وائرلیس ایکسس پوئنٹ، دیسی انٹینا وغیرہ

دوست

محفلین
آداب عرض ہے۔
میرے کیبل نیٹ والے نے کچھ عرصہ پہلے مجھے کیبل ہٹوا کر وائرلیس کارڈ مع انٹینا لگا دیا۔ اب میں اس کے نیٹ ورک سے بذریعہ وائرلیس منسلک ہوں۔ وائرلیس کارڈ ٹی پی لنک کا پی سی آئی کارڈ‌ ہے کوئی۔ اس کے ساتھ ایک عدد انٹینا بھی ہے (جو چھت پر لگایا گیا ہے) جس میں سے ٹی وی کیبل جیسی تار نکلتی ہے اور اس کے آگے جو کنیکٹر لگا ہوا ہے وہ اس کارڈ کے اصل انٹینے (جو چھوٹا سا ہوتا ہے) کے آگے سے اتارا گیا ہے۔ اس مسئلہ یہ ہوا ہے کہ اس کنیکٹر کو ہم ایک بار توڑ چکے ہیں مبلغ پانچ صد روپے دے کر پھر سے نیا کنیکٹر اس سے لگوایا۔ لیکن یہ کنیکٹر شاید ٹھیک نہیں ہے۔ چناچہ کبھی ہمارا نیٹ بہت اچھا چلتا ہے اور کبھی ایسا ہوتا ہے کہ کوئی بھی نیٹ ورک نہیں دکھاتا۔ پھر ہم اس کنکٹر کو ہلاتے جلاتے ہیں تو یہ کچھ کام کرنے لگتا ہے۔ کبھی موڈ ہو تو ایک میگا بائٹس کی سپیڈ پے کنکٹ کرے اور کبھی موڈ ہو تو 54 میگا بائٹس تک چلا جائے۔ عجیب موڈی سا انٹینا ہے یہ۔
میرا خیال تھا کہ مجھے مارکیٹ سے کوئی ایسا انٹینا مل جائے گا اورمیں اسے تبدیل کرلوں گا لیکن مارکیٹ سے پتا چلا کہ ایسا کوئی انٹینا ہے ہی نہیں۔ اگر ہے بھی تو چھوٹی سی لیڈ کے ساتھ وائرلیس ایکسس پوائنٹ کے لیے دستیاب ہے۔ کارڈ پر لگائیں گے تو کارڈ کو اڑا دے گا۔ میں حریان ہوں کہ یہ انٹینا کہاں سے پیدا ہوگیا؟ نیٹ پے بھی تلاش کیا تو ایک ربط ملا جہاں ایسا ہی کوئی انٹینا بنانے کی بات کی جارہی ہے۔ لیکن اپنی تو سمجھ سے باہر ہے یہ سب۔ آپ احباب اس پر کچھ روشنی ڈالیں گے کہ جب مینوفیکچررز ایسا انٹینا نہیں بناتے (وائرلیس کارڈ کے لیے) تو دیسی طریقے سے کیسے بن گیا؟ اور اگر بن گیا تو کسی اور سے کیوں نہیں مل سکتا یہ۔ میں اپنے کیبل والے کی منتیں پھر نہیں کرنا چاہتا اب۔
آخری بات یہ کہ ریکس سٹی (فیصل آباد کی کمپیوٹر مارکیٹ) سے مجھے یہ مشورہ دیا گیا کہ آپ ایکسس پوائنٹ خرید لیں جو کہ مبلغ سترہ سو پچاس روپے کا ہے۔ اسے چھٹ پر انٹینے کی جگہ لگا لیں (واٹر پروف بنا کے) اور اس میں سے نکلنے والی نیٹ ورکنگ کیبل کو جہاں چاہے لے جائیں۔
آپ احباب مجھے مشورہ دیں کہ اس سلسلے میں کیا کروں؟ انٹرنیٹ میرے رزق روزی کا وسیلہ بھی ہے اور شوق بھی چناچہ ایک دن کی دوری بھی گراں گزرتی ہے۔ دوسری طرف پی ٹی سی ایل براڈ بینڈ وغیرہ لے نہیں سکتا چونکہ ان کے بقایا جات بھرنے پڑیں گے پہلے۔ وائرلیس براڈ بینڈ یو ایس بی اور وطین وغیرہ ہزار روپے مہینہ پڑتے ہیں جبکہ یہ کنکشن مجھے 400 میں پڑتا ہے بلکہ آج کل تو ایک نیٹ ورک سے فی سبیل اللہ ٹریفک مل جاتی ہے۔ :grin:
وسلام
 
