نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا افتتاح ہو گیا
ویب ڈیسک
MAY 01, 2018
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا افتتاح کردیا۔
ائرپورٹ 3 مئی سے باقاعدہ آپریشنل ہو گا ۔
مشیر ہوابازی سردار مہتاب احمد خان نے وزیراعظم کو نئے ہوائی اڈے کے بارے میں بریفنگ دی،خیبرپختون خوا اور پنجاب کے گورنر ، وزیر کیڈ، وزیراطلاعات مریم اورنگزیب بھی وزیراعظم کے ساتھ موجود ہیں۔
اسلام آباد کا نیا ایئرپورٹ ملک کے ایوی ایشن حب کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے ۔
برٹش، سنگاپور، تھائی اور ملائشین ایئر لائنز بھی اسلام آباد سے اپنے آپریشن شروع کرنے کا ارادہ ظاہر کر چکی ہیں ۔
13 سال کے عرصے میں مکمل ہونے والے جدید ترین سہولیات سے آراستہ، 2 رن وے والا نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی عمارت کو جہاز کے پروں کے طرز پر بنایا گیا ہے جہاں بیک وقت 28 ہوائی جہازوں کے مسافروں کو سہولیات مہیا کی جا سکتی ہیں۔
نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کا رن وے ساڑھے 3 کلو میٹر سے زائد طویل ہے جو پاکستان کا سب سے بڑا رن وے ہے جہاں اے تھری ایٹی سمیٹ دنیا کا بڑے سے بڑا ہوائی جہاز دھند میں بھی لینڈ کر سکتا ہے۔