فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
Vimeo
YouTube
Daily Motion
وائٹ ہاؤس ميں خوش آمديد
آج رات ہم دنيا کے ايک عظيم مذہب کی روايات کو خراج تحسين پيش کرتے ہيں۔ مسلمانوں کے ليے رمضان غور اور اس ياد دہانی کا وقت ہے کہ نظم و ضبط اور لگن ايک مذہبی زندگی کی بنيادی اساس ہيں۔ اور ہم سب کے ليے اس بات سے قطع نظر کہ ہمارا مذہبی عقيدہ کيا ہے ماہ رمضان اس بات کی ياد دہانی کرواتا ہے کہ ہماری اقدار کس قدر مشترک ہيں۔ امن اور خيرات کا جذبہ، خاندان اور کميونٹی کی اہميت – يہ عالمی قدريں ہيں۔ ايک دوسرے سے محبت اور انصاف کی بالادستی کا درس۔ اور ہمارے درميان موجود مستحقين کی ديکھ بھال ايسے موضوعات ہيں جو ہماری مذہبی روايات ميں مشترکہ ہيں۔
آج کی رات ہميں سرحدوں کی قيد سے قطع نظر ايک دوسرے کی جانب ذمہ داری کا احساس دلاتی ہے۔ باوجود اس کے کہ ہم اپنی مشترکہ قدروں کا جشن منا رہے ہيں، ہم جانتے ہيں دنيا کے بہت سے حصوں ان عناصر کی جانب سے تشدد اور دہشت گردی کی جار ہی ہے جو تعمير کی بجائے تخريب کو ترجيح ديتے ہيں۔ خاص طور پر مشرق وسطی ميں اس وقت کڑا وقت ہے۔ شام ميں اسد کی حکومت بدستور عوام کے خلاف ظلم ڈھا رہی ہے۔ چنانچہ ہم شام کے باسيوں کی مدد جاری رکھے ہوئے ہيں تا کہ وہ اسد کے خلاف کھڑے ہونے کے علاوہ انسانی الميے سے نبردآزما ہو سکيں اور متشدد پسندوں کا راستہ روک سکيں۔ عراق جہاں آئ ايس آئ ايس کے شہريوں پر حملے اور مذہبی عمارات کی تبائ جاری ہے تا کہ فرقہ وارانہ کشيدگی کو ہوا دی جائے، ہم مسلسل ايک نئ حکومت کے قيام کا مطالبہ کر رہے ہيں جو عراقيوں کو متحد کر سکے اور عراق کے تمام طبقوں کو يہ يقين دہانی کروا سکے کہ وہ سياسی عمل کے ذريعے اپنی خواہشات کی تکميل کر سکتے ہيں۔ علاوہ ازيں اسرائيل اور غزہ سے متعلق جو تصاوير ہم ديکھ رہے ہيں، وہ دل دہلا دينے والی ہيں۔
ہمارا ہدف پہلے اور اب بھی اسرائيل اور فلسطين دونوں کے ليے امن اور تحفظ کا حصول ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ غزہ ميں پيدا ہونے والا انسانی بحران جس کے خاتمے کے ليے ہم نے کافی عرصے سے انتھک کوششيں کی ہيں، فلسطينی شہريوں کی اموات اور ان کے زخم ايک سانحہ ہے۔ يہی وجہ ہے کہ ہم نے شہريوں کی حفاظت کی ضرورت پر زور ديا ہے، اس بات سے قطع نظر کہ وہ کون ہيں اور کہاں رہتے ہيں۔ ميں اس بات پر يقین رکھتا ہوں کہ تناؤ ميں مزيد اضافہ کسی کے مفاد ميں نہيں ہے، خاص طور پر اسرائيلی اور فلسطينی شہريوں کے ليے۔ چنانچہ ہم صورت حال کو سال 2012 ميں جنگ بندی کی پوزيشن پر واپس لے جانے کے ليے اپنی ہر ممکن کوشش کرتے رہيں گے۔
صحيح معنوں ميں سيکورٹی کے حصول کا واحد راستہ اسرائيلوں اور فلسطينيوں کے درميان ديرپا اور انصاف پر مبنی امن کا قيام ہے جہاں اختلافات کا تصفيحہ پرامن طريقے سے اور ان خطوط پر کيا جائے جس کے تحت سب کا احترام ملحوظ رکھا جائے۔
امريکہ ميں نسلوں اور مذاہب کے درميان جعلی تقسيم کی کوئ گنجائش نہيں ہے۔ ہم سب امريکی ہيں۔ حقوق اور احترام کے ضمن ميں ہم برابر ہیں اور کبھی بھی کسی کو اس کے مذہب کی بنياد پر نشانہ نہيں بنايا جانا چاہيے اور يہ امر بھی ہميں مضبوط کرتا ہے۔ چنانچہ آج رات جب کہ ہم رمضان کا جشن منانے کے ليے اکٹھا ہوئے ہیں، ہم ايک دوسرے سے وابستہ اپنی ذمہ داريوں کا اعادہ کرتے ہيں۔ آئيے افراد اور ممالک کی حيثيت سے اس امن کی تلاش ميں خود کو وقف کريں جو ہم اپنی دنيا ميں ديکھنا چاہتے ہیں۔ اور ياد رکھيں کہ ہمارا جو بھی مذہب ہے، ہم خدا کے خادم ہيں جنھيں اپنے بھائيوں اور بہنوں کی ديکھ بھال کے ليے طلب کيا گيا ہے۔ چنانچہ خدا آپ سب کا بھلا کرے۔ خدا امريکہ کا بھلا کرے اور آپ اور آپ کے خاندان کو رمضان مبارک ہو۔

www.state.gov
http://www.facebook.com/USDOTUrdu