تعارف واہ

دوست

محفلین
بھئی واہ سبحان اللہ کیا کہنے
دل خوش کردیا جی ۔ اس سے پتا لگتا ہے کہ ابھی کچھ نیک لوگ باقی ہیں ۔
وہ جو کہتے ہیں کہ
میں اکیلا ہی چلا تھا جانبِ منزل
لوگ ملتے گئے کارواں بنتا گیا
تو اب انشاء اللہ یہ کارواں بنے گا اور ایسا بنے گا کہ دنیا دیکھے گی ابھی تو اردو ویب کو شروع ہوے ایک ماہ کے قریب ہوا ہے آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا اس پر لوگ رشک کریں گے اور آپ کو مجبورًا اسکی پیشانی پر لکھوا پڑے گا
جلنے والے خدا تجھے بھی دے
محنت کر حسد نہ کر
جلنے والے کا منہ کالا
وغیرہ وغیرہ
ہم نہ تو کوئی سافٹ وئر مستری ہیں نہ ہی ہماری کامن سینس اتنی ہے کہ انٹر نیٹ اور کمپیوٹر کے بارے میں اتنا جانیں مگر یہ ہمارا وعدہ ہے کہ جہاں تک ہم سے ہوسکا ہم کریں گے کیونکہ یہ چوپال تو اب سب کا ہے اور سب سے بڑہ کر اردو تو ہم سب کی ہے تو سب نے ملکر اسکو آگے لے کر جانا ہے۔
اللہ ہمیں اسکی توفیق دے
آمین
 
نبیل

تکنیکی معاون
شاکر، یہ مستری پنا ہم پر چھوڑ دیں۔ اس محفل کی اصل رونق ہماری سوفٹویر کی مہارت نہیں بلکہ آپ کی جاندار تحریریں ہیں۔ اس فورم اور اردو ویب کو بہتر بنانے کے لیے آپ ہمیں اپنی رائے سے ضرور نوازتے رہیں۔ شکریہ۔
 
اجنبی

محفلین
واہ جی واہ یہاں تو مستری مزدور آئے پھر رہے ہیں ، یہ تو بتائیں کہ ٹھیکیدار کون ہے اور کیسا ہے ، کہیں مارگلہ ٹاور والے ٹھیکیدار تو نہیں آگئے ، اللہ خیر کرے

:chal:
 
نبیل

تکنیکی معاون
قدیر، جس فورم کے تم جیسے ایڈمنسٹریٹر ہوں، جو دو ہفتے کے بعد آ کر چند جگتیں لگا کر پھر غائب ہو جائیں ان کے لیے مارگلہ ٹاور کے کنٹریکٹر کی مثال ہی ٹھیک ہے۔ تم جہاں رہو، خوش رہو، یہ فورم تمہارے بغیر بھی ٹھیک چل رہی ہے۔
 
اجنبی

محفلین
یہ اوپر والی بات نبیل نے واقعی غصے میں کی ہے یا مجھے ایسا لگ رہا ہے :roll:
جناب اس میں میرا زیادہ قصور نہیں ہے ، اچھا معاف کر دیں ، آئندہ نہیں بھاگوں گا :chill:
 
عائشہ

محفلین
:oops: :oops: یہاں تو قدیر بھائی کی پٹائی ہو رہی ہے۔۔ چہ چہ !! کیا ہوگیا قدیر بھائی :( آپ تو لوگوں کو بھگاتے ہیں پر یہ کیا آپ خود بھاگے ہوئے ہیں :p
 
اجنبی

محفلین
اعجاز اختر نے کہا:
قدیر شاید ابھی تک جھولے میں ہی جھول رہے ہیں۔

بس انکل خالی جھولے ہی جھولنے ہیں ، فیڈر تو مل نہیں سکا ، اور امی نے لوری دینے سے بھی انکار کردیا ہے ، کہتی ہیں ١٩ سال کے گھوڑے ہو گئے ہو اور عقل تمہیں پھر بھی نہیں آئی ۔ گھر میں سارا دن امی اور بلاؤں (سوری بہنوں) سے ڈانٹ کھاتا رہتا ہوں ، وہاں سے فارغ ہوتا ہوں تو یہاں آکر نبیل سے ڈانٹ کھاتا ہوں ۔ ہائے ری قسمت میری :cry:
 
نبیل

تکنیکی معاون
قدیر، تم نے آخر کچے ہونے کا ثبوت دے ہی دیا نا۔ اب تم جواب میں جتنے مرضی نام رکھو، جو الفاظ کی بورڈ سے نکلے ہیں وہ تاریخ میں ثبت ہو گئے ہیں۔ اس وقت سے ڈرو جب جہانزیب تمہارا avatar بدل کر ۔۔۔ کی تصویر لگا دے گا۔ :D
 
کیا

ہیں میں کیا دیکھ رہا ہوں یہ قدیر کے ساتھ کیا ہو رہا ہے؟
اور قدیر تمہاری حالت تومجھے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سے بھی پتلی دکھتی ہے
 
محمد وارث

لائبریرین
بھئی واہ سبحان اللہ کیا کہنے
دل خوش کردیا جی ۔ اس سے پتا لگتا ہے کہ ابھی کچھ نیک لوگ باقی ہیں ۔
وہ جو کہتے ہیں کہ
میں اکیلا ہی چلا تھا جانبِ منزل
لوگ ملتے گئے کارواں بنتا گیا
تو اب انشاء اللہ یہ کارواں بنے گا اور ایسا بنے گا کہ دنیا دیکھے گی ابھی تو اردو ویب کو شروع ہوے ایک ماہ کے قریب ہوا ہے آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا اس پر لوگ رشک کریں گے اور آپ کو مجبورًا اسکی پیشانی پر لکھوا پڑے گا
جلنے والے خدا تجھے بھی دے
محنت کر حسد نہ کر
جلنے والے کا منہ کالا
وغیرہ وغیرہ
ہم نہ تو کوئی سافٹ وئر مستری ہیں نہ ہی ہماری کامن سینس اتنی ہے کہ انٹر نیٹ اور کمپیوٹر کے بارے میں اتنا جانیں مگر یہ ہمارا وعدہ ہے کہ جہاں تک ہم سے ہوسکا ہم کریں گے کیونکہ یہ چوپال تو اب سب کا ہے اور سب سے بڑہ کر اردو تو ہم سب کی ہے تو سب نے ملکر اسکو آگے لے کر جانا ہے۔
اللہ ہمیں اسکی توفیق دے
آمین

میں اکیلا ہی چلا تھا جانبِ منزل مگر
لوگ ساتھ آتے گئے اور کارواں بنتا گیا :)

اب تو پانچ سال ہونے آئے بھیا اس چوپال کو، زندہ باد :)
 
Top