ورد سے اردو یونیکوڈ فوٹوشاپ میں کیسے لے جائیں؟

السلام علیکم

مجھے یہ پوچھنا ہے کہ اردو یونیکوڈ میں کوئی تحریر لکھنے کے بعد اسے فوٹو شاپ میں کیسے لے جائیں ؟
اگر کوئی جانتے ہوں تو براہ کرم رہنمائی کریں
 

نبیل

تکنیکی معاون
فوٹو شاپ میں اردو کا استعمال کسی نہ کسی حد تک ممکن رہا ہے۔ فوٹو شاپ سی ایس 2 کے مڈل ایسٹرن ورژن میں اردو استعمال کی جا سکتی ہے بشرطیکہ کوئی نسخ فونٹ استعمال کیا جائے۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ فوٹو شاپ سی ایس 5 میں نستعلیق اور نوری نستعلیق فونٹس کا استعمال بھی ممکن ہو گیا ہے۔ لیکن اسے میں نے خود سے آزما کر نہیں دیکھا ہے۔
 

dehelvi

محفلین
محترم عبد الرحمن صاحب! ورڈ سے فوٹوشاپ میں یونیکوڈ اردو تحریر کو رسم الخط کی سلامتی کے ساتھ براہ راست لیجانا ذرا مشکل ہے، اوپر جیسا کہ نبیل بھائی نے ذکر کیا ہے کہ مڈل ایسٹرن ورژن میں یونیکوڈ کی سہولت ہے تاہم وہاں بھی تمام فونٹ درست کام نہیں کرتے۔
اس لئے میری رائے یہ ہے کہ جب تک خود فوٹو شاپ میں اردو یونیکوڈ کی مکمل سپورٹ نہیں آجاتی اس کے لئے پیوند کاری سے کام لینا ہوگا۔ یعنی آپ پہلے اپنی ورڈ کی فائل کو کسی بھی پی ڈی ایف میکر پروگرام سے پی ڈی ایف میں تبدیل کرلیں اور پھر فوٹو شاپ میں اوپن کریں۔
 

عدیل منا

محفلین
دہلوی صاحب جو طریقہ بتا رہے ہیں (پی ڈی ایف کو فوٹو شاپ میں) اس سے پورا پیج تو لایا جا سکتا ہے، صرف تحریر نہیں۔ جبکہ سوال صرف تحریر لانے کا ہے۔
میرے علم میں بھی ابھی تک ایسا کوئی طریقہ نہیں ہے۔ مجھے فوٹو شاپ میں اگر اردو میں کچھ لکھنا ہو تو اسے اِن پیج میں اوپن کرکے کام چلا لیتا ہوں۔ پھر جو درستگی کرنی ہو اسی پیج کو فوٹو شاپ میں اوپن کرلیا۔
 
Top