واہگہ بارڈر پر تقریب کے دوران گرنے والے بھارتی فوجی کی ویڈیو وائرل ہو گئی

کعنان

محفلین
واہگہ بارڈر پر تقریب کے دوران گرنے والے بھارتی فوجی کی ویڈیو وائرل ہو گئی
جمع۔ہ 16 ستمبر 2016
606331-WAHGA-1474013565-502-640x480.jpg

گرنے والے بھارتی فوجی کو پاس کھڑے ساتھی نے سہارا دیا​

لاہور: واہگہ بارڈرپربھارتی فورس کا جذباتی فوجی پریڈ کے دوران پاکستان رینجرزکی جانب آتے ہوئے گر گیا تھا جس کی وڈیو کافی وائرل ہو چکی ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق بھارتی بارڈرسکیورٹی فورس کاجذباتی فوجی واہگہ بارڈرپر پریڈ کے دوران پاک رینجرزکی جانب آتے ہوئے گر گیا جس کی ویڈیو تقریب دیکھنے آئے ایک شہری نے اپنے کیمرے میں محفوظ کر لی جو اب وائرل ہو چکی ہے۔ بھارتی بارڈرسکیورٹی فورس نے پھسلنے والے فوجی کو دوبارہ پریڈ کا حصہ بننے سے روک دیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جذباتی فوجی پریڈ کے دوران پاک رینجرزکی جانب آتے ہوئے نیچے گرا جسے پاس کھڑے ساتھی نے سہارا دیا جب کہ بھارتی فوجی کے گرنے کی وجہ سے پریڈ کو بھی چند لمحوں کے لیے روکنا پڑا تھا.


خبر پر اوریجنل ویڈیو اس لنک سے
ح
 
Top