نیٹ ورک ایرر

الف عین

لائبریرین
ایک اور مسئلہ ہے۔ میرے گھر میں میرے سرکاری لیپ ٹاپ میں میرا انٹر نیٹ درست کام کر رہا ہے لیکن ذاتی واے میں نہیں۔ کل انتر نیٹ والے آئے بھی تھے لیکن یہ کہہ کر چلے گئے کہ میرے لیپ ٹاپ میں نیٹ ورک کارڈ خراب ہو گیا ہے۔ جس پر درست کام کر رہا ہے، میں نے وہاں سے تمام آئ پی پتے اس میں بھی کانفی گیور کر دئے ہیں۔ ایک لاگ ان والا ڈائلر بھی ذاتی لیپ ٹاپ میں انسٹال کر دیا ہے۔ سسٹم ٹرے کا آئکون تو برابر دکھاتا ہے کہ نیٹ ورک کنیکٹیڈ، لیکن لاگ ان ونڈو کی جگہ ڈائلر سرور کا آئ پی مانگتا ہے اور جب میں واقعی اپنے گیٹ وے کا ایڈریس دیتا ہوں تو کہتا ہے کہ
Error in server configuration
میں نے یہ ترکیب بھی کی کہ سرکاری لیپ ٹاپ سے رجسٹری کی ساری کنجیاں جس میں ڈائلر کے اندراجات ہیں، اکسپورٹ کر کے ذاتی لیپ ٹاپ میں امپورٹ کر لیں۔ اب ڈائلر سکرین تو آگیا لیکن کنیکٹ ہونے میں وہی ایرر دیتا ہے کہ سرور کا کانفیگیوریشن گڑبڑ ہے۔
اسی لیپ ٹاپ پر امریکہ میں جنوری ۲۰۰۶ تک تو میں نے ڈی ایس ایل سے کنیکٹ کیا تھا، کبھی وائرڈ کبھی وائر لیس۔ لیکن اب کام نہیں کر رہا۔ کیا واقعی ایتھر نیٹ کارڈ کی خرابی کے علاوہ اور کسی سیٹنگ میں گڑبڑ ممکنہ وجہ ہو سکتی ہے؟
 

قیصرانی

لائبریرین
اس پر تو کوئی کنفیگریشن کی ضرورت نہیں ہوتی۔ صرف لین کارڈ کا ڈرائیور انسٹال ہو اور کیبل لگائیں۔ نیٹ خود بخود ہی کنیکٹ ہو جاتا ہے
 

الف عین

لائبریرین
نہیں۔ ان کا ڈائلر ہے اور پاس ورڈ دینا پڑتا ہے۔ تو کیا واقعی میرے ذاتی لیپ ٹاپ کا نیٹ ورک کارڈ خراب ہو گیا ہے؟ کوئی چیک کرنے کا طریقہ۔ ڈیوائس مینیجر میں تو کوئی اشارہ نہیں ایسا۔
 

قیصرانی

لائبریرین
استاد محترم، یہ ڈاس کی کمانڈ لکھ کر دیکھیں۔ اس کے بعد بتائیے گا کہ کیا جواب ملا

کوڈ:
ipconfig
 

الف عین

لائبریرین
یہ پیغام کہاں کھو گیا تھا؟
منصور۔ دونون لیپ ٹاپس پر جواب تو ایک ہی‌آتا ہے، ظاہر ہے کہ گیٹ وے اور سب نیٹ ماسک کے آی پی پتے، جو دونوں میں مشترک ہیں۔ جب کیبل لگا ہوتا ہے تو ایک لائن کا اضافہ کہ میڈیا کنیکٹیڈ
 

قیصرانی

لائبریرین
استاد محترم، اس کیبل کے یعنی ڈی ایس ایل والے انٹرنیٹ کنیکشن کی سٹینگز میں‌دیکھئے، جہاں اس کی سیٹنگز ہیں، ادھر صرف Auto detect proxy settings کے آپشن کو ان ایبل کر دیں۔ باقی سب کو ڈس ایبل
 

الف عین

لائبریرین
یہ تو LAN والا کنیکشن ہے نا۔ اس کی پراپرٹیز میں Proxy settings کہاں‌ہیں؟ Obtain an IP address automatically ہے، جب کہ میں نے USe the following IP addressدے رکھا ہے۔ یہ سب TCP/IP Prperties والی ونڈو کی بات کر رہا ہوں میں۔
 

الف عین

لائبریرین
ہاں، پراکسی سیٹنگ براؤزر کی کنیکشن پراپرٹیز میں ہوتی ہیں، یہ ابی یاد آیا تو ف ف کی سیٹنگ دیکھیں۔ اس میں ضرور ہے کہ
Autodetect proxy setting for this connection
لیکن یہ سوال تو اس وقت اٹھے گا جب کہ نیڑ ورک کنیکٹیڈ ہو اور براؤزر ویب پیج دکھانے سے قاصر ہو، یہاں تو پاس ورڈ پر منحصر کنیکشن والوں کا کائینٹ ہی کنیکشن نہیں دے رہا کہ
Error in Server Configuration
مجھے یہ شک تھا کہ کہیں کوئی سروس تو ڈس ایبل نہیں ہو گئی ہے میری، اس سلسلے میں کوئی کچھ اشارہ کر سکتا ہے کہ کون کون سی سروس LAN کو کنٹرول کرتی ہیں۔ ڈائل اپ تو اب بھی لگ رہا ہے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
اعجاز اختر نے کہا:
یہ تو LAN والا کنیکشن ہے نا۔ اس کی پراپرٹیز میں Proxy settings کہاں‌ہیں؟ Obtain an IP address automatically ہے، جب کہ میں نے USe the following IP addressدے رکھا ہے۔ یہ سب TCP/IP Prperties والی ونڈو کی بات کر رہا ہوں میں۔
استاد محترم، یوز فالوونگ آئی پی ایڈریس کو ختم کر کے اوبٹین این آئی پی ایڈریس آٹو میٹیکلی کو ان ایبل کر دیں۔ پھر دیکھئے کہ کیا کام کرتا ہے؟
 
