وائرلیس نیٹ ورکنگ کرنا چاہتا ہوں

دوست

محفلین
اسلام و علیکم
میرے پاس پی ٹی سی ایل براڈ بینڈ لگا ہوا ہے۔ ایک ڈیسکٹاپ اور ایک لیپ ٹاپ پی سی پر نیٹ استعمال کرتا ہوں۔ لیکن لیپ ٹاپ کو آگے پیچھے بھی کرنا پڑتا ہے تو اس کے لیے لمبی کیبل ہے لیکن اس کیبل کا کلپ بار بار لگانے سے خراب ہوجاتا ہے اور تبدیل کرانا پڑتا ہے۔ اس لیے میں نے وائرلیس نیٹ ورک کا سوچا ہے۔ مجھے بتائیں اس کے لیے کیا کیا درکار ہے۔ وائرلیس راؤٹر بہت رہے گا ایک؟ نیز کتنے کا آئے گا اور اس پر سیکیورٹی کیسے لگے گی۔ میں نے دیکھا تھا کہ ریکس سٹی میں ایک صاحب نے دوکان کے اندر بنایا ہوا تھا وائرلیس نیٹ ورک اور اس کے ساتھ پاسورڈ کے ذریعے کنکٹ ہوسکتے تھے ورنہ کنکشن نہیں ہوتا تھا۔ ایسا کوئی حساب کرنا چاہتا ہوں تاکہ اردگرد کی عوام اس نیٹ ورک سے مستفید نہ ہوسکے۔ مزید یہ کہ وائرلیس راؤٹر استعمال کروں یا وائرلیس ڈی ایس ایل موڈیم بھی مل جائے گا جو میں پی ٹی سی ایل کے دئیے گئے موڈیم کی جگہ لگا لوں، اس طرح مجھے سب نیٹ ورکنگ نہیں کرنی پڑے گی، اور میرے دونوں پی سی ایک دوسرے سے پئیر کنکشن کے ذریعے کنکٹ بھی رہیں گے۔ ورنہ پہلے ڈی ایس ایل موڈیم سے وائرلیس کو تار جائے گی جو آگے میرے لیپ ٹاپ کو اپنے انڈر لے آئے گا اور میں ہوم پی سی کو ایکسس نہیں کرسکوں گا۔ جلد مشورہ دیجیے گا۔
وسلام
 

فہیم

لائبریرین
وعلیکم السلام۔
شاکر بھائی آج کل تو پی ٹی سی ایل والے بھی وائرلیس موڈیم فراہم کررہے ہیں۔
ان سے ہی اپنا موڈیم تبدیل کرالیں۔
اور پی سی کے لیے وائرلیس لین کارڈ ایکسٹرنل یا انٹرنل کوئی سا بھی لے لیں۔
اور اگر پی ٹی سی ایل سے والے نہیں دیں تو پھر Tenda کا وائرلیس راؤٹر لے لیں۔ اور اسی کا یو ایس بی یا انٹرنل وائرلیس لین کارڈ۔
1000 تک کا آئے گا لین کارڈ اور راؤٹر 1200 سے 1500 تک کا۔
باقی پاسورڈ کی سہولت کے لیے آپ کو پی ٹی سی ایل سے ہی رجوع کرنا ہوگا۔
وہ تو خیر مل ہی جاتی ہے۔
اس طرح آپ وائرلیس نیٹ ورکنگ کا بھی لطف اٹھاسکیں گے۔
ویسے پی سی کے لیے ضروری نہیں وائرلیس لین کارڈ۔
اگر تو آپ پی سی میں کیبل سے کنیکٹ رکھیں اور لیپ ٹاپ کو وائی فائی سے تب بھی نیٹ ورکنگ کام کرتی ہے۔
بس اس کے لیے یہی کہ یا تو دونوں ڈائریکٹ موڈیم سے کنیکٹ ہوں یا پھر دونوں ہی راؤٹر سے۔
 

فاتح

لائبریرین
وائرلیس سیکیورٹی کے لیے WPA2-PSK (وائی فائی پروٹیکٹڈ ایکسس ۔ پری شیئرڈ کی) اور AES انکرپشن کا امتزاج استعمال کیجیے۔ علاوہ ازیں MAC Filter بھی آن کر دیجیے تا کہ پاسورڈ چوری ہو جانے کے باوجود بھی صرف آپ کے لیپ ٹاپ، ڈیسک ٹاپ یا وہی آلات آپ کے وائرلیس نیٹ ورک تک رسائی حاصل کر سکیں جن کا ہارڈویئر ایڈریس آپ نے MAC Filter کے تحت لکھ رکھا ہے۔
یاد رہے کہ 100 فیصد سیکیور کچھ نہیں ہوتا۔
 

