جی برادرم، کتابیں لایا ضرور ہوں لیکن یہ معلوم نہیں کہ انہیں پڑھنے کی توفیق بھی ہوتی ہے یا نہیں۔
ایک کتاب نثار اکبر آبادی کی ہے۔ اس کا نام اس وقت میرے ذہن میں نہیں آ رہا۔ والد صاحب کے کہنے کے مطابق یہ کتاب سمجھنے میں آسان ہے۔ کتاب کو پڑھنے لگا تو سوچا کہ اگر یہ آسان کتاب ہے تو پھر مشکل کتاب کیسی ہوگی۔
ایک اور کتاب حدیقۃ (یا حدائق) البلاغت ہے۔ اس کے علاوہ الطاف حسین حالی کی کتاب مقدمہ شعروشاعری بھی لایا ہوں۔
والد صاحب کے پاس اس کے علاوہ ایک اور کتاب تسہیل العروض بھی موجود ہے جسے دیکھنے کا اتفاق نہیں ہوا۔ البتہ ایک اور کتاب بحرالفصاحت کی دو جلدیں بھی والد صاحب کی لائبریری میں موجود ہیں۔ اس کتاب کی طباعت طلسم ہوشربا کے انداز میں ہوئی ہوئی ہے اور پڑھنے میں بھی ہوشربا ہے۔ میں نے اس کے ایک دو صفحات دیکھ کر ہی اس کو واپس رکھنے میں عافیت جانی۔