ن لیگ کا اتوار سے ہر شہر میں مظاہرے کرنےکا فیصلہ

ن لیگ کا اتوار سے ہر شہر میں مظاہرے کرنےکا فیصلہ
22 اگست 2014 (13:0۔ فیصل آباد 0


  • news-1408694872-7505.jpg
  • news-1408694872-7505.jpg
  • news-1408694872-7505.jpg
فیصل آباد (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن نے موجودہ ملکی سیاست اور بدلتے حالات پر اپنے کارکنوں کو بڑے جلسے جلوس کرنے کی ہدایت کردی ہے اور اتوار سے روزانہ ہر بڑے شہر میں مظاہروں کا فیصلہ کرلیا گیا ہے جو سیاسی بحران کے خاتمے تک جاری رہے گا۔ معتبر لیگی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ نواز کی قیادت اور اراکین اسمبلی نے مشترکہ طور پر طے کیا کہ عوام تک اپنی بات پہنچانے اور اپنی سٹریٹ پاور شو کرنے کے لئے مظاہروں کا سلسلہ شروع کیا جائے اور بڑے شہروں میں ہونے والے چھوٹے مظاہروں کی بجائے اراکین اسمبلی، تنظیمی عہدیدار اور لیگی کارکن ایک پلیٹ فارم پر ایک روز ایک ہی وقت میں مظاہرہ کریں اور کچھ شہروں میں ریلیاں بھی نکالی جائیں۔ ذرائع کے مطابق اتوار کے روز فیصل آباد میں بھی ایک بڑا جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور لیگی کارکنوں کو متحرک کرنے کے لئے آج سے رابطہ مہم بھی شروع ہوگئی ہے ۔ اخباری رپورٹ کے مطابق بعض شہروں کے بڑے جلسے جلوسوں سے وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف خود ٹیلیفونک خطاب کریں گے۔
http://dailypakistan.com.pk/faisalabad/22-Aug-2014/135389
 

آبی ٹوکول

محفلین
ابھی تو گھر گھر چھاپے مار کر لاکھوں ورکرز کو گرفتار کرلیا گیا اور ریلی نکالنے کی کسی کو اجازت نہیں دی گئی تمام پٹواری دھر لیے گئے ہیں جگہ جگہ کنٹینرز لگا کر ایک شہر تو کیا ایک گلی سے دوسری کو منقطع کردیا گیا اس پر بھی کراؤڈ کا یہ عالم ہے تو اگر کچھ بھی نہ کیا جاتا تو شاید پاکستان کم ہی پڑجاتا
 
Top