سلام مسنون
میرے ساتھ ایک دو بار ایسا ہو چکا ہے میں نے لین کارڈ کو دوبارہ انسٹال کیا ہے ہو جاتا ہے ڈیوائس مینجر میں جائیں اور لین کارڈ کی پروپرٹیز کو درست طرح سے چیک کریں وہاں پر آخری ٹیب میں ویلیو وغیرہ کی سیٹنگز ہوتی ہیں اس میں تبدیلی کریں دیگر یہ کہ اکثر ایکس پیز کے ورینز میں یہ مسئلہ ہے کہ وہ درست طور سے کام نہیں کرتے میں نے بہت دفعہ ایسا مسئلہ دیھکھا ہے کہ دو کمپیوٹر لوکل پر سیٹ نہیں ہوتے حالانکہ اس کی سیٹنگز ہر طرح سے ٹھیک ہوتی ہیں آپ ونڈو اٹھانوے کر کے دیکھ لیں اگر ہوتا ہے تو اسی ونڈو کو ایکس پی سی اپگریڈ کروا لیں ۔
 

الف عین

لائبریرین
**منصور۔Local Area Connection Settingمیں تمھارا مشوری دینے سے بڑی دیر تک تو یہ پیغام رہا:
Acquiring Network Addresses
اور پھر اس کے بعد
Limited or No Connectivity
** فیضان، ڈیوائس مینیجر میں ان انسٹال کر کے پھر دیکھتا ہوں
 
جی اعجاز بھائی آپ کوشش کریں انشا اللہ ہو جائے گا اور ایکویرنگ ایڈرس تو اسی صورت میں آتا ہے جب آپ نے کوئی مخصوص آی پی سجیس نہیں کیا اور کیبل نیٹ سے سروس کے لیے تو آپ کو ضروری آئی پی دینا ہو گا آپ ویزرڈ چلائیں ورک گروپ درست دیں اور اس کے بعد سٹینگ میں سب ماسک اور گیٹ وے بھی دیں دیگر یہ کہ انٹر نیٹ ایکپلورر کی پراپرٹیز میں جا کر کنیکشن سیٹنگ میں لین سیٹنگ میں آئی بی واضح دیں امید ہے ہو جانا چاہئے ورنہ میں تو آپریٹنگ سسٹم بدل کر دیکھنے کا مشورہ دوں گا ۔
 

الف عین

لائبریرین
ڈرائیور ان انسٹال اور ری انسٹال کیا۔ نیٹ ورک کارڈ وی آئ اے کی پراپرٹیز میں کوئی مسئلہ نہیں۔ البتہ یہ بھی مشاہدہ کیا کہ جب کیبل اس لیپ ٹاپ میں لگاتا ہوں تو پورٹ سے ملحق کیبل کے بٹن میں روشنی نہیں ہوتی جیسی کہ اس لیپ ٹاپ میں ہوتی ہے جس میں درست لگ رہا ہے۔ وہ تو میں نے منصوتر کو بھی کہا تھا کہ اس میں بھی آئ پی پتے دینے ہوتے ہیں اور براؤزر کی نیٹ ورک سیٹنگ میں‌بھی۔ میں تو انٹر نیٹ اکسپلورر بھی استعمال کر کے دیکھ لیا، لیکن کیوں کہ میرا انٹر نیٹ پاس ورڈ پروٹیکٹیڈ ہے تو وہ ایکسیس دے گا بھی نہیں جب تک کہ ان کا کلائینٹ کام نہ کرے۔ ویسے اگر کوئی اور بھی LAN سے انٹر نیٹ کا ربط رکھتا ہے تو ذرا اس پتے کو دیکھیں، لاگ ان نہ کرنے پر بھی یہ صفحہ ضرور کھلتا ہے اور کیبل نیٹ ورک کی ویب سائٹ کو بھی ایسکسیس دیتا ہے۔ پتہ یہ ہے:
http://172.21.0.1
کمپنی کا نام اور سائٹ ہے
http://beamcablesystem.com
 
اعجاز بھائی مسئلہ تو عجیب و غریب لگتا ہے حیرت ہے کہ لوگ ان والی سائٹ کو وہ ایکسس کرتا ہے اور یوزر نیم پاس ورڈ دینے کے بعد آگے کام نہیں کرتا شاید آپ یہی کہ رہے ہیں
 

قیصرانی

لائبریرین
استاد محترم، ایسا کریں کہ سب سے آسان نسخہ، اگر ڈی ایس ایل کنکشن کے ساتھ سی ڈی ملی ہے تو اس کو استعمال کرکے نیٹ ورک کنکشن کنفگر کریں۔ وہ خود ہی پاس ورڈ اور یوزر نیم کو مینیج کر لے گا
 

الف عین

لائبریرین
نہیں کوئ سی ڈی نہیں دی ہے منصور۔ جس سسٹم میں‌پرابلم ہے، اس میں کائینٹ پروگرام کا لاگ ان سکرین نہیں آتا اور سرور ایر اور سرور کانفیگوریشن ایرر دیتا ہے۔
کیا لائٹ نہ جلنا کیا اس کا اشارہ ممکن ہے کہ لین کارڈ واقعی خراب ہو گیا ہے اور درست کام نہیں کر رہا؟؟
 
Top