مبارکباد واپسی مبارک

یاز

محفلین
ہمیں تو آپ کی حیرت پر حیرت ہے۔ بلکہ عارف کریم چھ مہینے تک معطل نہ ہوں تو وہ تو خود حیران رہتے ہیں۔ :)
گویا کہ برادرم عارف کریم صاحب کا اردو محفل پہ وہ مقام ہے جو پاکستانی ٹیم میں عمر اکمل کا ہے۔ چھ ماہ میں کم از کم ایک بار ضرور باہر ہوتے ہیں دونوں، لیکن ان کی کم بیک کی صلاحیت کم نہیں ہوئی۔
 
اب ہر کوئی عارف کریم بھائی کے مقام کو نہیں چھو سکتا
جس طرح پاکستان میں صف اول کی اداکارہ میرا خبروں میں رہنے کا ہنر جانتی ہے اس طرح محفل کی دنیا میں عارف کریم بھائی شہ سرخیوں میں رہنے کا ہنر جانتے ہیں :p
عارف بھائی صرف مذاق کر رہی ہوں کوئی تنقید یا طنز نہیں :)
 
arifkarim

معطل
پاکستان میں۔ محفل پاکستانی نہیں ہے۔
امریکی بھی نہیں ہے، وگرنہ گوانتانومو منتقل کر دیتے :)

یہ دراصل ان کے پیچھے معطلی کی کئی کوشش کر چکے ہیں۔ لیکن مرشد کے درجہ کمال کو نہیں پہنچے۔ :)
معلوماتی

ہمیں تو آپ کی حیرت پر حیرت ہے۔ بلکہ عارف کریم چھ مہینے تک معطل نہ ہوں تو وہ تو خود حیران رہتے ہیں۔ :)
یہ بات کافی حد تک درست ہے۔ :)

اب ہر کوئی عارف کریم بھائی کے مقام کو نہیں چھو سکتا
جس طرح پاکستان میں صف اول کی اداکارہ میرا خبروں میں رہنے کا ہنر جانتی ہے اس طرح محفل کی دنیا میں عارف کریم بھائی شہ سرخیوں میں رہنے کا ہنر جانتے ہیں :p
متفق۔ ہماری معطلی کو سیاسی "شہادت" کا رتبہ حاصل ہے :)
 
ایک چیز پہ تو مجھے بھی اعتراض ہے کہ محفل میں ایسے بے شمار دھاگے ہیں جہاں محفلین نے ہڑبونگ مچائی ہوئی تھی ۔۔ کون کس کو کیا ثابت کر رہا تھا کچھ پتہ نہیں چل رہا تھا ۔۔ وہاں یہ معطلی کیوں نہیں ہوئی ؟؟؟ وہاں تو یہ کہہ کے ٹال دیا گیا ہے کہ محفل میں آزادی اظہار کا حق ہر کسی کو ہے ۔۔ لبیبہ والے دھاگے میں تو بس قتل کرنے کی دھمکی باقی رہ گئی تھی وہاں کسی منتظم نے کوئی ایکشن نہیں لیا ۔۔ پھر ان محفلین پہ اتنا غصہ کیوں ہے ہمیں ؟؟؟
اول تو یہ فرض کر لینا کہ اراکین عملہ محفل میں ارسال کردہ ہر پیغام کو پڑھتے ہیں، بجا نہیں۔ پھر بعض لڑیوں اور اراکین کے ساتھ امتیازی سلوک کا جواز ہی نہیں بنتا۔ یہاں آپ سمیت دیگر تمام محفلین سے بطور ذمہ دار محفلین یہ توقع کی جاتی ہے کہ کہیں کچھ بگڑتا ہوا دیکھیں تو متعلقہ مراسلوں کو رپورٹ کر کے اراکین عملہ کی توجہ ادھر مبذول کرائیں اور پھر اس پر کاروائی انتظامیہ کی صوابدید پر چھوڑ دیں۔ :) :) :)
 
ٹھیک ہے سعید بھائی ۔۔ اب آپ کو ٹیگ کر دیا کریں گے :)
 
اب آپ کو ٹیگ کر دیا کریں گے
ٹیگ مت کیجیے، بلکہ باقاعدہ رپورٹ کے نظام کا استعمال کیجیے۔ انتظامی یا ادارتی کاروائی کے حوالے سے اراکین عملہ کو متوجہ کرنے کے لیے ٹیگ کرنا مناسب نہیں کیونکہ ممکن ہے کہ اس کی اطلاع موصول نہ ہو، دیگر اطلاعات میں گم ہو جائے، یا ایک دفعہ دیکھنے کے بعد ضائع ہو جائے اور بعد میں اس پر کاروائی کرنی یاد نہ رہے۔ محفل میں جہاں کہیں بھی ارکین کا شامل کردہ مواد موجود ہوتا ہے اس کے نیچے "رپورٹ" کا ربط موجود ہوتا ہے۔ اس پر کلک کریں اور رپورٹ کرنے کا سبب بیان کریں، اس طرح وہ معاملہ تمام متعلقہ اراکین عملہ کے سامنے رہے گا اور تب تک رہے گا جب تک اسے نمٹایا نہ جائے۔ :) :) :)
 
