حمیرا عدنان
محفلین
اگر تو آپ واٹس ایپ استعمال کرتے ہیں تو جان لیں کہ متعدد پرانے فونز پر دنیا کے مقبول ترین میسنجر نے اپنی سپورٹ ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
واٹس ایپ کی بلاگ پوسٹ پر جاری بیان کے مطابق اس میسنجر کی سپورٹ تمام بلیک بیری فونز، کچھ نوکیا اور اینڈرائیڈ ڈیوائسز پر رواں سال کے آخر تک ختم کردی جائے گی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ یہ موبائل ڈیوائسز ہماری کامیابی کا اہم حصہ ہیں مگر ان فونز میں ایسی خوبیاں نہیں جو ہماری ایپ کے فیچرز کو مستقبل میں توسیع دے سکیں۔
واٹس ایپ کے اس فیصلے سے بلیک بیری کا ہر فون متاثر ہوگا چاہے اس میں نیا بلیک بیری 10 سسٹم ہی کیوں نہ موجود ہو۔
اس طرح نوکیا S40، نوکیا S60 اور ہر وہ فون جو اینڈرائیڈ 2.1 یا 2.2 اور ونڈوز 7.1 پر چل رہا ہوگا اس پر بھی واٹس ایپ کی سپورٹ ختم ہوجائے گی۔
بلیک بیری استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد کروڑوں میں ہے اور اس فیصلے سے وہ ضرور متاثر ہوں گے۔
واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ یہ فونز استعمال کرنے والے صارفین سال کے ختم ہونے سے قبل نئی ڈیوائسز پر منتقل ہوجائیں۔
بیان کے مطابق یہ فیصلہ ہمارے لیے بہت مشکل تھا مگر لوگوں کو اپنے دوستوں سے رابطوں کے لیے سہولیات فراہم کرنے کے لیے ضروری تھا۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے سروس مین مزید سیکیورٹی ٹولز اور نئے فیچرز کا اضافہ کرنے میں مدد ملے گی