دوست

محفلین
شکریہ آپ احباب کے جوابات کا۔
فہیم پی ٹی سی ایل والے مہینے کا کرایہ مانگتے ہین وائرلیس راؤٹر کے لیے۔ چناچہ اپنا ہی لوں گا۔ وائرلیس ایکسس پوائنٹ سنا تھا 1500 تک میں۔ لیکن نیٹ پر قیمتیں دیکھیں تو 3 ہزار سے پانچ ہزار تک میں تھے یہ۔کل مارکیٹ سے پتا کروں گا اب۔ مجھے جو سمجھ آئی ہے اس کے مطابق ایکسس پوائنٹ وائرڈ سے وائرلیس کرتا ہے اور نیٹورک وہی رہتا ہے۔ شاید میری سمجھ میں ٹھیک طرح سے نہ آیا ہو۔ کوئی دوست جو اس کی تصدیق کرسکے؟ کہ وائرلیس ایکسس پوائنٹ سے اگر کوئی سسٹم منسلک ہے تو وہ اصل میں مین راؤٹر سے ہی منسلک ہوگا ناکہ اس ایکسس پوائنٹ کے نیچے ایک اور نیٹ ورک کا حصہ ہوگا؟
فاتح سیکیورٹی کے سلسلے میں بھی پوچھوں گا مارکیٹ سے اور پھر ہی لوں گا۔ لیکن یہ سیٹ کیسے کی جائےگی۔ کیا ویب انٹرفیس ہوتا ہے ایکسس پوائنٹ کا؟
 

dxbgraphics

محفلین
linksys کا راوٹر لیں بہت اچھا ہے۔ اس میں آپ کو میک فلٹر کے علاوہ کسی بھی ویب سائٹ کو بلاک کرنے کی سہولت بھی ہے اور اگر آپ کسی مخصوص یوزر کو فیس بک یا کوئی بھی ویب سائٹ کی ایکسس نہ دینا چاہیں تو وہ بھی ممکن ہے۔
سب سے ضروری بات
اپنے راوٹر کا یوزر نیم اور پاسورڈ جو کے بائی ڈیفالٹ adminہوتا ہے پہلی فرصت میں تبدیل کریں۔
دبئی میں ڈھائی سو درہم میں دستیاب ہوتا ہے۔ جبکہ پاکستان میں یقینا کم قیمت ہونا چاہیئے
 

فاتح

لائبریرین
فہیم پی ٹی سی ایل والے مہینے کا کرایہ مانگتے ہین وائرلیس راؤٹر کے لیے۔ چناچہ اپنا ہی لوں گا۔
پی ٹی سی ایل والے کرایہ نہیں مانگتے بلکہ آپ کی سہولت کے لیے ماہانہ اقساط پر دیتے ہیں۔
مجھے جو سمجھ آئی ہے اس کے مطابق ایکسس پوائنٹ وائرڈ سے وائرلیس کرتا ہے اور نیٹورک وہی رہتا ہے۔ شاید میری سمجھ میں ٹھیک طرح سے نہ آیا ہو۔ کوئی دوست جو اس کی تصدیق کرسکے؟ کہ وائرلیس ایکسس پوائنٹ سے اگر کوئی سسٹم منسلک ہے تو وہ اصل میں مین راؤٹر سے ہی منسلک ہوگا ناکہ اس ایکسس پوائنٹ کے نیچے ایک اور نیٹ ورک کا حصہ ہوگا؟
دراصل آج کل جو ڈیوائسز مارکیٹ میں موجود ہیں وہ ہمہ جہتی طور پر پر کام کرتی ہیں۔ یعنی اے ڈی ایس ایل راؤٹر، نیٹ ورک سوئچ اور وائرلیس ایکسس پوائنٹ ایک ہی ڈبے میں جمع کر دیے گئے ہیں۔
یعنی وائرڈ ہو یا وائرلیس، اس سے نیٹ ورک پر قطعاً کوئی فرق نہیں پڑتا۔ مثال کے طور پر آپ کا ڈیسک ٹاپ تار کے ذریعے نیٹ ورک پورٹ سے منسلک ہے اور لیپ ٹاپ وائر لیس پر لیکن دونوں کا LAN IP address اور ڈیفالٹ گیٹ وے ایک ہی ہو گا اور اگر ڈیسک ٹاپ کا آئی پی 192.168.1.2 ہے تو لیپ ٹاپ کا 192.168.1.3 ہو گا۔ گویا دونوں ایک ہی نیٹ ورک کا حصہ ہوں گے۔
فاتح سیکیورٹی کے سلسلے میں بھی پوچھوں گا مارکیٹ سے اور پھر ہی لوں گا۔ لیکن یہ سیٹ کیسے کی جائےگی۔ کیا ویب انٹرفیس ہوتا ہے ایکسس پوائنٹ کا؟
مارکیٹ سے کیا پوچھیں گے؟ اگر تو یہ پوچھنا چاہتے ہیں کہ کون کون سی سیکیورٹی شامل ہے کس برانڈ کے راؤٹرز میں تو عرض کر دوں کہ تمام برانڈ کے راؤٹرز میں سیکیورٹی کے ایک سے آپشنز موجود ہوتے ہیں۔ یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ انھیں کس طرض کنفیگر کرتے ہیں۔
بالکل ویب انٹرفیس ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر ٹی پی لنک کے وائرلیس راؤٹر کے ویب انٹرفیس کا یہ سمیولیٹر دیکھیے۔
 

