جی منہاجی میاں، لگتا ہے آپ اپنے ایڈمن اختیارات (جو کہ ابھی تک باقی ہیں) کی بنا پر زکریا کی پوسٹ پر اپنا پیغام چسپاں کر آئے ہیں۔
جہاں تک رہی بات پیغامات اور ممبران کی کثرت کی تو اس وقت پیغامات کی شرح کم ہونے کے باوجود اوسطاً مہینے کے ایک ہزار پیغامات ہے۔ گزشتہ ماہ کافی رونق رہی جبکہ عید کے بعد سے کئی ممبران نہیں لوٹے۔ آپ غائب ہوگئے اور جہانزیب بھی پیا کے دیس سدھار گئے ہیں، میرا مطلب ہے کہ اپنی نئی نوکری پر سمندری جہاز کے سفر پر روانہ ہوگئے ہیں۔ ان سب باتوں کے باوجود ہمارے جذبے میں کمی نہیں واقع ہوئی جس کے ثبوت کے طور پر فورم کا نیا روپ آپ کے سامنے ہے۔ اور انشاءاللہ آپ کو یہاں اور بھی بہتری نظر آئے گی۔ چلیں بتائیں کیا فیض کا یہ شعر ٹھیک لکھا ہے:
جودل پر گزری ہے رقم کرتے رہیں گے
ہم پرورش لوح و قلم کرتے رہیں گے
یہ شعر مذکورہ صورتحال کی مناسبت سے بھی ہے اور اسے میں فورم کے ہیڈر میں شامل کرنے کا ارادہ بھی رکھتا ہوں۔ کیا خیال ہے آپ کا۔