واٹس اپ سٹیٹس ہمارے مزاج کے عکاس

سید عاطف علی

لائبریرین
واٹس ایپ پر میں نے تو شاید کبھی اسٹیٹس نہیں لگایا اور شاید نہ ہی دیکھا البتہ کسی کے دکھانے پر ضرور دیکھا ہے ۔
اب پتہ چلا کہ یہ بھی اتنا اہم ہے ۔۔۔ :)
فیس بک کی پوسٹس البتہ شاید اسٹیٹس ہی کہلاتی ہیں، لیکن اس کی تصدیق سوشل میڈیا ڈاکٹریٹس کر سکتے ہیں ۔
 

سیما علی

لائبریرین
حیرت تو اس پر ہے کہ کچھ لوگ اب وٹس ایپ سٹیٹس کو ہی خبر پہنچانے کا ذریعہ بھی سمجھتے ہیں۔
ایک دفعہ کسی دوست کے بچے کی اطلاع لیٹ ملی، اسے مبارکباد دے کر نہ بتانے کا شکوہ کیا تو کہنے لگا کہ وٹس ایپ پرسٹیٹس لگایا تو تھا۔
واہ رے اسٹیٹس:):)
 

صابرہ امین

لائبریرین
سیلفی اسٹیٹس ۔ ۔ ہر طرح کا ایکسپریشن دے کر (خاص طور پر پاؤٹنگ کر کے) ڈھیروں ڈھیر سلفیاں
 
آخری تدوین:

صابرہ امین

لائبریرین
کیا یہ طور ہے یا اور پاؤٹنگ کیا ہوتا یا ہوتی ہے ؟

چلیں دیکھ ہی لیں ۔ ۔ :D:D
Poutfie یا
Pout Selfie
nn.jpg


happy-young-girls-pout-and-pose-for-a-selfie-young-girl-friends-taking-F1-TB23.jpg
 
لکھا تھا، پھر مٹا دیا ۔ ۔ آپ سے کچھ کہنے سے پہلے پھونک پھونک کر "قلم" رکھنا پڑتا ہے بھئ ۔ ۔ :p:ROFLMAO:
:nerd:
ہاہاہاہاہاہا۔
ویسے پاؤٹنگ دیکھ کر پہلے میرا تراہ اور پھر ہاسا نکل گیا۔ اس سے ملتا جلتا منہ تو کبھی کبھار میری بھینس بنایا کرتی تھی۔ :tongueout:
 

صابرہ امین

لائبریرین

زوجہ اظہر

محفلین
مجھے واٹس ایپ اسٹیٹس بہت بہتر آپشن لگتا ہے

تجارتی کام کرنے والی یا والے (مثلا کپڑوں یا اشیائے ضرورت) متعلقہ دوست گروپ بنا کر یا انفرادی طور پر تصاویر سے میموری بھر دیا کرتے تھے
اب بیٹھے ڈیلیٹ کرتے رہو ورنہ کام کے پیغام اپلوڈ ہونا مشکل ...

حل یہی نکالا کہ کہہ دیا کہ برائے مہربانی اسٹیٹس پر لگا دیا کرو

یہ بھی شکر ہےکہ زیادہ تر کےبات سمجھ آگئی ہے
 

شمشاد

لائبریرین
ایک دن بادل چھائے ہوئے تھے کہ میں نے یہ تصویر لی۔ اور ایک دفعہ واٹس ایپ پر سٹیٹس کے طور پر لگائی تھی۔

1.jpg
 
Top