یہ صاحب محفل اور دیگر اردو فارمز پر مختلف فرضی آئیڈیز بدل بدل کر امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ یعنی صدر اوبامہ کا پراپیگنڈہ کرتے پائے گئے ہیں۔
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
آپ ديکھ سکتے ہيں کہ ميں نے ہميشہ اپنی ہر پوسٹ سے پہلے يہ واضح کيا ہے کہ ميں ڈيجيٹل آؤٹ ريچ "ٹيم" کا رکن ہوں۔ ٹيم کے تو لفظی معنی ہی يہ واضح کر ديتے ہيں کہ ايک سے زيادہ فرد مذکورہ پوسٹ سے وابستہ ہيں۔ اس تناظر ميں يہ کوئ اچنبے کی بات نہيں ہے کہ ہماری ٹيم کے مختلف رکن مختلف فورمز پر سوالات کے جواب دے رہے ہيں۔ تاہم ہمارے جوابات ہميشہ موضوعات کے ضمن ميں امريکی حکومت کی سرکاری اور تصديق شدہ پاليسی کے آئينہ دار ہوتے ہيں اور يہی وجہ ہے کہ ہمارے مجموعی جوابات ميں يکسانيت بھی ہوتی ہے اور اکثر اوقات جوابات کو کئ بار پوسٹ کيا جاتا ہے۔
يہی کہنا غلط نہيں ہو گا کہ ہمارے پاس "جوابات کی ڈيٹا بيس" ہے اور اس کی وجہ بالکل سادہ ہے۔ ميں نے بارہا يہ واضح کيا ہے کہ ہمارے ٹيم بے شمار اردو فورمز پر بيک وقت متحرک ہے اور مختلف نوعيت کے سوالات کے جواب دينے کے ليے ذمہ دار ہيں۔ سوالات کی بوچھاڑ ميں ہماری کوشش يہ ہوتی ہے کہ ايسے سوالات کا انتخاب کيا جائے جو ايک سے زائد فورمز پر کيے جا رہے ہيں تا کہ ٹيم کو زيادہ سے زيادہ فعال بنايا جا سکے۔
ميں يہ نشاندہی بھی کر دوں کہ ہمارے جوابات اور ان کی صحت کی تصديق کسی بھی سرکاری ريفرنس، بيان يا براہراست امريکی حکومت کے اہلکاروں سے کی جا سکتی ہے۔
علاوہ ازيں ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم کے ممبران عربی اور صومالی زبانوں ميں بھی مختلف فورمز پر رابطوں اور گفتگو کا سلسلہ جاری رکھتے ہيں۔
ہماری ٹيم کے بارے ميں ايک تعارفی ويڈيو پيش ہے۔
ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم
Vimeo link
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
www.state.gov
https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu
http://www.facebook.com/USDOTUrdu