ورڈ لسٹ جنریٹر

hackerspk

محفلین
ایک چھوٹا سا ٹول ہے جو دیے گئے متن سے علامات و اعراب وغیرہ کو ختم کر کے متن میں موجود تمام الفاظ کی فہرست بناتا ہے اور اس فہرست سے دوہرائے گئے الفاظ کو بھی نکال دیتا ہے۔ جناب اسلم صاحب کے کہنے پر اس سافٹ وئیر کو بنایا ہے۔ اور اس موضوع کا عنوان بھی انہیں کے الفاظ ہیں۔
texttool.png
ڈاؤنلوڈ​
 
محمد اسلم

محفلین
ابجد میں بھی کسی طرح اگر جڑ جائے تو بہتر ہوگا،،،، اور اب کوئی صاحب اس کا اور بہترین استعمال بھی بتائیں!!!
 
hackerspk

محفلین
ابجد میں بھی کسی طرح اگر جڑ جائے تو بہتر ہوگا،،،، اور اب کوئی صاحب اس کا اور بہترین استعمال بھی بتائیں!!!
ابجد آپ کے پاس چل پڑا ہے؟
ابجد کے آٹو کملیٹ آپشن میں یہ پہلے سے موجود ہے اور یہ وہاں یہ اپنی ورڈلسٹ فائل کے حساسب سے چلتا ہے۔ کہ اگر پہلے سے ابجد کے پاس یہ لفظ نہیں تو اس کو فہرست میں دکھا دیتا ہے۔ یہ لسٹ ابجد کے WordsList کے فولڈر میں دیکھی جا سکتی ہے۔
 
محمد اسلم

محفلین
اجی کہاں چلا ہے ،،،، میں تو بس اب خود کو اور اپنے ڈیٹا کو راضی کر رہا ہوں ،،، فارمیٹ کرنے کے لئے،،،،، صرف اور صرف "ابجد" کی خاطر
 
hackerspk

محفلین
اجی کہاں چلا ہے ،،،، میں تو بس اب خود کو اور اپنے ڈیٹا کو راضی کر رہا ہوں ،،، فارمیٹ کرنے کے لئے،،،،، صرف اور صرف "ابجد" کی خاطر
یہ اور بھی اچھا ہے۔ آپ سی ڈرائیو کو فارمیٹ کر کے ونڈوز انسٹال کر لیں۔ باقی ڈرائیوز میں ڈیٹا منتقل کر لیں۔
 
محمد اسلم

محفلین
جی ہاں ،،، لیکن ڈیٹا اتنا زیادہ اور اتنی کیٹیگریز میں ہے کہ کیا کروں سمجھ نہیں آتا،،،، میں چاہتا ہوں کہ سب ایسے فولڈرس میں رکھوں کہ تمام فائلس کم از کم قابل پیشنگوئی ہوں کہ فلاں فائل فلاں فوڈر میں ہی ہوگی ۔۔۔۔
کیا اس سمت کی کوئی "جگاڑ" ہے آپ کے پاس محترم
 
جی ہاں ،،، لیکن ڈیٹا اتنا زیادہ اور اتنی کیٹیگریز میں ہے کہ کیا کروں سمجھ نہیں آتا،،،، میں چاہتا ہوں کہ سب ایسے فولڈرس میں رکھوں کہ تمام فائلس کم از کم قابل پیشنگوئی ہوں کہ فلاں فائل فلاں فوڈر میں ہی ہوگی ۔۔۔ ۔
کیا اس سمت کی کوئی "جگاڑ" ہے آپ کے پاس محترم

اس میں کیا مسئلہ ہے ، آپ سب فولڈرز کو ہو بہو ڈی و ڈی یا کسی اور ڈرائیو میں کاپی کر دیں ؟
 
محمد اسلم

محفلین
سپریم لیڈر صاحب ،،،،، میں ڈیٹا کو اس طریقے سے ارینج کرنے کی بات کر رہا تھا کہ اگر مجھے کسی بھی فائل یا سافٹویئر کو ڈھونڈھنا ہو تو میں سیدھے اس فولڈر میں جا سکوں ،،، بغیر تلاش کئے۔
 
