ن لیگ کا الیکشن کمیشن اور آئینی ترامیم کے معاملے پر حکومت سے رابطے ختم کرنے کا اعلان

زیرک

محفلین
نیا سیاسی ٹوئسٹ​
اپوزیشن کی بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینئر رکن پارلیمان خواجہ آصف نے یہ کہتے ہوئے کہ ”موجودہ صورتحال میں حکومت سے رابطے نہیں رکھے جا سکتے، جو کانٹے بکھیر رہے ہیں وہی چنیں“۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے الیکشن کمیشن کے معاملات اور آنے والی آئینی ترمیم کا حصہ نہ بننے کا اعلان بھی کر دیا ہے، یاد رہے کہ اس میں آرمی چیف کی مدتِ ملازمت سے متعلق ترمیم بھی شامل ہے۔
 
زیرک

محفلین
خواجہ آصف نے لندن میں نوازشریف کی رہائش کاہ پر ہونے والے احتجاج کے تناظر میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”اگر نون لیگ کے قائد نواز شریف کے گھر پر حملہ ہو سکتا ہے تو سب کے گھروں پر ہو سکتا ہے۔ ہمیں دشمنی نبھانا آتی ہے، حملے کی منصوبہ بندی کرنے والوں کا پتہ ہے، آخری حد تک ان کا پیچھا کریں گے۔ ہمیں جنگ کا پیغام دیا جا رہا ہے، ن لیگ اس کے لیے تیار ہے، لیکن اس کے بعد سسٹم لپیٹ دیا جائے گا“۔
 
زیرک

محفلین
”ہمیں سب پتہ ہے کہ جنرل باجوہ کے نوٹیفکیشن میں غلطیاں کیوں کی گئی ہیں“۔ خواجہ آصف
 
جاسم محمد

محفلین
خواجہ آصف نے لندن میں نوازشریف کی رہائش کاہ پر ہونے والے احتجاج کے تناظر میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”اگر نون لیگ کے قائد نواز شریف کے گھر پر حملہ ہو سکتا ہے تو سب کے گھروں پر ہو سکتا ہے۔ ہمیں دشمنی نبھانا آتی ہے، حملے کی منصوبہ بندی کرنے والوں کا پتہ ہے، آخری حد تک ان کا پیچھا کریں گے۔ ہمیں جنگ کا پیغام دیا جا رہا ہے، ن لیگ اس کے لیے تیار ہے، لیکن اس کے بعد سسٹم لپیٹ دیا جائے گا“۔
آصف اقامہ کے ڈرامے۔ خود ان کے اپنے بھگوڑے قائد نے وزیر اعظم کی اہلیہ کے بارہ میں کچھ دن قبل کیا کہا تھا؟
 
جاسم محمد

محفلین
نیا سیاسی ٹوئسٹ​
اپوزیشن کی بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینئر رکن پارلیمان خواجہ آصف نے یہ کہتے ہوئے کہ ”موجودہ صورتحال میں حکومت سے رابطے نہیں رکھے جا سکتے، جو کانٹے بکھیر رہے ہیں وہی چنیں“۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے الیکشن کمیشن کے معاملات اور آنے والی آئینی ترمیم کا حصہ نہ بننے کا اعلان بھی کر دیا ہے، یاد رہے کہ اس میں آرمی چیف کی مدتِ ملازمت سے متعلق ترمیم بھی شامل ہے۔
بالکل صحیح کہا۔ حکومت بھی یہی چاہتی ہے کہ اس سے پہلے کہ اپوزیشن ان کو بلیک میل کرے، اپوزیشن کو اتنا دیوار سے لگا دیا جائے کہ یہ خود چل کر ریلیف لینے حکومت کے پاس آئیں۔
 
جاسم محمد

محفلین
خواجہ آصف نے لندن میں نوازشریف کی رہائش کاہ پر ہونے والے احتجاج کے تناظر میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”اگر نون لیگ کے قائد نواز شریف کے گھر پر حملہ ہو سکتا ہے تو سب کے گھروں پر ہو سکتا ہے۔ ہمیں دشمنی نبھانا آتی ہے، حملے کی منصوبہ بندی کرنے والوں کا پتہ ہے، آخری حد تک ان کا پیچھا کریں گے۔ ہمیں جنگ کا پیغام دیا جا رہا ہے، ن لیگ اس کے لیے تیار ہے، لیکن اس کے بعد سسٹم لپیٹ دیا جائے گا“۔
 