ٹرومین

محفلین
زمانہ واقعی ہی بدل گیا ہے
محفل کا ماحول بھی سیاست کے رنگ میں ڈھلتا جا رہا ہے بھئی یہ محفلین جنہیں خوش آمدید کہا جا رہا ہے کو جنگ جیت کر واپس نہیں آئے سزا کاٹ کر واپس آئے ہیں،
ایک زمانہ ہوتا تھا جب کسی گاؤں میں کوئی مجرم جیل سے واپس آتا تھا تو لوگ ہفتوں اس سے بات چیت بند کر دیتے تھے لیکن اب تو اسے خوش آمدید کہا جاتا ہے
یہاں مجھے تھوڑا سا اختلاف ہے، جس طرح گھر کا کوئی فرد(سزا یافتہ لوگ بھی تو کسی نہ کسی گھر کے چشم وچراغ ہوتے ہوں گے:)) سزا کاٹ کر واپس لوٹتا ہے تو گھر والے جس طرح گرم جوشی سے استقبال کرتے ہیں وہ دیکھنے کے لائق ہوتا ہے کیوں کہ وہ ان کا اپنا ہوتا ہے، اس سے محبت ہوتی ہے، اسی طرح محفل کے اراکین بھی ایک خاندان کی مانند یہاں رہتے ہیں، آپس میں نوک جھوک بھی چلتی ہے، نوبت تلخ کلامی تک بھی جاپہنچتی ہے لیکن دوسری لڑی میں وہی اراکین ایک دوسرے کی پوسٹ سے اتفاق بھی کرتے نظر آتے ہیں۔ :)
جب ہم سب ایک ہیں تو کیا ایسی صورت حال میں ان کا پرجوش استقبال کرنا چاہیے یا خود سے کاٹ کر بات چیت بند کردینی چاہیے۔:)
 
گھر کا کوئی فرد اگر سزا کاٹ کر آئے تو دو صورتیں ہوتی ہیں۔
۱۔ اس فرد نے واقعی کوئی جرم کیا ہو
۲۔اس فرد نے بغیر کسی جرم کے سزا کاٹی ہو
اگر بے قصور سزا کاٹی ہو تو خوشی بھی ہوتی ہے اور منائی بھی جاتی ہے
لیکن اگر گھر کا کوئی فرد مجرم ہو تو کم از کم اس فرد کو اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے گھر والوں سے معافی مانگی چاہیئے
 
محمداحمد

لائبریرین

حضور 'جرم' کے بجائے 'کوتاہی' اور 'سزا' کے بجائے 'سرزنش یا زیادہ سے زیادہ عملی تنبیہ' سمجھ لیجے، معاملات آسان ہو جائیں گے۔

اگر معاملہ اس سے زیادہ ہوتا تو یہ احباب بھی محفل سے ہمیشہ کے لئے معطل کر دیے جاتے۔ لہٰذا اب اس معاملے کو مزید کریدتے رہنے سے کوئی فائدہ نہیں۔ جو ہوا سو ہوا اب آگے بڑھیں۔
 
میں صرف ایک شخص کی بات کر رہا تھا۔ سمجھ تو آپ گئے ہی ہوں گے
 
ٹرومین

محفلین
میں صرف ایک شخص کی بات کر رہا تھا۔ سمجھ تو آپ گئے ہی ہوں گے
وہ ایک شخص بھی اسی لڑی میں موجود بحث میں شرکت کی وجہ سے ’’سرزنش‘‘ یا ’’عملی تنبیہ‘‘ کا شکار ہوکربحال ہوئے ہیں اور دیگر فیملی ممبران کی طرح اب ہماری محفل کا حصہ ہیں۔:)
 
محمداحمد

لائبریرین
میں صرف ایک شخص کی بات کر رہا تھا۔ سمجھ تو آپ گئے ہی ہوں گے

اگر آپ سب سے آخری معطلی کی بات کر رہے ہیں (جو اس دھاگے کے کھلنے کے بعد وقوع پذیر ہوئی ہے) تو بات سمجھ آتی ہے۔ لیکن اُس کے لئے عدالت لگانا پڑے گی ثابت کرنا کوئی مشکل نہیں ہے۔ تاہم سوچتے ہیں کہ ہمیں کیا مل جائےگا سو چپ ہو جاتے ہیں۔
 
وی سی ایچ

محفلین
سب کو واپسی مبارک جناب۔
غزنوی و زیدی صاحبان کے علاوہ فاخر رضا اور سید عمران صاحبان کی معطلی بھی ختم ہو گئی ہے، پروفائل سے تو یہی علم ہو رہا ہے، سو سب کو دوبارہ سے خوش آمدید۔
اندھا بانٹے ریوڑیاں بھر بھر اپنوں کو دے
 
Top