ورڈ سے پی ڈی ایف بناتے ہوئے متن کا مسئلہ

احبابِ ذی وقار ! السلام علیکم۔
مائیکروسافٹ ورڈ میں اردو فائل ٹائپ کی تھی، اس کی پی ڈی ایف فائل بناتا ہوں تو متن میں سے کچھ الفاظ کی شکل بگڑ جاتی ہے۔ اس سلسلے میں رہنمائی فرمائیں کہ کیا کیا جائے؟
جزاک اللہ
 
یاسر حسنین

محفلین
جی سر لیکن یہاں کافی مشکل ہے سکرین شاٹ کا اشتراک
جناب اتنا مشکل بھی نہیں۔ پوسٹ امیج پر جا کر سکرین شاٹ اپلوڈ کریں۔ اور اپلوڈ ہونے کے بعد ڈھیر سارے لنکس میں سے ڈائریکٹ لنک کو کاپی کر لیں۔ اب محفل میں جہاں وہ تصویر دینی ہے وہاں اوپر موجود آپشنز میں تصویر کے تھمبنیل پر کلک کریں۔ ایک ڈائلاگ باکس یا بار آئے گی وہاں پر وہ ڈائریکٹ لنک پیسٹ کر دیں اور داخل کریں پر کلک کر دیں۔
سکرین شاٹ کے بغیر مسئلہ سمجھنے میں بہت دیر لگے گی جبکہ آپ دو چار منٹ خرچ کرکے اپنا ڈھیر سارا قیمتی وقت بچا سکتے ہیں
 
D — Postimage.org
 
یاسر حسنین

محفلین
فونٹ جمیل نوری نستعلیق ہی لگ رہا ہے۔ ویسے آپ آفس کا کون سا ورژن استعمال کر رہے ہیں اور پی ڈی ایف کیسے بنا رہے ہیں؟
 
الف عین

لائبریرین
ایک زمانے میں یعنی 2010ء سے پہلے جب میں ملازمت میں تھا اور دفتر میں سرکاری اڈوبی پی دی ایف استعمال کرتا تھا تو علوی اور جمیل دونوں فانتس میں الفاظ اسی طرح اوپر نیچے ہوتے تھے، خرم کس طرح پی ڈی ایف بنا رہے ہیں؟
 
میں 2007 ورژن استعمال کر رہا ہوں۔ اور پرنٹ کی کمانڈ دے کر براہ راست اسے پی ڈی ایف میں پرنٹ کر رہا ہوں
 
ایک زمانے میں یعنی 2010ء سے پہلے جب میں ملازمت میں تھا اور دفتر میں سرکاری اڈوبی پی دی ایف استعمال کرتا تھا تو علوی اور جمیل دونوں فانتس میں الفاظ اسی طرح اوپر نیچے ہوتے تھے، خرم کس طرح پی ڈی ایف بنا رہے ہیں؟
سر پرنٹ کی کمانڈ دے کر براہِ راست پی ڈی ایف پرنٹ کرر ہا ہوں
 
کون سا پرنٹر ڈرائیور؟
سر ایچ پی 2100 ہے لیکن اس میں پرنٹ کی کمانڈ دینے کے بعد پرنٹ ٹو پی ڈی ایف نہیں آتا۔ البتہ جہاں بار میں یہ شو ہوتا ہے وہاں اس سے نیچے پرنٹ ٹو پی ڈی ایف آتا ہے لیکن اسے براہ راست پی ڈی ایف بناتے ہوئے متن کا مسئلہ آتا ہے۔ جب کہ یہ مسئلہ ان پیج سے نہیں آرہا۔
 
الف عین

لائبریرین
فری پی ڈی ایف کرئیٹر جس کے ساتھ آج کل pdf forge بھی آ رہا ہے، انسٹال کر لو، لیکن پی ڈی ایف فورج راست استعمال کرنے کی بجائے محض اس کے پرنٹر سے پی ڈی ایف بنا کر دیکھو، میں یہی استعمال کرتا ہوں۔ پی ڈی ایف فورج سے کرنے سے بھی کبھی کچھ گڑبڑ ہوئی تھی شاید۔
 
جی سر ممنون ہوں۔ جزاک اللہ :)
 
Top