یہاں مجھے تھوڑا سا اختلاف ہے، جس طرح گھر کا کوئی فرد(سزا یافتہ لوگ بھی تو کسی نہ کسی گھر کے چشم وچراغ ہوتے ہوں گے
) سزا کاٹ کر واپس لوٹتا ہے تو گھر والے جس طرح گرم جوشی سے استقبال کرتے ہیں وہ دیکھنے کے لائق ہوتا ہے کیوں کہ وہ ان کا اپنا ہوتا ہے، اس سے محبت ہوتی ہے، اسی طرح محفل کے اراکین بھی ایک خاندان کی مانند یہاں رہتے ہیں، آپس میں نوک جھوک بھی چلتی ہے، نوبت تلخ کلامی تک بھی جاپہنچتی ہے لیکن دوسری لڑی میں وہی اراکین ایک دوسرے کی پوسٹ سے اتفاق بھی کرتے نظر آتے ہیں۔
جب ہم سب ایک ہیں تو کیا ایسی صورت حال میں ان کا پرجوش استقبال کرنا چاہیے یا خود سے کاٹ کر بات چیت بند کردینی چاہیے۔