فاتح

لائبریرین
وائرلیس انٹینا کی رینج بڑھانے کے لیے کافی جگاڑ hoax استعمال کیے جاتے ہیں۔ اور عرف عام میں ہم انہیں وائی فائی انٹینا ایکسٹینڈرز کہتے ہیں۔
او ریئلی کی شائع کردہ کتاب "بلڈنگ وائرلیس کمیونٹی نیٹ ورکس" میں ان میں سے کچھ طریقوں کے متعلق بات کی گئی ہے۔ بلکہ یو ٹیوب پر بھی کافی ویڈیوز مل جائیں گی۔ مثلاً
:grin:
یو ٹیوب پر تلاش کا نتیجہ
 
arifkarim

معطل
ویسے تو دیسی انٹینے خود بنائے جا سکتے ہیں، البتہ یہ آپکی نیٹورک کی فریکونسیز کو کیچ کرے گا یا نہیں، اسکی گیرینٹی کون دے گا؟
 
فاتح

لائبریرین
اسی "گیرینٹی" کے لیے تو اوپر کتاب کا ربط دیا تھا اس کا مطالعہ سود مند ہو سکتا ہے۔:)
 
محمدصابر

محفلین
دوست اگر کوئی جگاڑ لگ جائے تو یہاں ضرور بتائیے گا۔ کیونکہ میں نے دو بلڈنگز کو جوڑنے کے لئے تقریبا تیرہ ہزار روپے والا انٹینا ،تین ہزار والا ایکسس پوائنٹ اور ڈھائی ہزار کی لو لاس (Low Loss) کیبل کے دو سیٹ خریدے ہیں کام تو اچھے طریقے سے ہو رہا ہے لیکن بہت مہنگا ہے ایکسس پوائنٹ دو دفعہ جل چکے ہیں اور پچھلے دنوں کسی پتنگ کی ڈور نے کیبل کاٹ دی اور پھر نئی کیبل منگوانا پڑی ۔ اب تیسری بلڈنگ جوڑنے کا سوچ رہا ہوں تو اس کے لئے کوئی سستا حل تلاش کر رہا ہوں۔
 
فخرنوید

محفلین
جناب انٹرنیٹ جس کی سپیڈ 4 ایم بی تک میسر ہے اس کے ہوتے ہوئے آپ دیسی جگاڑوں میں کیوں پھنسنا چاہتے ہیں۔
 
فرخ

محفلین
وعلیکم آداب
شاکر بھائی،
آپ کس علاقے میں ہیں؟
میں کچھ عرصے سے ڈی ایس ایل استعمال کر رہا ہوں، مگر اب کسی وائرلیس کمپنی سے سروس لینے کا سوچ رہا ہوں۔
پاکستان میں کچھ کمپنیاں اب usb wireless فراہم کر رہی ہیں۔ بس ایک usb لا کر لگائیں اور انٹرنیٹ سے منسلک ہوجائیں۔ ان میں پی ٹی سی ایل، وتین، وغیرہ قابل ذکر ہیں۔ usb کے علاوہ یہ دوسری devices بھی دیتی ہیں جن کا اپنا اینٹینا وغیرہ ہوتا ہے۔ اور انکی سروس وغیرہ بھی بری نہیں۔