راجہ صاحب

محفلین
میں توعام طور پر ٹی پی لنک کے روئٹر اور اے پی استعمال کرتا ہوں
ٹی پی لنک کا روئٹر آپ کو تقریبا 2200 روپے میں مل جائے گا
اور اس کو کنفیگر کرنا بھی بہت آسان ہو گا
 

دوست

محفلین
بھیا سولہ سو روپے میں مل جاتا ہے۔ لیکن میرا گھر تین منزلہ ہے۔ اور مجھے سمجھ نہیں آتی کہ اسے کہاں فٹ کروں کہ تینوں منزلوں پر لہریں پہنچیں۔ بس اسی دُبدھا میں مبلغ بیس روپے دے کر نیٹ ورکنگ کیبل کے کلپ دوبارہ لگوا لیے ہیں اور اس کام کو پھر کسی وقت پر چھوڑ دیا ہے۔
 

dxbgraphics

محفلین
وائرلیس سیکیورٹی کے لیے WPA2-PSK (وائی فائی پروٹیکٹڈ ایکسس ۔ پری شیئرڈ کی) اور AES انکرپشن کا امتزاج استعمال کیجیے۔ علاوہ ازیں MAC Filter بھی آن کر دیجیے تا کہ پاسورڈ چوری ہو جانے کے باوجود بھی صرف آپ کے لیپ ٹاپ، ڈیسک ٹاپ یا وہی آلات آپ کے وائرلیس نیٹ ورک تک رسائی حاصل کر سکیں جن کا ہارڈویئر ایڈریس آپ نے MAC Filter کے تحت لکھ رکھا ہے۔
یاد رہے کہ 100 فیصد سیکیور کچھ نہیں ہوتا۔


صحیح فرمایا۔ WEP پاسورڈ تقریبا دس منٹ میں encrypt ہوجاتا ہے۔ wpa کے لئے 33gb ڈکشنری بھی موجود ہے لیکن wpa پاسورڈ کو encrypt کرنے میں دن لگ جاتے ہیں ۔ لیکن encrypt ہوسکتے ہیں۔
اور بہترین طریقہ یہ ہے کہ وائرلیس کو پاسورڈ نہ بھی لگائیں لیکن router کا پاسورڈ تبدیل کر کے mac filter کو enable کر لیا جائے تو کنکٹ ہونے کے باوجود بھی نیٹ استعمال نہیں کیا جاسکتا
 

سعادت

تکنیکی معاون
لیکن میرا گھر تین منزلہ ہے۔ اور مجھے سمجھ نہیں آتی کہ اسے کہاں فٹ کروں کہ تینوں منزلوں پر لہریں پہنچیں۔

آپ پہلی یا دوسری منزل میں کہیں نصب کر لیں۔ میرے پاس گھر میں وائرلیس راؤٹر پہلی منزل پر موجود ہے، لیکن میں تہہ خانے میں بیٹھ کر بھی اپنے لیپ ٹاپ کو اس کے ساتھ آسانی سے منسلک کر سکتا ہوں۔

(میرا راؤٹر لِنک سِس کا WRT54G ہے۔)
 

دوست

محفلین
سیڑھیوں میں لگانے کا سوچ رہا ہوں۔ لیکن اس تک کرنٹ اور نیٹ ورکنگ وائر لانے کا انتظام کرنا پڑے گا۔ خیر دیکھتے ہیں۔
 
Top