وجودِ مرد سے تصویر کائنات میں ڈھنگ : ( مردانہ لطیفے )

میا ں بیوی کی لڑائی میں بیوی نے میاں جی کو گلدان کھینچ مارا
میاں جی سامنے سے ہٹ گئے ،
گلدان سیدھا کھڑکی سے ٹکرایا اور کھڑکی کا شیشہ ٹوٹ گیا
اب شوہر کا موقف کہ آپ نے گلدان کیوں کھینچ مارا ؟؟؟
اور بیوی جی کا موقف "آپ سامنے سے ہٹے ہی کیوں ، نہ ہٹتے نہ شیشہ ٹوٹتا "
واقعی مرد جیسی بےوقوف شے دنیا میں شاید ہی ہو ۔
:nerd:
 
مغزل

محفلین
ایک مرد صاحب تھکے ہارے بس کے انتظار میں سوکھ سوکھ کے کانٹا ہوگئے تو لفٹ لینے کی ٹھانی۔۔
اتفاق سے ایک کار نظر آئی ۔۔
موصوف سے ٹھینگا دکھایا تو کار قریب آن رکی۔۔۔
مرد صاحب بغیر پوچھے لپکے اور کار کی پچھلی سیٹ پر جا بیٹھے ۔۔۔
پریشانی اور خوف کے مارے ۔۔۔گھگھی بندھ گئی کہ ڈرائیونگ سیٹ خالی تھی اور کار خود چل رہی تھی۔۔
بالآخر کار ایک پیڑول پمپ پر رکی تو پسینے میں شرابور خاتون ڈرائیونگ سیٹ پر آن بیٹھیں۔۔
مرد موصوف گھبرائے ہوئے بولے ۔۔
مم م م مادام ۔۔
کار میں جن ہے ۔۔ کار خود چل رہی تھی۔۔
خاتون نے کمال توازن سے چہرے پر مسکان سجائی اور گویا ہوئیں۔۔

کمال کرتے ہیں آپ میں پچھلے 3 کلومیٹر سے کار کو دھکالگا کر یہاں لائی ہوں اور آپ کہتے ہیں کار جن چلا رہے ہیں ۔۔

(لڑی کے اصل مقصد کے تحت شامل کیا گیا ڈھنگ کا لطیفہ ) :blushing:
ٹریبیوٹ ٹو مائی سوئیٹ ہارٹ :lovestruck:
 
سارہ خان

محفلین
میں بھی نہیں مانتا بہنا کہ مرد زنگ ہے ۔۔ ہاہہاہاہا :)
سارہ بہنا ۔۔ قسم سے آپ بھی ناں ۔۔ ارے بھئی میں نے خواتین کے حق میں مردوں کے خلاف دھاگہ بنایا ہے آپ تو وہاں الٹا مجھے ہی ڈانٹ رہی ہیں ۔۔ :) کیسی سمجھدار بہن ہیں ناں آپ :biggrin:

ہاہاہا مغل بھائی خواتین کے حق میں بنایا ہے تو عنوان بھی خواتین کی پسند کا رکھیئے نہ "ڈھنگ " کو "زنگ" کر دیجیئے ۔۔:p
 
سارہ خان

محفلین
ڈپلومیسی کے بجائے مجھے تو نا انصافی لگ رہی ہے ۔۔ دونوں دھاگوں میں خواتین کو ہی ظالم اور مرد کو مظلوم ثابت کرنے والے لطیفے ہیں ۔۔ :battingeyelashes:
 
ساجد

محفلین
وجودِ مرد سے تصویر کائنات میں ڈھنگ : ( مردانہ لطیفے ):p
images
نمو بٹیا (ناطقہ ٹھپ کرنے میں طاق) اور صوفی ساجد بھائی ( جنہیں آج ہری ہری سوجھ رہی ہے )​
"صوفی ساجد" ۔ مغزل بھائی خوب کہی۔ یعنی لطیفے سے بھی پہلے ایک لطیفہ:)۔
 
انتہا

محفلین
بچہ گھر میں بیٹھا ہوا تصویروں کی پرانی البم دیکھ رہا تھا۔ امی اس کے پاس ہی بیٹھی تھیں۔
البم دیکھتے ہوئے بچے کی نظر ایک خوش شکل اسمارٹ نوجوان پر پڑی۔ اس نے امی سے پوچھا:
’’امی! یہ انکل کون ہیں؟‘‘
’’بیٹے! یہ تمھارے پاپا ہیں۔‘‘ امی نے جواب دیا۔
’’تو پھر یہ جو موٹا گنجا آدمی ہمارے گھر میں رہتا ہے، یہ کون ہے؟‘‘ بچے نے غصے سے پوچھا۔
 