محمد اسلم

محفلین
میرے پاس مختلف قسم کے سافٹویئرس ہیں ،،، کتابیں ہیں ،،، الگ الگ زبانوں میں،،، اور بھی بہت کچھ ہے ،،،،، میں ان سب فائلس کو اس طریقے سے رکھنے کی بات کر رہا ہوں کہ ہر قسم کی فائل اپنی جگہ رکھی جائے اور فولڈرس کا اسٹرکچر کچھ ایسا ہو کہ مجھے پتہ چل جائے تلاش کرنے قبل کہ اس قسم کی فائل اس جگہ پر ہی ہے یا ہونی چاہیئے۔۔۔۔ شاید میں سمجھا نہیں پا رہا ہوں،،، بحرحال یہ ڈاٹا اسٹرکچر والا معاملہ ہے جس کو پی سی کے فولڈرس پر اپلائے کرنا ہے۔
 
arifkarim

معطل
زبردست! اس قسم کا ٹول محترم ابرار حسین صاحب نے بھی کچھ سال قبل بنایا تھا۔ شکریہ۔
 
الف عین

لائبریرین
لیکن میں اس تول میں اس بات سے متفق نہیں ہوں کہ اس قسم کے سارے ٹولس میں اعراب نکال دئے جاتے ہیں۔ اعراب کی ضرورت بھی ہے، ورنہ سپیل چیک انجنس میں اس قسم کی لسٹ سے الفاظ چیک کئے جائیں گے تو کئی الفاظ غلطی سے درست قرار دئے جائیں گے، جیسے کرلپ کی لسٹ میں تھا، اور جس بنیاد پر ایم اس ورڈ سپیل چیک کرتا ہے۔ مثلاً ’گل‘ کو ہی لیں۔ اس میں اعراب نہیں ہوں تو محض گ پیش ل گُل ہی مراد لیا جائے گا۔ اگر گ زیر ل گَل کی بات ہو گی تو زیر ضرور لگایا جائے گا۔ اس کے علاوہ اگر گل کے بعد زیر ہو گا، تو وہ اضافت ہو گی، جیسا گلِ بنفشہ۔ چنانچہ اس لسٹ میں یہ سارے امکانات ہونے چاہئیں
گل
گ پیش ل
گ زیر ل
گ ل زیر
گ زیر ل زیر
گ پیش ل زیر
اور اگر اعراب غلط جگہ لگا دئے گئے ہوں تو ان کو نکالا جائے۔ جیسے بہت سے لوگ گُل گ پیش ل کو گ ل پیش لکھتے ہیں۔ سپیل چیک میں ایسے الفاظ کی غلطی دکھانے کی ضرورت ہے۔
 
اسی لیے میں نے اعراب کے لیے علیحدہ آپشن دیا تھا، دوم سپیل چیک میں اعراب کو اگنور کیا جا سکتا ہے۔ جیسے اوپن آفس کے ہن سپیل ڈکشنری میں ہے۔ مائکروسافٹ آفس کا مجھے نہیں پتہ ان کا کیا طریقہ کار ہے۔ سپیل چیک کے لیے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔
 
مائکرو سافٹ آفس میں تو میں اپنی ہی ڈکشنری استعمال کرتا ہوں۔
 
hackerspk

محفلین
مائکرو سافٹ آفس میں تو میں اپنی ہی ڈکشنری استعمال کرتا ہوں۔
اصل میں ڈکشنری کے علاوہ ڈکشنری کے استعمال کا بھی فرق ہے۔ این ایچ ہن سپیل میں اعراب وغیرہ کو اگنور کرنے کا خاص آپشن ہے اور وہ عربی اور اردو وغیرہ کے لیے ہی بنا ہے۔ اور یہ اوپن آفس میں مستعمل ہے۔
 
محمد اسلم

محفلین
اب ایک اور تکلیف دونگا،،،، میں ایسی ایک چھوٹی سی ایپلیکشن چاہتا ہوں جو کسی فنکشن کی کے دبانے سے چل سکے،،، کہیں پر بھی جیسے کی F7 جب ہم F7 کو پریس کریں تو وہ ایپلیکیشن کام کرنا شروع کردے
اور کام اس کا یہ ہوگا کہ
کسی ایکسیل فائل میں ہم دو کالم بنائیں اور کالم الف میں کچھ الفاظ اور کالم ب میں اس کے متبادل ہیں
جب ہم F7 دبادیں تو وہ ایپلیکشن کالم الف کے الفاظ اس ونڈو میں تلاش کرے جہاں ہم نے F7 دبایا ہے اور اس کو کالم ب کے الفاظ سے تبدیل کردے۔
کیا ایسا ہو سکتا ہے۔
hackerspk توجہ فرمائیں!
 
Top