آداب عرض ہے۔
میرے کیبل نیٹ والے نے کچھ عرصہ پہلے مجھے کیبل ہٹوا کر وائرلیس کارڈ مع انٹینا لگا دیا۔ اب میں اس کے نیٹ ورک سے بذریعہ وائرلیس منسلک ہوں۔ وائرلیس کارڈ ٹی پی لنک کا پی سی آئی کارڈ‌ ہے کوئی۔ اس کے ساتھ ایک عدد انٹینا بھی ہے (جو چھت پر لگایا گیا ہے) جس میں سے ٹی وی کیبل جیسی تار نکلتی ہے اور اس کے آگے جو کنیکٹر لگا ہوا ہے وہ اس کارڈ کے اصل انٹینے (جو چھوٹا سا ہوتا ہے) کے آگے سے اتارا گیا ہے۔ اس مسئلہ یہ ہوا ہے کہ اس کنیکٹر کو ہم ایک بار توڑ چکے ہیں مبلغ پانچ صد روپے دے کر پھر سے نیا کنیکٹر اس سے لگوایا۔ لیکن یہ کنیکٹر شاید ٹھیک نہیں ہے۔ چناچہ کبھی ہمارا نیٹ بہت اچھا چلتا ہے اور کبھی ایسا ہوتا ہے کہ کوئی بھی نیٹ ورک نہیں دکھاتا۔ پھر ہم اس کنکٹر کو ہلاتے جلاتے ہیں تو یہ کچھ کام کرنے لگتا ہے۔ کبھی موڈ ہو تو ایک میگا بائٹس کی سپیڈ پے کنکٹ کرے اور کبھی موڈ ہو تو 54 میگا بائٹس تک چلا جائے۔ عجیب موڈی سا انٹینا ہے یہ۔
میرا خیال تھا کہ مجھے مارکیٹ سے کوئی ایسا انٹینا مل جائے گا اورمیں اسے تبدیل کرلوں گا لیکن مارکیٹ سے پتا چلا کہ ایسا کوئی انٹینا ہے ہی نہیں۔ اگر ہے بھی تو چھوٹی سی لیڈ کے ساتھ وائرلیس ایکسس پوائنٹ کے لیے دستیاب ہے۔ کارڈ پر لگائیں گے تو کارڈ کو اڑا دے گا۔ میں حریان ہوں کہ یہ انٹینا کہاں سے پیدا ہوگیا؟ نیٹ پے بھی تلاش کیا تو ایک ربط ملا جہاں ایسا ہی کوئی انٹینا بنانے کی بات کی جارہی ہے۔ لیکن اپنی تو سمجھ سے باہر ہے یہ سب۔ آپ احباب اس پر کچھ روشنی ڈالیں گے کہ جب مینوفیکچررز ایسا انٹینا نہیں بناتے (وائرلیس کارڈ کے لیے) تو دیسی طریقے سے کیسے بن گیا؟ اور اگر بن گیا تو کسی اور سے کیوں نہیں مل سکتا یہ۔ میں اپنے کیبل والے کی منتیں پھر نہیں کرنا چاہتا اب۔
آخری بات یہ کہ ریکس سٹی (فیصل آباد کی کمپیوٹر مارکیٹ) سے مجھے یہ مشورہ دیا گیا کہ آپ ایکسس پوائنٹ خرید لیں جو کہ مبلغ سترہ سو پچاس روپے کا ہے۔ اسے چھٹ پر انٹینے کی جگہ لگا لیں (واٹر پروف بنا کے) اور اس میں سے نکلنے والی نیٹ ورکنگ کیبل کو جہاں چاہے لے جائیں۔
آپ احباب مجھے مشورہ دیں کہ اس سلسلے میں کیا کروں؟ انٹرنیٹ میرے رزق روزی کا وسیلہ بھی ہے اور شوق بھی چناچہ ایک دن کی دوری بھی گراں گزرتی ہے۔ دوسری طرف پی ٹی سی ایل براڈ بینڈ وغیرہ لے نہیں سکتا چونکہ ان کے بقایا جات بھرنے پڑیں گے پہلے۔ وائرلیس براڈ بینڈ یو ایس بی اور وطین وغیرہ ہزار روپے مہینہ پڑتے ہیں جبکہ یہ کنکشن مجھے 400 میں پڑتا ہے بلکہ آج کل تو ایک نیٹ ورک سے فی سبیل اللہ ٹریفک مل جاتی ہے۔ :grin:
وسلام
 
دوست

محفلین
بھائی جی یہ یو ایس بھی دس ہزار کے قریب ملتی ہے۔ اتنے پیسے نہ ہوں تو بندہ کیا کرے؟
 
محمدصابر

محفلین
Prepaid Packages

PTCL Introducing three exciting New Evo Prepay Packages
Packages
Charges
USB Device Rs. 3,999 EVO MAX Rs. 2000 – Unlimited - 30 days validity EVO LITE Rs.1200 – 50 hours* or 3000 minutes – 30 days validity *Rs.21/additional hour DAY PASS Rs.100/day – Valid for 24 consecutive hours

اور ورلڈ کال 1200 سے 2500 روپےماہانہ چارجز کے ساتھ 1300 روپے میں دستیاب ہے
 
فرخ

محفلین
بھائی جی یہ یو ایس بھی دس ہزار کے قریب ملتی ہے۔ اتنے پیسے نہ ہوں تو بندہ کیا کرے؟

تو پھر وائرلیس ڈیوائس لے لیں۔ وہ کرائے پر ہوتی ہے۔ اور جب آپ کنکشن واپس کرتے ہیں تو پیسے واپس مل جاتے ہیں۔
اور وائرلیس کا فائدہ یہ بھی ہے کہ اُٹھا کسی اور جگہ بھی جا سکتے ہیں

اب تھوڑا سا کشٹ اُٹھائیں‌تو فائدہ بھی خوب ملے گا۔
 
راجہ صاحب

محفلین
جو لنک آپ نے دیا ہے وہ اومنی انٹینا کا ہے جبکہ آپ کو ضرورت ڈائرکشنل انٹینا کی ہے

ٹی پی لنک کا 8 ڈی بی آئی کا ڈائرکشنل انٹینا مبلغ 1600 روپے میں آپ کو ملے گا جبکہ اس کے ساتھ لگانے کے لئے لو لاس کیبل مبلغ 300 روپے میٹر کے حساب سے مارکیٹ میں دستیاب ہے

اس کا ایک اور حل بھی ہو سکتا ہے

جو وائر آپ کے پاس موجود ہے اگر اس کے دونوں جانب کنیکٹر لگے ہوئے ہیں‌ تو اوپر والا سرا نیچے لائن کارڈ کا لگا دیں اور دوسرا سرا کاٹ انٹینا کے پوانٹ کے ساتھ سولڈ کر دیں
 
Top