نیپال کے زلزلہ متاثرین ہماری مدد کے منتظر

زبیر مرزا

محفلین
کھٹمنڈو: نیپال میں ہفتے کو آنے والے شدید ترین زلزلے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 4,300 سے زائد ہوگئی ہے جبکہ ساڑھے 7 ہزار سے زائد افراد زخمی ہیں۔
7.9 شدت کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں سے لوگ بڑی تعداد میں نقل مکانی کرکے محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہورہے ہیں۔
زلزلے سے متاثرہ عمارتوں کے ملبے تلے بہت سے لوگ پھنسے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کی کوششیں جاری ہیں ۔ اقوام متحدہ کے ادارے یونیسف کے مطابق متاثرہ علاقوں میں خوراک اور پانی کی قلت ہے، جبکہ خراب موسم اور سڑکیں تباہ ہونے کے نتیجے میں امدادی کارروائیوں میں بھی رکاوٹ پیش آ رہی ہے۔
شدید زلزلے کے بعد آفٹرشاکس کی وجہ سے لوگوں نے اپنے گھروں میں جانے سے گریز کیا اور ہزاروں افراد کھلے آسمان تلے پارکوں اور خیموں میں مقیم ہیں، جس کے باعث وبائی بیماریاں پھیلنے کا بھی خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
http://www.dawnnews.tv/news/1020398/
خبرکا ماخذ
نیپال کے زلزلہ متاثرین ہماری مدد کے منتظر یونیسف کی ویب سائیٹ پر امداد کی جاسکتی ہے-
http://www.unicefusa.org/
11150630_462211723945177_4234908221635770777_n.jpg
 

arifkarim

معطل
دنیا بھر میں ہر سال چھوٹی اور بڑی نوعیت کی قدرتی آفات آتی رہتی ہیں۔ البتہ اقوام متحدہ اور اس سے منسلکہ فلاحی ادارے بین الاقوامی اشتراک اور تعاون سے ایسا فنڈ قائم کرنے میں عاری ہے جو متاثرین آفات کی امداد کر سکیں۔ عام افراد تو امداد کرتے ہی ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے لیکن جیسی بڑی نوعیت کی تباہی ہوئی ہے، ایسے میں اقوام متحدہ کا کام ہے کہ اپنا قائدانہ رول ادا کرے اور امیر ممالک جیسے چین، سعودیہ، امارات وغیرہ کو ایک بین الاقوامی آفاتی فنڈ میں اپنا حصہ ڈالنے کی تاکید کرے۔
 
Top