ورڈ اور ایکسل میںJustify کا مسئلہ

طارق راحیل

محفلین
السلام علیکم۔۔۔!!! مجھے اپنی اس فائل میں جو کہ اردو یونیکوڈ پر مبنی ہے اور (ورڈ اورایکسل) پر مشتمل ہے۔ اس میں 1 کالم ، 2 کالم اور 3 کالم پر مشتمل صفحات بھی ہیں۔ مجھے اس کو کتابی صورت میں لانا ہے، کرنا ہے۔

مجھے سیل کو جسٹیفائی کرنا ہے لیکن یہ دائیں سے بائیں یا بائیں سے دائیں اور مرکزی یعنی سینٹر پر ہو جاتا ہے
جسٹیفائی نہیں ہوتا
کیا اردو یہ سہولت فراہم کر سکتی ہے کہ ورڈ پر یونیکوڈ اردو بھی جسٹیفائی ہو سکے؟
 

arifkarim

معطل
السلام علیکم۔۔۔ !!! مجھے اپنی اس فائل میں جو کہ اردو یونیکوڈ پر مبنی ہے اور (ورڈ اورایکسل) پر مشتمل ہے۔ اس میں 1 کالم ، 2 کالم اور 3 کالم پر مشتمل صفحات بھی ہیں۔ مجھے اس کو کتابی صورت میں لانا ہے، کرنا ہے۔

مجھے سیل کو جسٹیفائی کرنا ہے لیکن یہ دائیں سے بائیں یا بائیں سے دائیں اور مرکزی یعنی سینٹر پر ہو جاتا ہے
جسٹیفائی نہیں ہوتا
کیا اردو یہ سہولت فراہم کر سکتی ہے کہ ورڈ پر یونیکوڈ اردو بھی جسٹیفائی ہو سکے؟

آپ سوال پوچھتے وقت براہ کرم اس فائل کا ایک ربط بھی یہاں لگایا کریں تاکہ ہم دیکھ سکیں کہ آخر مسئلہ کیا ہے؟
 

اسد

محفلین
ایکسیل
جس سیل کے متن کو جسٹیفائی کرنا ہو اس پر رائٹ کلک کریں ، کونٹیکسٹ مینو میں 'فورمیٹ سیلز' پر کلک کریں ۔
justify-xl-1.png

فورمیٹ سیلز ونڈو میں افقی ٹیکسٹ الائنمنٹ کے لئے جسٹیفائی چنیں اور OK پر کلک کریں۔
justify-xl-2.png

justify-xl-3.png


ورڈ
سوال واضح نہیں ہے کیونکہ ورڈ میں تو جسٹیفائی کا الائنمنٹ بٹن موجود ہوتا ہے۔
justify-wrd-1.png

justify-wrd-2.png
 

طارق راحیل

محفلین
آپ میری فائل دیکھئے
میں جسٹیفائی کرتا ہوں تو وہ آخری لائین ہمیشہ لیفٹ ہینڈ پر آتی ہے
اس کا کوئی حل موجود ہے؟
 

اسد

محفلین
اگر آپ مکمل طور پر یا بیشتر اردو میں کام کرتے ہیں تو بہتر ہو گا کہ ورڈ میں ڈیفالٹ زبان اردو چنیں۔ طریقہ اس پیغام میں دیکھیں۔ انگلش بطور ڈیفالٹ زبان کے منتخب ہو تو ہر نئی چیز میں اردو کے لئے کوئی نہ کوئی سیٹنگ کرنی پڑے گی اور ہر نئی ڈوکیومنٹ میں دوبارہ سے یہی سب دوہرانا پڑے گا۔
 
Top