والعصر - اصلاح فرمائیں

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
محترم اساتذہ الف عین ، محمّد احسن سمیع :راحل: ، سید عاطف علی ، یاسر شاہ ، سید عمران

والعصر

زمانے کی قسم ہے
کہ یہ انساں یقیناً
خسارے میں پڑا ہے
بجز ان کے جنہوں نے
کہ جو ایمان لائے
عمل صالح کیا اور
کی حق کی بھی نصیحت
کی تلقیں صبر کی بھی

عمران بھائی آپ کو اس لیے ٹیگ کر دیا کہ ترجمے میں کہیں کوئی کمی بیشی ہو تو آپ بتا دیں
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
زمانے کی قسم ہے
کہ یہ انساں یقیناً
خسارے میں پڑا ہے
بجز ان کے کہ وہ لوگ
جو ہیں ایمان لائے
(یا پھر اوپر والے دو مصرعوں کے بجائے پہ جو ایمان لائے مناسب رہے گا)
عمل صالح کیا، اور
وہ جو کرتے رہے ہیں
بہم حق کی نصیحت
جو تلقیں صبر کی بھی
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
زمانے کی قسم ہے
کہ یہ انساں یقیناً
خسارے میں پڑا ہے
مگر ایماں جو لائے
عمل صالح کیا، اور
وہ جو کرتے رہے ہیں
بہم حق کی نصیحت
جو تلقیں صبر کی بھی
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
سید عاطف علی بھائی ذرا نظرِ ثانی کیجیے مجھے اب پہلے سے کچھ بہتر صورت نظر آ رہی
محمّد احسن سمیع :راحل:

والعصر

زمانے کی قسم ہے
کہ یہ انساں یقیناً
خسارے میں پڑا ہے
مگر ایماں جو لائے
عمل صالح کیے، اور
بہم کرتے رہے ہیں
کہ جو حق کی نصیحت
جو تلقیں صبر کی بھی
 
یاسر شاہ

محفلین
بھائی میرا ٹیبلٹ خراب ہو گیا ہے اور موبائل سے اردو لکھنا ایک مشقت ہے۔کال آ جا ئے تو لکھا کہیں غائب ہو جاتا ہے۔:)
آپ کا منظوم ترجمہ blank verse ہونے کی وجہ سے سپاٹ ہو گیا ہے ۔جو شاعری کم ،لفظوں کو تھوڑا ادھر ادھر کر کے ،ترجمہ زیادہ لگ رہا ہے۔
بہرحال ابتدا آپ نے اچھی کی ہے ماشاءاللہ ۔اللہ کرے زور قلم اور زیادہ۔
 
یاسر بھائی ہمت افزائی کے لیے بہت شکریہ
آپ جیسے دوستوں سے تعلق قائم رہا تو ان شاءاللہ کچھ نہ کچھ آڑا ترچھا لکھنا سیکھنا جاؤں گا
 
Top