زیرک

محفلین
حقیقت یہی ہے کہ سب اپنے حق میں جانے والی بات کو بیچ رہے ہیں، پورا سچ کوئی بھی سامنے نہیں لائے گا کیونکہ پھر ان میں سے کسی کی دکان بھی نہیں چلے گی۔
اسٹیبلشمنٹ اپنا کھیل کھیل رہی ہے، عدلیہ اپنا اپوزیشن اور حکومت بھی، کوئی بھی اصول پر نہیں چل رہا، اس لیے میری طرف سے سبھی بھاڑ میں جائیں۔
 
بھائی یہ مفادات کی دنیا ہے۔ ظاہر ہے پورا سچ کوئی بھی نہیں بتاتا۔
 
جان

محفلین
اپوزیشن کو اتنا دیوار سے لگا دیا جائے کہ یہ خود چل کر ریلیف لینے حکومت کے پاس آئیں۔
آمرانہ سوچ! جب سے پاکستان بنا ہے یہی چل رہا ہے! پھر کہتے ہیں ملک ترقی 'کرپشن' کی وجہ سے نہیں کرتا اور خبردار کسی نے ہمیں 'شدت پسند' کہا تو! :)
 
آخری تدوین:

ن لیگ آرمی چیف کی ایکسٹینشن اور دیگر قانونی معاملات میں تعاون کے بدلے حکومت سے کرپشن مقدمات میں ریلیف چاہتی ہے۔ ظاہر ہے اس بلیک میلنگ سے قبل ہی حکومت نے اپنا پتا میدان میں پھینک دیا ہے۔

(ن) لیگ کا چیف الیکشن کمشنر سمیت کسی معاملے میں قانون سازی کا حصہ نہ بننے کا اعلان
ویب ڈیسک 2 گھنٹے پہلے
1910614-khawajaasif-1575908456-351-640x480.jpg

ہمارے قائد کے گھر پر حملہ ہوسکتا ہے تو سب کے گھروں کا پتہ معلوم ہے، خواجہ آصف ۔ فوٹو : فائل

اسلام آباد: لندن میں لیگی قائد نوازشریف کے گھر پر حملے کے بعد (ن) لیگ نے شدید ردعمل میں چیف الیکشن کمشنر سمیت دیگر اہم معاملات پرقانون سازی کا حصہ نہ بننے کا اعلان کردیا۔

قومی اسمبلی میں دھواں دھار خطاب میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ الیکشن کمشنر سمیت دیگر معاملات میں قانون سازی کاحصہ نہیں بنیں گے کیوں کہ موجودہ صورتحال میں رابطے جاری نہیں رکھے جا سکتے۔

لیگی رہنما نے مخالفین کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی دشمنی کو ذاتی دشمنی میں تبدیل نہ کریں، یہ سلسلہ شروع ہو گیا تو بند نہیں ہوگا، ہمارے قائد کے گھر پر حملہ ہوسکتا ہے تو سب کے گھروں کا پتہ معلوم ہے، ہم ایسے رویے والے چہرے بھولیں گے نہیں، دشمنیاں نبھانا جانتے ہیں، حکمران گونگے بہرے ہیں، ایسے رویوں سے تشدد کی لہر شروع ہوگی۔

خواجہ آصف نے کہا نواز شریف یا کسی سیاست دان کو یا انکے گھر کے تقدس کو پامال کرنے کی کوشش کی گئی تو پھر ویسا ہی جواب دیں گے اور آخری حد تک پیچھا کریں گے، نواز شریف کے گھر پر حملہ ہمارے لیے جنگ کا پیغام اور اس سے سارا نظام لپیٹا جائے گا۔

بعد ازاں مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے ساتھیوں کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونے پراحتجاج بھی کیا۔
 
Top