ہو رہا ہے جب دنیائے کرکٹ کے سب سے بڑے ناموں میں سے ایک ہمارے ملک کا وزیر اعظم ہے اور ایک عمدہ اوپنر اور کمنٹیٹر کرکٹ بورڈ کا سربراہ ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
ٹیم بین الاقوامی کرکٹ نہیں کھیلے گی تو زیادہ بڑے مسائل پیدا ہوں گے۔ ہوم سیریز متحدہ عرب امارات یا کسی اور ملک میں کھیلنے پر غور کرنا چاہیے اور اپنے تحفظات آئی سی سی میں رکھنے چاہئیں، اس کے علاوہ اگر کوئی جذباتی فیصلہ کیا گیا تو دنیا کو کوئی بڑا فرق نہیں پڑے گا۔
پاکستانی کرکٹ پر یہی مشکل وقت چئیرین پی سی بی رمیز راجہ کی لیڈرشپ کوالٹی اور وزیر اعظم عمران خان کی سلیکشن پرکھنے کا ہے۔
 
علی وقار

محفلین
یہ وقت رمیز راجہ کی لیڈرشپ کوالٹی اور عمران خان کی سلیکشن پرکھنے کا ہے
یہ اپنی جگہ ایک المیہ ہے کہ خان اور راجا اپنی اپنی جگہ پر دنیائے کرکٹ کا ایک بڑا نام ہیں۔ ان کے دور میں ایسا ہونا مزید غمزدہ کر دیتا ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
یہ اپنی جگہ ایک المیہ ہے کہ خان اور راجا اپنی اپنی جگہ پر دنیائے کرکٹ کا ایک بڑا نام ہیں۔ ان کے دور میں ایسا ہونا مزید غمزدہ کر دیتا ہے۔
کچھ مبصرین انٹرنیشنل کرکٹ کے پاکستان سے یکدم بھاگ جانے کو ملک کی حالیہ خارجہ پالیسی سے جوڑ رہے ہیں۔ اگر ایسا واقعی میں ہے تو اس کی ذمہ داری چیئرمین پی سی بی سے زیادہ وزیر اعظم پر عائد ہوتی ہے۔
 
طالبان فیکٹر کا فرق تو پڑا ہے مگر خان کا اس میں براہ راست کوئی کردار نہیں۔
 
محمد وارث

لائبریرین
بڑے عرصے کے بعد امید بندھی تھی کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بھرپور طریقے سے واپس آ جائے گی لیکن افسوس۔ اے بسا آرزو کہ خاک شدہ والا مقام آ گیا ہے۔

نیوزی لینڈ اور انگلینڈ نے ٹور کینسل کر دیئے ہیں۔ کچھ ماہ بعد یعنی فروری مارچ میں آسٹریلیا کی ٹیم نے ایک مکمل ٹور کرنا ہے جس میں ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سبھی کھیلے جانے ہیں۔ مجھے نہیں لگتا کہ اب آسٹریلین ٹیم بھی پاکستان آ کر کھیلے گی۔
 
محمد وارث

لائبریرین
یہ بھی گڈ ہو گیا۔

بڑے بڑے انعام رکھ کر ملکی لیگ شروع کر دیں۔ سب گورے کالے پجدے آن گے۔
انفرادی طور پر تو غیر ملکی کھلاڑی آ ہی رہے تھے اور اگلے پی ایس ایل میں پھر سب آ جائیں گے جو ملک ٹور کینسل کر رہے ہیں ان کے بھی، لیکن مسئلہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کا ہے جو مجھے لگتا ہے کہ پھر کچھ عرصے کے لیے کھٹائی میں پڑ گیا ہے۔
 
سید ذیشان

محفلین
اصل وجہ کیا ہے معاملے کی ؟
چہ میگوئیوں میں بھی کچھ سیاسی سنائی معاملہ سننے میں آ رہا ہے ۔
طالبان کچھ عرصے سے روز کی بنیاد پر سیکیوٹی فورسز پر حملے کر رہے ہیں۔ میرے خیال میں یہی اصل وجہ ہے۔

جب تک سیکیورٹی صورتحال بہتر نہیں ہو جاتی ان ٹیموں کا پاکستان آنا مشکل لگتا ہے
 
اس معاملے سے اب سیاست کو علیحدہ رکھنا محض خودفریبی اور خوش فہمی کے سوا اور کچھ نہیں ۔۔۔ اس سارے معاملے میں فائیو آئیز کے کردار کی تصدیق ہو چکی ۔۔۔ سیکیورٹی فورسز پر حملے پچھلے ایک ہفتے میں شروع نہیں ہوئے ۔۔۔ گزشتہ دو تین ماہ سے یہی صورتحال درپیش ہے ۔۔۔ اس کے باوجود مذکورہ دونوں بورڈز کے سیکیورٹی کنسلٹنٹس سب اچھا کی رپورٹ دے کر گئے تھے۔
 
