ن لیگی رکن صوبائی اسمبلی کا بس ہوسٹس پر تشدد

سید زبیر

محفلین
اسی لیے تو نہ ہمیں لیاقت علی کے بارے میں آگہی ہے اور نہ ہی محمدخان جونیجو ، سردار عبدالرب نشتر ، خواجہ ناظم الدین ، نورالامین جیسے لوگوں کے بارے میں علم ہے
ہم جن کے نعرے لگاتے نہیں تھکتے وہ ان شخصیات کے آگے بونے ہیں
 
قانون کے ڈنڈے کا ڈر ہو تو گدھا بھی لین میں چلنا سیکھ جاتا ہے ۔ بس اسی ڈنڈے کی کمی ہے ۔ تعلیم وغیرہ کا کوئی چکر نہیں یہاں۔ ان پڑھ بھی جانتا ہے کہ دوسروں کا احترام کرنا بنیادی انسانی تقاضہ ہے۔

قانون کا احترام کے شعور کی بھی کمی ہے
شعور نہ ہو تو ڈنگر اور انسان میں کیا فرق رہ جاتا ہے
 
اسی لیے تو نہ ہمیں لیاقت علی کے بارے میں آگہی ہے اور نہ ہی محمدخان جونیجو ، سردار عبدالرب نشتر ، خواجہ ناظم الدین ، نورالامین جیسے لوگوں کے بارے میں علم ہے
ہم جن کے نعرے لگاتے نہیں تھکتے وہ ان شخصیات کے آگے بونے ہیں

درست فرمایا
بونوں میں پھنس گئے ہیں
 
طالوت

محفلین
اسی لیے تو نہ ہمیں لیاقت علی کے بارے میں آگہی ہے اور نہ ہی محمدخان جونیجو ، سردار عبدالرب نشتر ، خواجہ ناظم الدین ، نورالامین جیسے لوگوں کے بارے میں علم ہے
ہم جن کے نعرے لگاتے نہیں تھکتے وہ ان شخصیات کے آگے بونے ہیں
ہم سےتو محمد علی جناح کے علاوہ کوئی دیو قامت ڈھونڈا نہیں جا رہا ، ادھر اس مرد آہن نے آنکھیں موندیں ادھر کھوٹے سکوں کی چھنکار شروع ہوئی جو ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی۔
 
ساجد

محفلین
کل کی خبر ہے
http://jang.com.pk/jang/jun2013-daily/19-06-2013/u150215.htm

اب اتنا تعصب بھی کیا یارو!
جس معاشرے میں میری آپ کی سطح کا شخص ایک خبر پر اختلاف برداشت کرنے کا روادار نہ ہو تو پھر اِن منتخب لوگوں کا رویہ بالکل سمجھ میں آتا ہے۔
قبلہ ، یہاں خبر ربط کے ساتھ پیش کر دینا ہی کافی ہوتا ہے، تعصب کو بیچ میں لائے بغیر :)
ویسے بھی 17 جون اور 19 جون کے درمیان دو دن کا فرق ہے ۔ خبر پر اختلاف ان تاریخوں کی وجہ سے ہے معاشرے ، تعصب یا کسی شخص کی وجہ سے نہیں۔ اور 17 جون کی خبر میں جو کہا گیا وہ دنیا بھر کے پریس میں انہی معانی و مفاہیم کے ساتھ موجود ہے جس کا بیان محفل پر ہے۔ اب 19 جون تک صورت حال میں جو تبدیلی آ ئی اسے تعصب پر محمول کرنا سمجھ سے باہر ہے۔
میں کل بہت کم نیٹ پر رہا ۔ نگہت شیخ کی پارٹی رکنیت معطل کرنے کی خبر فیس بک پر ہی دیکھ پایا لیکن کسی مستند خبری ذریعے پر جانے کا موقع نہ مل سکا اور غیر مستند ذرائع کو میں کبھی خبری نہیں مانتا ۔ نہیں تو یہ خبر بھی میں اپنے ہاتھوں سے ہی لگا دیتا آپ کو کشٹ نہ اٹھانا پڑتا۔ اور نہ ہی یہ مُوا "تعصب" پیدا ہوتا۔:)
 
Top