ذوالقرنین
لائبریرین
السلام علیکم!
ہمارے علاقے میں حال ہی میں ڈیجٹل پبلک لائبریری کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ چونکہ میں بھی ان کے عملے کا ایک حصہ ہوں (ملازم نہیں) تو نیٹ ورکنگ کا کام مجھے سونپا گیا ہے۔ میں نے کبھی بڑے پیمانے پر نیٹ ورکنگ نہیں کی ہے۔ اس لیے سوچا کہ کام شروع کرنے سے پہلے دوستوں سے مشورہ کرلوں۔ یہ دستور بھی ہے اور سنت بھی۔
کل پندرہ کمپیوٹرز ہیں۔ سارے کمپیوٹرز Core i3 ہیں۔ ایک تھری ان ون پرنٹر بھی ہے۔ ڈی ایس ایل 4 ایم بی (تاحال یہی سپیڈ دستیاب ہے)۔
پوچھنا یہ ہے کہ ان کے لیے کونسا نیٹ ورکنگ مناسب رہے گا؟ کیا انہی میں سے کسی ایک کو مین سرور بنایا جائے یا ان کے لیے علیحدہ سے ہیوی قسم کا سرور مشین منگوایا جائے۔ ان کے لیے کتنے ہب (Hub) چاہیے اور کتنے سسٹمز کے لیے ایک ہب کافی ہے؟ یا سب کے لیے ایک ہی ہب کافی ہے۔ کیا کوئی ایسا سسٹم یا سافٹ وئیر دستیاب ہے کہ سارے کمپیوٹرز میں نیٹ سپیڈ یکساں رہے؟
فی الحال اتنے ہی سوالات ذہن میں آ رہے ہیں۔