مبارکباد وارث بھائی کے پندرہ ہزار مراسلے

محمد وارث بھائی کے حصے میں اعزازات پہلے ہی کم نہیں۔ ایک اور کا اضافہ ہو جائے تو خدا جانے انھیں فرق پڑے گا یا نہیں۔ لیکن مبارک باد میں کوئی مضائقہ نظر نہیں آیا ہمیں۔
محفل پر عظیم لوگ وافر دستیاب ہیں۔ ایک ڈھونڈو، ہزار ملتے ہیں! لیکن یہ بات شاید وارث بھائی کے سلسلے میں سب سے زیادہ تیقن سے کہی جا سکتی ہے کہ برقی اردو کی تاریخ انھیں اپنے اولین صورت گروں میں شمار کرے گی۔
آن لائن اردو کے ایک بہت بڑے محسن محمد وارث کو اردو محفل پر پندرہ ہزار مراسلے مبارک ہوں!
 

محمد وارث

لائبریرین
آپ سب دوستوں کا بہت بہت شکریہ، ممنون ہوں، متشکر ہوں، زیرِ بارِ احسان ہوں، اور حیران ہوں کہ اس طرف راحیل فاروق صاحب کی نظر کیسے چلی گئی۔ :)

اجی صاحب، کہاں کی تاریخ کیسا فروغ اور کدھر کے مراسلے، بس اردو محفل سے محبت ہے جو پچھلے کئی برسوں سے یہاں مجھے باندھ کے رکھے ہوئے ہے۔

ایک بار پھر آپ سب دوستوں کا بہت شکریہ :)
 

نایاب

لائبریرین
محترم محمد وارث بھائی
دلی دعاؤں بھری مبارک باد
بلا شک عالمی گاؤں میں اردو فارسی ادب کے فروغ میں کوشاں ہستیوں میں سر فہرست ہیں آپ ۔
سلامت رہیں یونہی علم کی تقسیم کو جاری رکھیں سدا ۔۔۔۔۔۔ آمین
بہت دعائیں
 

محمداحمد

لائبریرین
ماشاءاللہ۔

سوچتا ہوں کہ اس بات پر مبارکباد وارث بھائی کو دوں یا اپنے اور دیگر محفلین کے مابین بانٹ دوں۔ :)

بہت شکریہ وارث بھائی!
 
Top