عباس اعوان
محفلین
ہانگ کانگ سے ڈائریکٹ پاکستان کوئی فلائٹ نہیں آتی۔ تھائی ائیر ویز کی اگرچہ مہنگی فلائٹ ہے لیکن وقت کی بچت کے حساب سے بہترین ہے۔جی یہی تو کمال ہے کہ باہر سے ہو آنے کے باوجود واپس آ کے ویسے ہی بن جاتے ہیں۔
میں پچھلی مرتبہ جب پاکستان آیا تو ہانگ کانگ سے بنکاک تک فلائٹ بہترین تھی اور جب بنکاک ائیر پورٹ پر اترنے کے لیے جہاز سے نیچے اترے تو تمام جہاز صاف ستھرا تھا۔
لیکن جب بنکاک سے میں اسلام آباد اترا تو جہاز میں ہر طرف گندگی تھی، یوں لگتا تھا جیسے کوڑا کرکٹ جہاز کے فرش اور سیٹوں کے نیچے پھینکنا ایک فرض اور ثواب کا کام ہے، جس کو ہمارے پاکستانیوں نے نہایت تندہی سے انجام دیا تھا۔
طبیعت انتہائی زیادہ مکدر ہوئی یہ صورتحال دیکھ کر۔