وائٹ ہاؤس ميں افطار ڈنر – صدر اوبامہ کا خطاب

Fawad -

محفلین
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

وائٹ ہاؤس ميں افطار ڈنر – صدر اوبامہ کا خطاب

امريکی کی حيثيت سے جس آزادی کو ہم سب سے مقدم سمجھتے ہيں اور جو حق ہمارے ليے سب سے مقدس ہے اس ميں مذہبی آزادی سرفہرست ہے، اس بات کا حق کہ ہم اپنی عبادات اپنی منشا کے مطابق کر سکيں۔ يہ ہمارے آئين ميں پہلی ترميم کا لازمی حصہ ہے اور ہميشہ کے ليے ہماری سرزمين کا قانون بن چکا ہے۔ يہ ہمارے دلوں ميں ہے اور لوگوں کی روح ميں ہے جو اس بات سے بخوبی واقف ہيں کہ ہماری آزادی اور مساوات انسانی خالق کی جانب سے مختص کی ہے۔ اور اس کی تاريخی روايت اس گھر سے منسلک ہے جہاں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے امريکی اکھٹے ہو کر مقدس دنوں پر اظہار مسرت کر سکتے ہيں، اور ان ميں رمضان بھی شامل ہے۔

جيسا کہ ميں نے پہلے بھی نشاندہی کی تھی کہ تھامس جيفرسن نے ايک مرتبہ يہاں پر غروب آفتاب کے وقت تينيزيا سے آئے ہوئے وفد کے ليے رات کے کھانے کا اہتمام کيا تھا جو شايد دو سو برس قبل وائٹ ہاؤس ميں منعقد کی جانے والی پہلی افطاری تھی۔ اور آپ ميں سے کچھ حاضرين نے لائبريری آف کانگريس کی جانب سے آج کے دن کے ليے ديے جانے والے اس خصوصی اور نادر تحفے کو ضرور ديکھا ہو گا جو دراصل قرآن پاک کا وہ نسخہ ہے جو تھامس جيفرسن کی ملکيت تھا۔ اور يہ امريکہ ميں نسل در نسل حب الوطن مسلمانوں کے ساتھ اس بات کی ياد دہانی کرواتا ہے کہ اسلام ديگر بے شمار مذاہب کی طرح ہماری قومی داستان کا حصہ ہے۔

صدر اوباما وائٹ ہاوس میں مسلمانوں کے ساتھ افطار کے دوران ۔

http://www.freeimagehosting.net/jnf7i

صدر اوبامہ کا افطار ڈنر کے دوران مکمل خطاب آپ اس ويب لنک پر ديکھ سکتے ہيں۔

http://youtu.be/mxb0yah7CWY

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
www.state.gov
http://www.facebook.com/USDOTUrdu
 
Top