نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا افتتاح ہو گیا

عباس اعوان

محفلین
جی یہی تو کمال ہے کہ باہر سے ہو آنے کے باوجود واپس آ کے ویسے ہی بن جاتے ہیں۔
ہانگ کانگ سے ڈائریکٹ پاکستان کوئی فلائٹ نہیں آتی۔ تھائی ائیر ویز کی اگرچہ مہنگی فلائٹ ہے لیکن وقت کی بچت کے حساب سے بہترین ہے۔
میں پچھلی مرتبہ جب پاکستان آیا تو ہانگ کانگ سے بنکاک تک فلائٹ بہترین تھی اور جب بنکاک ائیر پورٹ پر اترنے کے لیے جہاز سے نیچے اترے تو تمام جہاز صاف ستھرا تھا۔
لیکن جب بنکاک سے میں اسلام آباد اترا تو جہاز میں ہر طرف گندگی تھی، یوں لگتا تھا جیسے کوڑا کرکٹ جہاز کے فرش اور سیٹوں کے نیچے پھینکنا ایک فرض اور ثواب کا کام ہے، جس کو ہمارے پاکستانیوں نے نہایت تندہی سے انجام دیا تھا۔
طبیعت انتہائی زیادہ مکدر ہوئی یہ صورتحال دیکھ کر۔
 
اور میرا لگیج کافی دیر سے باہر آیا۔بعد میں علم ہوا کہ اس لگیج کو غالباً توڑا گیا تھا(حادثاتی یا ارادی طور پر) اور بعد میں اس پر پیوند چپکایا گیا تھا۔
 
سید ذیشان

محفلین
یاز سید ذیشان عبدالقیوم چوہدری
جس طرح نون لیگ سڑکیں اور پل بناتی ہے، بالکل ویسے ہی جب ایئرپورٹ بنایا تو پہلے دن کیا حال ہوا، جانیے اس رپورٹ میں

بڑی عجیب توقعات رکھتے ہیں آپ لوگ۔ کبھی ایسا ہوا ہے کہ بچہ پیدا ہوتے ہی بولنے اور چلنے پھرنے لگے؟ نیا نیا ائرپورٹ ہے، پلنے بڑھنے میں کچھ عرصہ لگے گا۔ ضبط سے کام لیں۔
 
Top