ابن جمال
محفلین
مثل آفتاب خاموں کا سرمایہ ناز
کروڑوں توشاید،لیکن لکھوکھا بندے اللہ کے یقیناًایسے ملیں گے جواپنی نجات واوراپنی عقبیٰ شیخ عبدالقادر کی ذات سے وابستہ سمجھ رہے ہیں اورآج ہی نہیں سینکڑوں برس سے سمجھتے چلے آرہے ہیں۔ عقیدہ کی صحت وغلطی سے یہاں بحث نہیں۔مقصود نفس واقعہ کا اظہار ہے۔ ان کی زبانوں پر نام ہے تو غوث اعظم کا اوردلوں میں اعتقاد ہے تو محبوب سبحانی کا۔ لیکن ذراسوچ کر بتایئے کہ شیخ اوران کے سارے پیش رو اورپس رو حسن بصری اورجنید بغدادی،خواجہ اجمیری اورسید احمد سرہندی ،نظام الدین اورعلاء الدین صابرکلیری نازاں کس شئے پر ہیں؟اپنی سروری وسرداری پر یاعرب کے امی کی غلامی اورمکہ کے یتیم کی چاکری پر ؟اللہ اللہ جو خود لاکھوں کے سردار اورکروڑوں کے پیشواانہیں اگرفخر ہے توصرف اس کاکہ کسی آستان پاک کے جاروب کش ہیںاوربس!
دنیا میں اب تک بڑے بڑے جوگی اوررشی راہب اوراہل ریاضت گزرے ہیں'یہ امتیاز اوریہ اعزاز کسی اورکے حصہ میں آیاہے ؟کسی کے خادموں میں بھی ایسے ایسے آفتاب اورماہتاب اور وہ بھی اس کثرت سے ہوئے ہیں؟