(لڑی کے اصل مقصد کے تحت شامل کیا گیا ڈھنگ کا لطیفہ ) :blushing:
ٹریبیوٹ ٹو مائی سوئیٹ ہارٹ :lovestruck:
وضاحت اور مکھن پالش لطیفے سے زیادہ مزا دے گئی ۔ :grin:
بچہ گھر میں بیٹھا ہوا تصویروں کی پرانی البم دیکھ رہا تھا۔ امی اس کے پاس ہی بیٹھی تھیں۔
البم دیکھتے ہوئے بچے کی نظر ایک خوش شکل اسمارٹ نوجوان پر پڑی۔ اس نے امی سے پوچھا:
’’امی! یہ انکل کون ہیں؟‘‘
’’بیٹے! یہ تمھارے پاپا ہیں۔‘‘ امی نے جواب دیا۔
’’تو پھر یہ جو موٹا گنجا آدمی ہمارے گھر میں رہتا ہے، یہ کون ہے؟‘‘ بچے نے غصے سے پوچھا۔
انتہا ہی ہو گئی :devil3:
 
مغزل

محفلین
آپ کے ساتھ بھی :box:ہوتا ہے ؟:grin1:
ہاہاہا ۔۔۔نہیں چودھری صاحب ۔۔ ہمارے ساتھ ایسا نہیں ہوتا ۔۔:blushing::blushing: (ازراہِ تفنن کہنا اور بات ہے )
نہ تو میں روایتی مرد ہوں نہ میری بیگم عام عورتوں کی طرح جھگڑالو۔۔ ہم دونوں کی مثال ملنا ناممکن ہے ۔۔:angel::)
برسبیلِ تفنن : :box:(اس شتونگڑے کا ترجمہ : ڈشوں ں ڈشوں ں ہاہہاہا)
میں خود تائی کوانڈو میں بلیک بیلٹ ہوں (صرف سیلف ڈیفنس کے لیے) ۔۔ ہاہہاہاہ :):biggrin:
انہی کے ساتھ تو زیادہ ہوتا ہے، تبھی تو انہوں نے درخواست کی تھی۔
وہ کیا کہتے ہیں موئی فرنگی میں ۔۔ ناٹ فئیر۔۔۔:):angel: اپنا احوال مجھ غریب پر نہ لادیں شمشاد انکل ہاہاہاہہا۔۔۔۔۔۔۔:atwitsend:
 
شمشاد

لائبریرین
اپنا احوال مجھ غریب پر نہ لادیں شمشاد انکل ہاہاہاہہا۔۔۔ ۔۔۔ ۔

میراثی حسب معمول روز کی طرح پنڈ کے چوہدری صاحب کی حویلی میں داخل ہوا تو ڈیوڑھی میں ہی اسے چوہدرائن کی گرجنے برسنے کی آواز آئی۔ وہ کسی کی نظروں میں آئے بغیر وہیں سے واپس آ گیا۔

اگلے دن حسبِ معمول پھر حویلی میں گیا۔ چوہدری صاحب رنگین موڑھے پر بیٹھے تھے۔ میراثی نے جا کر ٹانگیں دبانی شروع کر دیں۔

چوہدری صاحب نے پوچھا "کل کیوں نہیں آئے۔"

میراثی بولا "چوہدری صاحب کل میں آنے والا تھا کہ میری گھر والی نے مجھ پر برسنا شروع کر دیا۔ اس لیے نہ آ سکا۔"

چوہدری صاحب بولے "گھر گھر ایہو رُولا اے، توں آ جانا سی۔"
 
’’ لوگ مجھ کو ہی سناتے ہیں فسانے اپنے ‘‘ :biggrin::biggrin:
 
ہاہاہا ۔۔۔ نہیں چودھری صاحب ۔۔ ہمارے ساتھ ایسا نہیں ہوتا ۔۔
نہ تو میں روایتی مرد ہوں نہ میری بیگم عام عورتوں کی طرح جھگڑالو۔۔ ہم دونوں کی مثال ملنا ناممکن ہے ۔۔

میں خود تائی کوانڈو میں بلیک بیلٹ ہوں
وغیرہ وغیرہ وغیرہ

ہاں یار8)

ہر شریف آدمی یہی باتیں کرتا ہے :battingeyelashes:
 
Top