مبارکباد واؤ - 2 لاکھ پیغامات

شمشاد

لائبریرین
اردو محفل کے پیغامات کی تعداد آج دو لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

اس سنگ میل کو عبور کرنے پر تمام اراکینِ محفل کو مبارک باد۔

منتظمین اعلٰی خاص مبارکباد کے مستحق ہیں۔
 
خرم

محفلین
ماشاء اللہ بہت اچھی بات ہے۔ خوشی کی بات یہ ہے کہ ان دولاکھ میں اکثریت مثبت پیغامات کی ہے جو یقیناً ایک صحت افزا بات ہے۔
اللہ اس پیار، محبت، خلوص اور جذبہ کو ہمیشہ بڑھائے۔ آمین۔
 
الف عین

لائبریرین
منتظمین اور ارکان، سب کے لئے یہ نہایت خوش کن خبر ہے۔ مبارک ہو سب کو۔
شمشاد اس پر نظر رکھےہوئے تھے!! میں نے تو پہلے پی ایچ پی بی بی میں سٹیٹسٹکس ایچ ٹیایم ایل کھول کر رکھتا تھا، اب وی بلیٹن میں اس قسم کے اعداد و شمار آتے ہی نہیں!!
 
ساجد

محفلین
واقعی ، دو لاکھ کا سنگِ میل عبور کرنے پر محفل کے سب اراکین مبارک باد کے مستحق ہیں۔
خاص طور پر شمشاد بھائی کو مبارک ، کہ صرف ان کے پیغامات کی تعداد قریب قریب 34000 ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
منتظمین اور ارکان، سب کے لئے یہ نہایت خوش کن خبر ہے۔ مبارک ہو سب کو۔
شمشاد اس پر نظر رکھےہوئے تھے!! میں نے تو پہلے پی ایچ پی بی بی میں سٹیٹسٹکس ایچ ٹیایم ایل کھول کر رکھتا تھا، اب وی بلیٹن میں اس قسم کے اعداد و شمار آتے ہی نہیں!!

اعجاز بھائی میں کل سے اس پر نظر رکھے ہوئے تھا۔ پھر جب آج کھانے کے وقفے میں آیا تو امید تھی دو لاکھ پورے ہو جائیں گے، دفتر بھی دیر سے گیا کہ دو لاکھ پورے ہوں تو دھاگہ کھولوں، لیکن نہیں ہوئے، پھر جب شام میں آیا تو تعداد دو لاکھ سے تجاوز کر چکی تھی لیکن کسی نے بھی نوٹ نہیں کیا ہوا تھا۔ بس پھر دھاگہ کھول دیا۔
 
علی خان

محفلین
شمشاد بھائی اسمیں آدھے سے زیادہ تو آپ کے ہیں۔۔۔ 109,556 پیغامات تو ابھی تک آپ نے کئے ہیں۔ میرے خیال سے سب سے زیادہ تو آپ مبارک باد کے مستحق ہیں۔ میری طرف سے مبارکباد قبول کیجئے۔
 
شمشاد

لائبریرین
شمشاد بھائی اسمیں آدھے سے زیادہ تو آپ کے ہیں۔۔۔ 109,556 پیغامات تو ابھی تک آپ نے کئے ہیں۔ میرے خیال سے سب سے زیادہ تو آپ مبارک باد کے مستحق ہیں۔ میری طرف سے مبارکباد قبول کیجئے۔

یہ تو ساڑھے تین سال پہلے کی بات ہے جب پیغامات کی تعداد 2 لاکھ ہوئی تھی۔ اب تو پیغامات کی تعداد سات لاکھ بیس ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔
 
الف عین

لائبریرین
میں سمجھا کہ شمشاد کے ہی دو لاکھ پیغامات ہو گئے اور ان کو مبارکباد دینے جلدی سے یہاں آیا تو معلوم ہوا کہ یہ تو ساڑھے تین سال پرانی محفل کے پیغامات کی بات ہے!!
 
علی خان

محفلین
اچھا پھر تو میری طرف سے مغذرت قبول کریں۔ اور ایک سوال پوچھنا تھا، کہ کیا وجہ ہے، کہ میں نئی پوسٹ یہاں نہیں لگا پا رہا ہوں، میں نے کچھ ٹیوٹوریل بنوائے ہیں اپنی آواز میں ۔ میں انکو یہاں پر شئیر کرنا چاہ رہا تھا۔ لیکن فورم مجھے اسکی اجازت نہیں دیتا ہے۔
 
موجو

لائبریرین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
مبارک ہو تمام احباب محفل کو اس سنگ میل کو عبور کرنے کی۔ یعنی 7 لاکھ کی حد عبور کرنے کی
 
Top