سیکورٹی کے حالات گھنٹوں اور دنوں میں تبدیل ہوتے ہیں۔

نیوزی لینڈ کو اتنی خواری کرنے کی کیا ضرورت تھی کہ اپنے کھلاڑیوں کو بھجوائیں اور عین موقع پر واپس بلا لیں؟
 
سید عاطف علی

لائبریرین
طالبان کچھ عرصے سے روز کی بنیاد پر سیکیوٹی فورسز پر حملے کر رہے ہیں۔ میرے خیال میں یہی اصل وجہ ہے۔
ان طالبان کا مسئلہ اب حل ہونا چاہیئے خواہ کسی بھی طرح ہو۔اس کے بغیر ملک کا کوئی کام اچھی طرح نہیں چل سکتا کھیل ہی کیوں نہ ہوں۔
لیکن جب تک افغانستان کی حکومت کسی مستقل کروٹ نہ بیٹھے یہ بھی کچھ مشکل ہی لگتا ہے ۔
 
آخری تدوین:
سیکورٹی کے حالات گھنٹوں اور دنوں میں تبدیل ہوتے ہیں۔

نیوزی لینڈ کو اتنی خواری کرنے کی کیا ضرورت تھی کہ اپنے کھلاڑیوں کو بھجوائیں اور عین موقع پر واپس بلا لیں؟
یہ سب اس معاملے سے وابستہ سیاسی رسک بینفٹ اینالیسس پر منحصر ہے ۔۔۔ اگر ان کا وسیع مفاد اسی طریقے میں پوشیدہ تھا، تو ان کا ایسا کرنا کوئی اچھنبے کی بات نہیں ۔۔۔ یہاں یہ بات ذہن نشین رہے کہ یہ کرکٹ اتھاریٹز کی سطح پر لیا گیا فیصلہ نہیں تھا ۔۔۔ یہاں براہ راست حکومتی مداخلت اور احکام کی بنیاد پر دورہ منسوخ کیا گیا ۔۔۔ کرکٹ بورڈ کو تو شاید اس منصوبے کا (یہ ایک مفروضہ ہی سہی، مگر جب تک وہ تھریٹ کی نوعیت اور سنگینی ہمارے ساتھ شیئر نہیں کرتے تو ان کا موقف مفروضے پر مبنی ہی کہلائے گا) علم بھی نہ ہو۔ یہ بھولنا چاہیے کہ یہی ٹیم اسی سیکیورٹی ڈیٹیل کے ساتھ کم و بیش آٹھ دن یہاں مقیم رہی ۔۔۔ میچ والے دن تو الرٹ لیول انتہائی سطح پر ہوتا ہے ۔۔۔ اگر کسی کو واقعی کوئی کاروائی کرنا ہوتی تو پریکٹس وغیرہ کی آمد و رفت کے دوران نشانہ بنانا نسبتا زیادہ آسان تھا ۔۔۔
 
سکیورٹی کی جانچ پڑتال کرکٹ بورڈ کا کام نہیں ہے۔ یہ کام سیکیورٹی ایجنسیاں کرتی ہیں۔ اور جب ایجنسیاں اس قسم کا خدشہ ظاہر کر لیں تو کوئی بھی ذمہ دار حکومت وہی فیصلہ کرے گی جو نیوزی لینڈ کی حکومت نے کیا۔ امید ہے مستقبل قریب میں ان وجوہات سے بھی آگاہ کیا جائے گا جن کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا۔
 
محمد وارث

لائبریرین
نیوزی لینڈ بورڈ نے تو جو کیا سو کیا لیکن انگلش بورڈ کا پاکستان کا انتہائی مختصر سا دورہ منسوخ کرنا اس وقت تنقید کی زد میں ہے۔ برطانیہ کی حکومت، پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر اور انگلش پلیئرز ایسوسی ایشن نے اس فیصلے سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے اور سارا ملبہ انگلش بورڈ پر ہی ڈالا جا رہا ہے۔ سابق انگلش کھلاڑی بھی اس فیصلے پر کافی نالاں نظر آ رہے ہیں اور اپنے بورڈ کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
 
اے کدھرے ساڈے نال ’گڈ کاپ، بیڈ کاپ‘ تے نہیں کھیڈ رہے !
 
ماڑےنال سارے ای مخول کر دے نے چوہدری صاب۔ :)
بیچارگی کا شدید احساس اندر کے ساڑ کو ایسی کسی پھوکلی ہنسی میں اڑا کر اگلی کسی زیادہ تکلیف دہ ہتک یا توہین تک کے بہت سارے ڈنگ ٹپانا چاہتا ہے۔
کیا کریں ؟ کیسے کریں ؟
 
Top