قمر جلالوی وحشت نے بخیہ گر کو پریشاں بنا دیا

وحشت نے بخیہ گر کو پریشاں بنا دیا
دامن سِلا نہ تھا کہ گریبان بنا دیا
مایوسِ زیست اے غمِ پنہاں بنا دیا
درماں کو درد، درد کو درماں بنا دیا
پوچھا یہ تھا کہ غیر کو درباں بنا دیا
بولے پھر آپ کون ہیں جی ہاں بنا دیا
ٹکرا کے نا خدا میری کشتیِ حیات
ساحل کو میرے واسطے طوفاں بنا دیا
داغِ جگر نہ مٹنے پہ کھائے جگر پہ زخم
صحرا نہ بن سکا تو گلستاں بنا دیا
اچھا ہوا کہ نزع میں بالیں پہ آ گئے
مشکل کا وقت آپ نے آساں بنا دیا
آخر اُڑا نہ گریہِ ِ بے وقت کا مزاق
شبنم نے رو کے پھول کو خنداں بنا دیا
مانا کے بن سکی نہ پتنگے کی قبر تک
کسِ نے مزارِ شمع شبستاں بنا دیا
فطرت نے دیر و کعبہ کی سو کشمکش کے بعد
کافر نہ بن سکا تو مسلماں بنا دیا
سیرِ فلک کو بام پہ آئے جو وہ قمرؔ
تاروں نے آسماں کو چراغاں بنا دیا

واہ۔ بہت پر لطف کلاسیکی غزل شریکِ محفل کی آپ نے استاد جناب قمر جلالوی کی۔
سرخ مصرعے پر نظرِ ثانی کر لیجئے گا۔ گو کہ درست ہے۔ مگر اندازہ ہے کہ اصل مصرع شاید یوں ہو:
ٹکرا کے نا خدا نے مری کشتیِ حیات

ایک بار پھر بہت سی داد اتنی عمدہ غزل شئیر فرمانے کا۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
بہت بہترین انتخاب ہے ۔شہزاد صاحب ۔۔۔واہ واہ
ٹکرا کے نا خدانے میری کشتیِ حیات
ساحل کو میرے واسطے طوفاں بنا دیا
آخر اُڑا نہ گریہِ ِ بے وقت کا مذاق
شبنم نے رو کے پھول کو خنداں بنا دیا
 
بہت بہترین انتخاب ہے ۔شہزاد صاحب ۔۔۔ واہ واہ
ٹکرا کے نا خدانے میری کشتیِ حیات
ساحل کو میرے واسطے طوفاں بنا دیا
آخر اُڑا نہ گریہِ ِ بے وقت کا مذاق
شبنم نے رو کے پھول کو خنداں بنا دیا
پسند کرنے کا شکریہ محترم
شاد و آباد رہیں
 

غدیر زھرا

لائبریرین
وحشت نے بخیہ گر کو پریشاں بنا دیا
دامن سِلا نہ تھا کہ گریبان بنا دیا
پوچھا یہ تھا کہ غیر کو درباں بنا دیا
بولے پھر آپ کون ہیں جی ہاں بنا دیا
سیرِ فلک کو بام پہ آئے جو وہ قمرؔ
تاروں نے آسماں کو چراغاں بنا دیا
بہت خوب -
 
Top