واہ واہ! سبحان اﷲ! ماشاء اﷲ! اﷲ اکبر! سمع اﷲ لمن حمدہ!

Basir Ahmad

محفلین
واہ واہ! سبحان اﷲ! ماشاء اﷲ! اﷲ ا

واہ واہ! سبحان اﷲ! ماشاء اﷲ! اﷲ اکبر! سمع اﷲ لمن حمدہ!

کیا بات ہے۔ شکر ہے اُردو بھی انٹرنیٹ پر نظر آئی ورنہ انگریزی تو ہمارے گٹوں گوڈوں میں اتر چکی تھی۔ ہر چیز انگریزی میں اور تو اور بچے کےکان میں پیدائش کے فوری بعد اذان بھی انگریزی میں بجائی جاتی ہے۔ اگر ہم یونہی ترقی کرتے رہے تو وہ دن دور نہیں جب نماز جنازہ بھی انگریزی میں ہوا کرے گی۔

اپنی مادری زبان کو انٹرنیٹ پر دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔ اﷲ اردو زبان کو دن دگنی رات چوگنی ترقی دی۔ اور اس کے قدر دانوں کو فہم و بصیر نہیں بصیرت سے نوازے۔ آمین ثم آمین
 

منہاجین

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون

ہم آپ کی رائے سے ساٹھ فیصد اتفاق کرتے ہیں جبکہ بقیہ امور زیر غور ہیں۔ ویسے آپس کی بات ہے، "ربنا لک الحمد" تو آپ بھول ہی گئے۔ چلو اگلی بار یاد رکھنا۔
 

صابرحسین

محفلین
بصیربھائی یہ بصیرپورہے؟

سبحان اللہ کے بعد الحمدللہ بھی آنا چاہیے تھا
چلہں اسکو لکھنے کی بجائے پڑھ لیں
 

منہاجین

محفلین
بصیرت = زوجہء بصیر

لگتا ہے بصیر صاحب نے قدیر کی بات کا خاصا اثر لیا ہے اور اِسی لئے خاموشی کے ساتھ "بصیرت" (شریکِ حیات) کا اِنتظام کرنے چلے گئے ہیں۔
 

mfdarvesh

محفلین
جی ہاں
کبھی کبھی ماضی میں جھانکنا چاہیے اس سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے، ڈان براؤن کے ناول میں ہے "کہ ہمار مستقبل، ماضی میں دفن ہے"
 

اظفر

محفلین
بہت دیر کی مہرباں آتے آتے ۔۔۔۔۔ محفل کو تو چار سال ہو چکے ہیں شاید۔ آپ نے آج دیکھا ؟
یہ لکھنا تھا پر آخر میں دیکھا کہ یہ دھاگہ تو کافی پرانا ہے :grin:
 
Top