ورلڈ الیون کا دورہ پاکستان

Wasiq Khan

محفلین
ورلڈ الیون کا دورہ پاکستان
آزادی کپ کے لیے ورلڈ الیون کی ٹیم پاکستان پہنچ گی ہے
جس میں وہ 3 ٹی 20 میچ کھیلے گی۔۔۔
میچ کل شام پاکستانی ٹائم کے مطابق 7 بجے شروع ہو گا۔۔۔۔
 

Wasiq Khan

محفلین
ورلڈ الیون کے کپتان فاف ڈوپلیسی اور کوچ اینڈی فلاور آج مقامی ہوٹل میں پریس کانفرس کریں گے۔۔۔
 

Wasiq Khan

محفلین
لاہور: آزادی کپ کیلئے ورلڈ الیون کی ٹیم تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کے لئے پاکستان پہنچ گئی ہے۔
پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ کا میلہ سجنے میں صرف ایک دن باقی رہ گیا ہے جس کیلئے 7 ممالک کے کھلاڑیوں پر مشتمل ورلڈ الیون کی ٹیم دبئی سے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچی تو چیرمین پی سی بی نجم سیٹھی سمیت کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ حکام نے ان کا شاندار استقبال کیا۔
 

Wasiq Khan

محفلین
لاہور: جنوبی افریقا کے کھلاڑی ہاشم آملا اور بنگلا دیشی اوپنر تمیم اقبال پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا حصہ بننے پر مسرور ہیں۔
پاکستان کا دورہ کرنے والی ورلڈ الیون میں شامل جنوبی افریقی پلیئر ہاشم آملا نے کہا کہ ”پلیئرز کیلیے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی اہم ہے کیونکہ یہ عالمی کرکٹ کیلیے بھی اہم ہے۔ میرا آخری دورہ پاکستان بہت خوشگوار رہا، شائقین نے بہت سپورٹ کیا، ماحول بہت اچھا تھا، دوبارہ پاکستان جانا میرے لیے باعث مسرت ہو گا۔“
بنگلا دیشی اوپنر تمیم اقبال نے کہا ہے کہ ”سب سے اہم یہ بات ہے کہ پاکستان کرکٹ فیملی کا حصہ ہے اور ہم ان کی انٹرنیشنل سرکل میں واپسی کیلیے مدد کی کوشش کر رہے ہیں۔“
 

Wasiq Khan

محفلین
لاہور:
ورلڈ الیون کے کوچ اینڈی فلاور نے کہا ہے کہ سیاسی وجوہات کے باعث کوئی بھارتی کھلاڑی شامل نہیں کیا گیا۔
لاہور میں ورلڈ الیون کے کپتان فاف ڈوپلیسی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کوچ اینڈی فلاور نے کہا کہ ذاتی طور پر میرا پاکستان سے گہرا تعلق ہے، دہشتگردی کیخلاف قربانیاں دینے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، پاکستان میں کرکٹ کا بہت زیادہ ٹیلنٹ ہے، انٹرنیشنل کرکٹ نہ ہونے کے باوجود پاکستان ٹیسٹ رینکنگ میں نمبر ون بنا۔
 

Fawad -

محفلین

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

پاکستان ميں مزيد دہشتگردی نا منظور - اب کرکٹ کھيلنے کاوقت ہے

DJt_HMXl_X0_AUr_Wir.jpg


فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
 
Top