ورلڈ ٹیسٹ چمپئین شپ 2019-2021

آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹ کو مزید دلچسپ بنانے کی خاطر ورلڈ ٹیسٹ چمپئین شپ شروع کی ہے جس میں ٹاپ 9 ٹیمز 2 سال کے عرصے میں 27 سیریز کھیلیں گے۔

ہر ٹیم 3 ہوم اور 3 اوے سیریز کھیلے گی۔

چمپئین شپ شیڈول :

Screenshot-20190801-154249-2.png


پوائنٹس:

ہر سیریز 120 پوائنٹس پر مشتمل ہے۔ جو کہ سیریز پر مشمل میچز میں برابر تقسیم ہوں گے۔ مثلاً اگر دو میچز پر سیریز ہے تو ہر میچ کے 60 پوائنٹس ہونگے اور اگر 5 میچز کی سیریز ہے تو فی میچ 24 پوائنٹس ہونگے۔


Screenshot-20190801-155028-2.png



فائنل:

ٹاپ 2 ٹیمز کے درمیان فائنل جون 2021 میں انگلینڈ میں کھیلا جائے گا۔
 
پاکستان کی ہوم سیریز لنکا (جو پاکستان بورڈ پاکستان میں کروانے کی کوشش میں ہے۔)، بنگلہ اور جنوبی افریقہ کے خلاف ہے جبکہ اوے سیریز آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے خلاف۔

بولے تو ساڈا دے دھڑن تختہ ہوا ہی ہوا !!
 

زیک

مسافر
خدا خوفی بھی کوئی چیز ہوتی ہے۔ شیطان کی آنت جتنا ون ڈے ورلڈ کپ کرنے کے بعد اب تین سالہ ورلڈ کپ؟
 

محمد وارث

لائبریرین
باکسنگ ڈے 2019ء کے ٹیسٹ میچوں میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو اور ساؤتھ افریقہ نے انگلینڈ کو شکست دے دی، اس کے بعد ٹیسٹ چمپیئن شپ کا پوائنٹس ٹیبل:

81662515_10156833048347555_7649578719748554752_o.jpg
 

محمد وارث

لائبریرین
نئے سال کے پہلے دو ٹیسٹ میچوں میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو بہ آسانی ہرا دیا جب کہ انگلینڈ اور ساؤتھ افریقہ کا میچ پانچویں دن آخری سیشن کے آخری گھنٹے میں اختتام پذیر ہوا۔ ساؤتھ افریقہ نے میچ بچانے کے لیے قریب ڈیڑھ دن بیٹنگ کی لیکن نہ بچا پائے۔ ان نتائج کے بعد ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل:

81703435_10156859601072555_2927552942787526656_o.jpg
 
جنوبی افریقہ بمقابلہ انگلینڈ سیریز کے بعد پوائنٹس ٹیبل:
چوتھے ٹیسٹ میں سلو اوور ریٹ کی وجہ سے پروٹیز کو میچ فیس کا ساٹھ فیصد جرمانہ اور 6 پوائنٹس منہا کر دیے گئے ہیں۔


IMG-20200127-223104.jpg
 

محمد وارث

لائبریرین
نیوزی لینڈ کی انڈیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز 2-0 سے جیتنے کے بعد پوائنٹس ٹیبل، انڈیا اس شکست کے بعد بھی پہلی پوزیشن برقرار رکھے ہوئے ہے جب کہ نیوزی لینڈ اس سیریز سے پہلے چھٹے نمبر پر تھا اور اب تیسرے پر پہنچ گیا ہے۔

Fullscreen-capture-02-03-2020-23628-PM.jpg
 
Top