حمیرا عدنان
محفلین
اس بات اب انکار ممکن نہیں فیس بک میسنجر اور واٹس ایپ اس وقت دنیا کی مقبول ترین میسجنگ اپلیکشنز ہیں مگر کیا آپ یقین کریں گے کہ ان دونوں نے ایس ایم ایس کو بھی شکست دے دی ہے؟
جی ہاں ان دونوں اپلیکشنز سے روزانہ مجموعی طور پر 60 ارب پیغامات بھیجے جاتے ہیں۔
فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے گزشتہ دنوں اس بات کا انکشاف کیا تھا کہ واٹس ایپ اور میسنجر کے ذریعے روزانہ 60 ارب پیغامات بھیجے جاتے ہیں جو روزانہ کیے جانے والے ایس ایم ایس کے مقابلے میں تین گنا زیادہ ہیں۔
واضح رہے کہ دنیا بھر میں روزانہ 20 ارب ایس ایم ایس کیے جاتے ہیں۔
اسی طرح فیس بک کی سالانہ ایف ایٹ ڈویلپر کانفرنس کے دوران مارک زکربرگ نے بتایا کہ فیس بک میسنجر 2015 میں ان کی کمپنی کی سب سے مقبول ترین ایپ رہی جبکہ آئی او ایس پلیٹ فارم پر دوسری مقبول ترین ایپ بھی قرار پائی۔
واٹس ایپ اور فیس بک میسنجر کی بڑھتی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے اس بات سے انکار ممکن نہیں کہ وہ ایس ایم ایس کو شکست دے سکتے ہیں۔
گوگل پلے اسٹور کے مطابق ان دونوں میسجنگ ایپس کو اب تک ایک، ایک ارب سے زائد بار ڈاﺅن لوڈ کیا جاچکا ہے۔
خیال رہے کہ فیس بک نے 2014 میں واٹس ایپ کو 19 ارب ڈالرز کے عوض خریدا تھا